Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

برائی کے محور شیطان بزرگ میں دوستی

December 5, 2013December 5, 2013 0 1 min read
Iran Nuclear Deal
Iran Nuclear Deal
Iran Nuclear Deal

ابھی ہمارے کانوں میں مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل اور مرگ بر ضد ِولایت فقیہ“ کے نعروں کی گونج باقی ہے، ابھی ہماری سماعتیں کو یادوں کی بھول بھلیوں سے محو بھی نہیں کرپائی تھیں کہ 24نومبر کو امریکہ کو ” شیطان بزرگ“ اور ایران کو” برائی کا محور “قرار دینے والوں کے درمیان جوہری معاہدہ کا طے پاجانا شدید حیرت و استعجاب کا باعث تھا۔ اتوار کے روز اُس وقت ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی جب یہ خبر سنی کہ جنیوا میں ایران اور 6عالمی طاقتوں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین کے درمیان چار روز سے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ایران اپنا جوہری پروگرام محدود کر دے گا، معاہدہ کے تحت ایران یورینیم کی افزودگی کم سے کم سطح پر رول بیک کرے گا اورذخائر میں کمی کرتے ہوئے اپنی جوہری تنصیبات کو بروقت عالمی معائنہ کے لئے کھلا رکھے گا۔

اِس معاہدہ کے تحت ایران نے اِس بات پر بھی رضا مندی ظاہر کی کہ وہ 6 ماہ تک یورینیم کو 5فیصد سے زیادہ حد تک افزودہ نہیں کرے گا اور ایران ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (IAEA) کے انسپکٹرز کو اپنے نیو کلیئر پلانٹس کے روزانہ معائنہ کی اجاز ت دے گا۔ ایران نئے سینٹری فیوجز نہیں لگائے گا اور عالمی معائنہ کاروں کو” آراک“ کی جوہری تنصیبات تک رسائی بھی دے گا۔اِس کے عوض امریکہ سمیت عالمی برادری ایران کو 7ارب ڈالر کے حصول میں مدد دیں گے اور آئندہ 6ماہ تک ایران پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی،تیل کی درآمد کی اجازت موجودہ حد تک برقرار رہے گی۔ ایران پر قیمتی دھاتوں اور فضائی کمپنیوں کے سلسلے میں پہلے سے عائد چند پابندیاں معطل کر دی جائیں گی اور ایرانی تیل کے منجمد اثاثے جو تقریباً 4 ارب بیس کروڑ ڈالر ہیں جاری کر دیئے جائیں گے۔

مذکورہ معاہدے کے حوالے سے ایران کو برائی کا محور قرار دینے والے امریکہ کے صدر اوباما کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دنیا کو محفوظ بنانے اور جوہری تنازعہ کے جامع حل کی جانب اہم قدم ہے، اوباما کہتے ہیں کہ ہم ایران کے جوہری پروگرام کی صلاحیت کو محدود کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہمارا مقصد مسئلہ کا پرامن حل تھا تا ہم معاہدہ کی خلاف ورزی پر ایران سے ریلیف واپس لے لیا جائے گا۔ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہونا چاہیے۔ پر امن جوہری توانائی کا حصول ہر ملک کا حق ہے، ماضی میں کانگریس نے ایران پر پابندیاں عائد کیں لیکن یہ وقت ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا نہیں، ایران کو چاہیے کہ وہ معاہدہ پر عملدرآمد کرے۔ ایران کو دوبارہ عالمی برادری کا حصہ بننے پر فائدہ ہو گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آنے کے بعد ایران مسئلہ کا پر امن حل چاہتے تھے اور یہ معاہدہ ساری دنیا کے لئے ایک نیا آغاز ہو گا۔ معاہدے سے ایران کو تجارتی معاہدے جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایران نئے سینٹری فیوجز نصب نہیں کر ے گا، ایران ایٹمی توانائی کے اہل کاروں کو اپنی ایٹمی تنصیبات تک رسائی دے گا،ایران کو چاہیے کہ وہ معاہدہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، معاہدہ کے نتیجہ میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری نا ممکن ہو جائے گی۔

Hassan Rouhani
Hassan Rouhani

جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی نے معاہدے پر دستخط کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے مذاکرات کاروں نے اہم کردار ادا کیا، معاہدے کے بعد نئے دور کاآغاز ہو گا۔ ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ معاہدہ روشن خیال ایرانی عوام کی وجہ سے طے پایا، انہوں نے معاہدہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنیوامیں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جوہری معاہدہ مسائل کے حل کی چابی ہے، ایران جوہری پروگرام کی پاسداری کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ اہم پیش رفت ہے۔ دوسری طرف چین، امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور جرمنی نے مذاکرات کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدہ طے پا گیا ہے، یورپی یونین ایرانی وزیر خارجہ اور فرانس نے اس معاہدہ کی تصدیق کی،برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ معاہدہ کے بعد خطہ میں اسرائیل سمیت ہمارے اتحادی محفوظ ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا تھا۔ عالمی برادری کئی مرتبہ اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی تھی۔ جان کیری نے بتایا کہ ایران کے پاس اب 19 ہزار سینٹری فیوجز ہیں، اگر ایران سے ایٹمی معاہدہ نہ ہوتا تو اس کا ایٹمی پروگرام مزید آگے بڑھ جاتا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے اسرائیل کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اور ایرانی جوہری پروگرام رول بیک ہو جائے گا۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا اس مسئلے کے بارے میں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ”فیصلے“ اور ”اندازے“ کا معاملہ ہے۔

اُدھر روس اور چین نے بھی ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا اور دنیا بھر نے اس تاریخی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیاہے،البتہ سعودی عرب نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے عالمی معاہدہ کی ناکامی کی صورت میں ریاض خاموش نہیں رہے گا اور ناکامی کی مضمرات کی ذمہ داری مغرب بالخصوص امریکہ اور برطانیہ پرعائد ہو گی، دوسری طرف اسرائیل نے معاہدے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے، اسرائیل کا کہنا ہے یہ معاہدہ تاریخی غلطی اور ایرانی فتح ہے ہم اسے ماننے کے پابند نہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس معاہدے پر سخت برا فروختہ ہیں اور کہتے ہیں کہ اسرائیلی ریاست، دنیا میں قوم یہود کی واحد ریاست ہے،اس لئے اس کے تحفظ کا ”مقدس فریضہ“ ہماری ذمہ داری ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حسن روحانی بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا ہیں!۔حالانکہ یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل خود ایک غیر اعلانیہ جوہری ریاست ہے،جس کے جوہری ترکش میں جوہری وار ہیڈز کی تعداد چین کے وارہیڈز سے بھی زیادہ ہیں۔ اَمر واقعہ یہ ہے کہ اسرائیل کو پاکستان، ایران اور اسلامی دنیا کی ایٹمی سرگرمیاں خار کی طرح چبھتی رہی ہیں،یہ بات بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ اسرائیل نے بارہا بھارت اور امریکی قیادت کو اِن دو ممالک پر حملے کیلئے بھی اکسایا۔ شواہد بتاتے ہیں کہ جن دنوں امریکہ نے عراق اور بعد ازاں افغانستان کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا ،اُن دنوں بھی اسرائیل نے امریکہ پر دباو_¿ ڈالا تھا کہ پاکستان اور ایرانی جوہری پروگرام سے بھی نبٹ لیا جائے، لیکن امریکہ اسرائیلی دباؤ کے باوجود اس اقدام سے اس لیے باز رہا کہ یہ ممالک اُس کیلئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوتے۔

ماضی میںاسرائیل نے بڑی شدومد کے ساتھ اس پروپیگنڈے سے مغربی دنیا کو خوفزدہ بھی کیا کہ ایران ایٹم بم بنانے کے لئے قریب پہنچ گیا ہے، اس پر مستزاد سابق ایرانی صدر محمود احمدی نڑاد کے بیانات تھے جن سے اسرائیل لرزہ براندام رہتا تھا کیونکہ وہ نہ تو اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کے لئے تیار تھے اور نہ ہالو کاسٹ کے افسانوں کو درست مانتے تھے،اسی لئے خوفزدہ مغربی دنیا یہ سمجھتی تھی کہ جونہی ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آئے گا، وہ اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کی راہ پر چل پڑے گا،جبکہ اس کے برخلاف اسرائیل نے ایک زمانے میں بغداد پر فضا ئی حملہ کر کے عراق کا ایٹمی ری ایکٹر تباہ کر دیا تھا ،وہ ایسا ہی سلوک ایرانی ایٹمی پروگرام کے ساتھ بھی چاہتا تھا لیکن جب اُسے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہ ہوئی تو اُس نے معاہدے کو مسترد کر کے اپنی راہ پر چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گو اس وقت ایران اورمغربی طاقتوں کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے ماہرین پر امید ہیں کہ اِس سے جلد ہی خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور علاقائی تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی، کشیدگی کم ہوگی ا ور سفارتی سرگرمیوں کے نئے دور کا آغاز ہوگا جو خطے کو خوشحالی سے ہمکنار کرے گا،دوسری طرف ایران نے بھی اپنے حالیہ رویئے سے ثابت کیا ہے کہ کشیدگی تدبر کے ذریعے کم کی جاسکتی ہے۔ ایران نے محمود احمدی نڑادد کا دور بھی دیکھا مغربی دنیا اُن کی کھری باتوں سے بدکتی تھی اور وہ خود بھی دنیا کو خوفزدہ کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے تھے،آج ایران حسن روحانی کا دور دیکھ رہا ہے جو ماضی کی قیادتوں اور بالخصوص ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کے افکارونظریات سے یکسر مختلف ہے۔کل تک ایک دوسرے کو ”شیطان بزرگ“ اور ”برائی کا محور “ قرار دینے والے آج ایک ہی کشتی میں سوارایک دوسرے کے دوست ہیں، حالیہ ایرانی طرز عمل سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اُس نے اپنے نعرے کے پہلے حصے ”مرگ بر امریکہ“کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

Pakistan
Pakistan

یہ درست ہے کہ حالیہ جوہری معاہدے کے تناظر میں جہاں ایک دہائی سے جاری ایران امریکہ کشمکش کا خاتمہ ہوا ہے اور ایران اور ایرانی قوم کیلئے عالمی برادری سے ثمرات سمیٹنے کا موقع ملا ہے، وہیں اِس جوہری معاہدے سے پاکستان کیلئے نئے خطرات نے بھی جنم لیا ہے، اِس معاہدے نے پاکستان کیلئے خطرے کی ایسی گھنٹی بجادی ہے جو آنے والے دنوں میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کیلئے امریکہ اور اُس کے اتحادی ممالک کا دباؤ بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ کچھ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوئی ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ کہتا ہے کہ اس معاہدے کے بعد پاکستان پر ایٹمی تنصیبات کے عالمی معائنے کیلئے دباؤ بڑھ جائے گا اور ایران کے بعد پاکستان سے بھی اس بات کا تقاضا کیا جائے گا، چنانچہ اس معاہدے کے اثرات کو وسیع تناظر میں دیکھنا ہو گا اور اگلے چھ ماہ اِس وجہ سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں کہ پاکستان کا پر امن ایٹمی پروگرام ہنود و یہود اور اسرائیل کے سینے میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے۔

تحریر: محمد احمد ترازی
mahmedtarazi@gmail.com

Share this:
Tags:
contract friendship Hassan Rouhani pakistan برائی دوستی محور معاہدہ
Lord Of The Ring
Previous Post ہالی وڈ فلم، لارڈ آف دی رنگ میں استعمال ہونیوالی اشیا نیلامی کیلئے پیش
Next Post امریکی خفیہ ایجنسی 5 ارب سیل فونز کے مقامات پر نظر رکھتی ہے
Cell Phones

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close