
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست مسترد کی۔ اس سے قبل انہوں نے آج سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
یہ درخواست لال مسجد کے عبدالرشید غازی قتل کیس کے مدعی ہارون رشید نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پرویز مشرف کے عید سے قبل بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے پرویز مشرف بیرون ملک چلے گئے تو حسین حقانی کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ وزارت داخلہ کو پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی جائے۔
