
سپورٹس ڈیسک (وسیم رضا سے) لازوال باکسر محمد علی اور سونی لسٹن (SONY LISTEN) مقابلے کے پچاس سال بعد امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے اس مقابلے کو فکس قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر FBI جان ایڈ گر نے خدشات و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاس ویگاس کے جواری ایش ریسنگ نے میامی میں ہونے والے اس میچ کو فکس کیا تھا۔
اس مقابلے میں سونی لسٹن کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن ساتویں راؤنڈ میں محمد علی فاتح قرار پائے۔ اولمپک چیمپیئن محمد علی اس مقابلے سے پہلے مسلسل 19 مقابلوں میں جیت کا تاج اپنے سر پر سجائے چلے آرہے تھے جبکہ سونی لسٹن کی 37 مقابلوں میں دوسری شکست تھی۔
محمد علی سے ہارنے کے بعد سونی لسٹن کبھی عالمی ٹائیٹل نہ جیت سکے۔ 24 مئی 1996 کی ایک دستاویز کے مطابق ایک جواری ہارنیٹ میگٹس نے بھی خدشات کا اظہار کیا تھا۔
