
سابق آسٹریلین سائیکلسٹ سٹیورٹ او گریڈی نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ او گریڈی نے اس بات کا انکشاف 15 سال بعد ایک ذرائع سے گفتگو کے دوران کیا۔
انکے مطابق انہوں نے 1998 میں ہونے والی ریس ٹور ڈی فرانس ریس سے پہلے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ 17 بار سائیکلنگ کے تاریخی ایونٹ میں حصہ لے کر کئی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ سٹیورٹ کے اعتراف پر انکے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا۔
