
شام (جیوڈیسک) شمالی شام کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لیے 24 اگست کو ترکی کی قیادت میں شروع ہونے والی فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں ترک فوجیوں پر حملے سے ایک فوجی شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ترکی لاتے ہوئے زیر علاج لے لیا گیا ہے تو شہید فوجی کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے اس کے آبائی شہر روانہ کیا جا رہا ہے۔
