Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

رسوائی کا منظر

June 26, 2018 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : طارق حسین بٹ شان

٢٥ جولائی ٢٠١٨ کے تایخی دن پر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ اپنے کارڈز انتہائی مہارت سے کھیلنے کے ساتھ ساتھ ایک تازہ دم جماعت کو اقتدار سپرد کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔الیکٹیبلز کے نام پر جو نئی بساط بچھا ئی گئی ہے وہ اپنا رنگ دکھا رہی ہے اور اس تاثر کو ہوا دے رہی کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی تشکیل دے گی۔اس مفروضہ کو عمل جامہ پہنانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ زیرِ عتاب جماعت کو ہر حال میں شکست دینے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اسے عبرت کا نشان بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے بالکل اسی طرح جس طرح عالمی سازش کے تحت ذولفقار علی بھٹو کو نشانِ عبرت بنایا گیا تھا۔یہ الگ بات کہ وہ نشانِ عبرت بننے کی بجائے نشانِ فخر بن گیا ۔ ایک زمانہ تھا زیرِ عتاب جماعت کا قائد ان کی آنکھ کا تارا ہوا کرتا تھا ۔اس وقت اس جماعت کی قیادت انتہائی پارسا اور دیانت دار تھی کیونکہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچا کرتی تھی۔

ناچنا بھی بہت بڑا فن ہے جو ہر کس و ناکس کو عطا نہیں ہوتا۔یہ الگ بات کہ کوئی سرِ دار ناچتا ہے،کوئی سرِ بازار ناچتا ہے اور کوئی سرِ عام ناچتاہے۔کوئی عشق کی کوک بن کر ناچتا ہے اور کوئی ضمیر کا سودا کر کے ناچتا ہے۔شائد اطاعت کی اسی رمق سے متاثر ہو کر اسٹیبلشمنٹ نے اپنی منظورِ نظر جماعت کو کبھی قومی خزانہ سے بھاری رقوم تقسیم کیں اور کبھی انتظامیہ کی کمک بہم پہنچائی تا کہ پی پی پی کا راستہ روکا جائے۔اس وقت اصل ہدف پی پی پی کو زیرِ پا رکھنا تھا لہذا ایسا سرِ عام کیا گیا۔اس کارِ خیر کو انجام دینے والے قائد کو لوگ میاں محمد نواز شریف کے نام سے جانتے ہیں ۔پی پی پی جیسی وفاقی جماعت کا کانٹا نکل گیا تو پھر اسٹیبلشمنٹ اپنے ہی پالے ہوئے شیر کو گیڈر بنانے پر تل گئی ۔شیر کو بھی شائد دو تہائی اکثریت سے یہ زعم لا حق ہو گیا تھا کہ وہ اصلی شیر ہے حالانکہ وہ اصلی نہیں بلکہ سدھارا ہو شیر تھا یعنی دوسروں کے اشاروں پر ناچنے والا شیر ۔در اصل اسٹیبلشمنٹ بھی میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت سے خا ئف تھی اور اسے اپنے لئے خطرہ تصور کرتی تھی۔

پی پی پی کی غیر مقبولیت نے اسٹیبلشمنٹ کو اپنے پالے ہوئے شیر سے دامن چھڑانے کا موقعہ بہم پہنچا دیا ۔جب ایک ٹویٹ کو واپس لینے کیلئے عسکری قیادت کو وزیرِ اعظم سے معافی مانگنی پڑجاے تو پھر ایک نئے کھلاڑی کاسٹیج پر نمو دار ہو نا یقینی تھا اورعمران خان سے بہتر کوئی کھلاڑی ٰ موجود نہیں تھا لہذا انہی کا انتخاب ہو گیا۔مقدمات کی بھرمار میں چشمِ فلک نے نیب عدالت میں سو پیشیوں کا عالمی ریکارڈ قائم ہوتے ہوئے دیکھا جو ہنوز ختم نہیں ہوا۔لیکن اس کے باوجود پھر بھی بات بنتی ہوئی نظر نہیں آ رہی کیونکہ عوام انصاف کو انتقام سمجھ کر میاں محمد نواز شریف کو مظلوم سمجھ رہے ہیں ۔عدلیہ کی مہم جوئی اور نیب کی پھرتیاں میاں محمد نواز شریف کے خلاف ہمدردی کی لہر پیدا کر کے انھیں مظلوم بنا رہی ہیں ۔ دو سابق وزرائے اعظم کے مقدمات کی تو مہینوں شنوائی نہیں ہوتی لیکن یہاں پر چھٹی کے دن اور رات کو بھی شنوائی کا حکم صادر ہوچکا ہے ۔ آخر کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔

سوال یہ نہیں کہ میاں محمد نواز شریف کوئی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل لیڈر ہیں بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ جمہوریت کی جنگ کو انھوں نے جس طرح مقصدِ حیات بنا لیا ہے وہ انھیں نئی مقبولیت بخش رہا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کو یوں سرِ عام للکارنے کی پاکستان میں کوئی روائت نہیں ہے۔یہ پنجا ب کے کسی لیڈر سے ہی متوقع تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی اندھی قوت کو نہ صرف للکارے بلکہ ان کے سامنے کوہِ گراں بن کر کھڑا ہو جائے اور میاں محمد نواز شریف نے اپنے انجام سے بے پرواہ ہو کر ڈٹ جانے کی راہ اپنا لی ہے ۔ ان کی یہ خواہش حقیقت کا جامہ پہنے گی یا نقش بر آب ثابت ہو گی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔بہت سے لوگ میرے نقطہ نظر سے متفق نہیں ہو ں گے۔اختلاف ان کا جمہوری حق ہے لیکن سچ یہی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا استعارہ اب میاں محمد نواز شریف ہے۔،۔

اسٹیبلشمنٹ ایک چال چلتی ہے تو وقت کے بطن سے اس کے منصوبوں کے خلاف کوئی انہونی چال خود بخود واشگاف ہو کر میڈیا کی زینت بن جاتی ہے۔الیکٹیبلز کو ایک ٹوکری میں اکٹھا تو کر لیا لیکن پارٹی کے اندر جس بغاوت نے جنم لیا ہے وہ منصوبہ سازوں کی نظر سے مخفی تھا ۔ اب ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا شہر شہر اور قریہ قریہ احتجاج جاری ہے۔ یہ پاکستا ن کی تاریخ میں شائد پہلی بار ہو ا ہے کہ کسی جماعت کی ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر یوں ہنگامہ کھڑا ہواہے ۔میں نے کئی انتخابات خود لڑے ہیں لیکن میں نے ایسی کیفیت کبھی نہیں دیکھی ۔ دھرنے کی ماہر جماعت کے کارکنو ں نے کئی دنوں تک بنی گالہ میں دھرنا دیا جس سے چیرمین تحریکِ انصاف عمران خان بنی گالہ میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ان کی مدد کیلئے پہلے پولیس کی بھاری نفری منگوائی گئی اور جب اس سے کام نہ چل سکا تو پھر رینجرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اور خدا خدا کر کے بنی گالہ کو احتجاجیوں سے پاک کروا لیا گیا ۔بنی گالہ کے باہر لوٹوں کاربازار روز سجتا اور روز گرتا تھا۔

لوٹوں کی روز جوتوں سے پٹائی ہوتی تھی ۔لوٹوں کی ٢٠١٨ کے انتخابات میں جس طرح مٹی پلید ہوئی ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوئی ۔یہ میڈیا کادور ہے لہذا اب معا ملات کودبایا اور چھپایا نہیں جا سکتا ۔ عمران خان خود بھی محسوس کر رہے ہوں گے کہ انھوں نے لو ٹوں کو گلے لگا کر ایک ان دیکھی مصیبت کو گلے لگا لیا ہے جو ا ن کا پیچھا نیں چھوڑے گی۔حامد علی خان جیسے منجھے ہوئے کھلاڑی بھی اب احتجاجی تحریک میں کود پڑے ہیں جس سے اس کی وسعت پذیری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔علامہ ڈاکٹر طاہرا لقادری کی تنقید اور علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کی بغاوت غیر معمولی نتائج کی حامل ہے۔ولید اقبال کی للکار سے پورا لاہور ہل کر رہ گیا ہے۔اس کی للکار اہلِ دل کو جگا رہی ہے۔ایک طرف بنی گالہ کے مناظر ہیں تو دوسری طرف ہر حلقے میں آزاد امیدواروں کی بہار ہے ۔پی ٹی آئی کی ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والے انتخابی مہم کو سبو تاژ کر نے کیلئے میدان میں نکل پڑے ہیں ۔وہ خود تو منتخب نہیں ہوسکیں گے لیکن پی ٹی آئی کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑیں گے ۔ انتقام اندھا ہو تا ہے لہذا کارکن اب انتقام کی راہ پر چل نکلے ہیں۔ان کا احتجاج در حقیقت پاکستان میں ایک نئے جمہوری کلچر کا آغاز ہے۔احتجاج کرنے والے پاکستان کی جمہوری جدوجہدکے ایسے ہیروہیں جھنیں ساری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔انھوں نے ا لیکٹیبلز کو جس طرح رسوا کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

ان کے احتجاج سے ساری جماعتیں ہل گئی ہیں لہذا وہ اآئیندہ الیکٹیبلز کوسینے سے لگانے سے پہلے سو بار سوچیں گی ۔اب جماعتوں کو سرداروں،وڈیروں،جاگیر داروں اور صنعتکاروں کو ٹکٹ دیتے وقت یہ احساس ضرور ستائے گا کہ ان کا حشر بھی پی ٹی آئی کے لوٹوں جیسانہ ہو۔تمام جمہوریت پسندوں کو بنی گالہ میں دھرنا دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنی چائیے کیونکہ ان کے احتجاج سے عوام پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھ سکیں گے۔یہ غیر معمولی رویہ ہے اور ایسا کبھی کبھار ہوتاہے۔کیا یہ کم اہم بات ہے کہ دوسروں کو دھرنوں سے ڈرانے والی جماعت آج خود اپنے ہی کارکنوںسے خوفزدہ ہے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہر جماعت متمول طبقے کی ایک مخصوص تعداد کو ٹکٹ جاری کرتی ہے جبکہ پارٹی سے وفا داری نبھانے والوں کو بھی ساتھ لے کر چلتی ہے لیکن پی ٹی آئی نے تو حد ہی کر دی ہے۔راتوں رات چھاتہ بردار فوج کو جس طرح پارٹی کمان سونپی گئی ہے وہ باعثِ حیرت ہے ۔ دو عشروں تک نئے پاکستان کی خاطر جدو جہد کرنے والے کارکن گمنامی میں چلے گے اور راتوں رات پارٹی میں شامل ہونے والے امراء مقدر کے سکندر قرار پائے ہیں ۔عمران خان اٹھتے بیٹھے مغربی جہوریت کی مثا لیں دیتے نہیں تھکتے لیکن کبھی اتنا سوچنے کی ز حمت گوارا نہیں کرتے کہ یورپ میں ایسا کب ہو تا ہے کہ کسی امیر کبیر کو محض دولت کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کر دیا جائے ۔انگلستان میں لندن کے مئیر کے انتخاب میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے سے گولڈ سمتھ خاندان کی شکست یہ بتانے کیلئے کافی ہے کہ انتخابی جنگ میںسچے کارکن اہم ہوتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی انھیں دھتکاررہی ہے۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
Establishment Nawaz Sharif party power Tariq Hussain Butt Shan اسٹیبلشمنٹ اقتدار جماعت نواز شریف
Dollar
Previous Post خالی خزانہ خالی برتن کی بج رہا ہے
Next Post بھوکے ننگے اور زندہ لاشوں کے ووٹ
Election

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close