
لاس اینجلس (جیوڈیسک) فلمساز اور ادکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہیں چکن پوکس ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسری جنگ عظیم پر بننے والی فلم ان بروکن کی تشہیری تقریبات کا حصہ نہیں بنیں گی۔ انتالیس سالہ اداکارہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ان بروکن پچیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
