Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کڑا امتحان شروع ہو چکا ہے

August 25, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : رقیہ غزل

بہزاد لکھنوی نے کہا تھا : اے جزبہ دل گر میں چاہوں ہرچیز مقابل آ جائے۔۔منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آجائے !جذبہ سچا ہو تو منزلیں قدم چوم لیتی ہیں اوربالآخر عمران خان نے موروثی سیاست کی روایت توڑتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے ۔تخت پنجاب بھی ن لیگ کے ہاتھ سے نکل گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سردار عثمان بزدار(تحریک انصاف) وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو چکے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے بھی حلف اٹھا لیا ہے۔یوں ہم نئے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں ۔۔کہا جا رہا ہے کہ سٹیٹس کو اور رعونت کو شکست ہوئی ہے مگر بھارتی نوجونت سنگھ سدھو نے تقر یب حلف برداری کے بعد پریس کانفرنس میں ایک شعر پڑھا ہے اوراسی میں شکست و ریخت کا سارا فلسفہ ہے۔

منزلیں ان کو ملتی ہیں جن کے سپنوں میں جان ہوتی ہے
پنکھوں سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں یوں تو بہت سی باتیں قابل ذکر ہیں جن پر ادبی ، سیاسی ،صحافتی اور تجارتی حلقوں میں بحث جاری ہے جیسا کہ روایت کے برخلاف صدر مملکت نے عمران خان سے مصافحہ نہیں کیا اورعمران خان کو حلف نامہ اردو میں بغیر ریہرسل کے پڑھایا گیا چونکہ وہ نیازی ہیں اور انگلش پر عبور زیادہ ہے توکچھ الفاظ آسانی سے ادا نہیں کر پائے بلاشبہ وہ اردو دان نہیں ہیں لیکن اردو ہماری قومی زبان ہے اور اتنی آسان نہیں ہے کہ ”نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو ۔۔آتی ہے اردو زباں آتے آتے” مگر یہ اچھی بات ہے کہ مہمانوں کی تواضح کے لیے 9 ڈشز کا مینیو تیار کیا گیا تھا مگر عمران خان نے قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف منرل واٹر پیش کرنے کا کہہ دیا جسے سفارش کے بعد چائے میں بدل دیاگیا ۔ قائد اعظم نے پہلی کابینہ کے اجلاس میں مہمانوں کی تواضع کے حوالے سے یہی کہا تھاکہ : ”پاکستان ایک غریب ملک ہے وہ اتنی عیاشی کا متحمل نہیں ہو سکتا ”۔امید ہے کہ اس روایت کو مستقبل قریب میں برقرار رکھا جائے گا ۔اس تقریب میں جہاں پاکستان کی تمام اہم ترین شخصیات مدعوتھیں وہاں بھارتی نوجونت سنگھ سدھو کی آمد مستقبل کے لیے بہت سی امیدیں اور سوال چھوڑ گئی کہ بھارتی میڈیا سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی جو کہ دو دن پہلے انتقال کر گئے تھے ان کی آخری رسومات بھلا کر نہ صرف براہ راست اس تقریب کو دکھاتا رہا بلکہ نوجونت سدھو کی گرمجوشی اور بغلیگیری کو لے کر بغلیں بجاتا رہا اور سدھو کی وطن وفاداری پر سوال بھی اٹھائے جا چکے ہیں کہ بھارتی میڈیا نے کہا کہ سدھو آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اتنی گرمجوشی سے ملے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے سینے میں خنجر گھونپا مگر سدھو صاحب نے کہا ہے کہ اگر 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو وہ دوبارہ پاکستان آئیں گے ۔اور ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مجھے کہا ہے کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر سرحد کھول دیں گے تو اس طرح بن مانگے مجھے کائنات مل گئی ہے۔یقینا ہم بھی امن کے خواہاں ہیں مگر بنیادی تنازعات کے حل کے بغیر ایسے یارانے خود فریبی کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں ۔

عمران خان کا پہلا بڑا فیصلہ ہی متنازعہ ہو چکا ہے کہ انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تونسہ شریف کے ایک قبیلے کے سردار فتح محمدکا بیٹا جو کہ اپنے باپ کیوجہ سے سیاسی میدان میں ہمیشہ کامیاب رہا ا سے نامزد کیا اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو چکاہے ۔عثمان بزدار کے والد تین دفعہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں مگر قبائلی وڈیرے ہیں کہ اپنی اور بیٹے سردار عثمان بزدار کی ذمہ دارانہ صلاحیتوں کا حال یہ ہے کہ اختیارات کے باوجود یہ اپنے علاقے میں بجلی ، گیس اور پانی کی سہولیات مہیا نہیں کروا سکے اور اپنے گھر میں سولر پینل لگے ہوئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ عثمان بزدار کے بارے مبصرین اور سیاسی ماہرین کی رائے یہ ہے کہ وہ ذمہ دار سیاستدان نہیںہے کہ قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا مگر تفتیش میںہی بری ہوگئے تھے اور جہانگیر ترین کا آلہ کار ہیں جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سردار عثمان ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور پسماندہ علاقوں کے مسائل سے واقف ہیں اس لیے یہ بہترین انتخاب ہونگے ۔اب یہ کہنا نا ممکن ہے کہ یہ فیصلہ کسی دبائو اور تعلق کا نتیجہ ہی ہے یا کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کا انتخاب درکار تھا کیونکہ اس منصب کے لیے بہت سے امیدوار موجود تھے جو قابل قبول ہو سکتے تھے ۔اب تو وقت بتائے گا کہ اس فیصلے کے کیا نتائج نکلیں گے اورکیا سوچ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے مگر یہ واضح ہو چکا ہے کہ جناب عمران خان نے جوکابینہ تشکیل دی ہے اس پر بہت سے سوالات اٹھیں گے کہ روایتی سیاسی نظام کا روایتی خاکہ عوام اور سیاسی اکابرین کو اتنی آسانی سے ہضم نہیں ہوگا ۔ کیونکہ نوجوانوں کی جماعت کا نعرہ لگانے والوں کی وفاقی کابینہ میں ایک بھی نوجوان وزیر شامل نہیں ہے۔ اکثریتی ق لیگی اور پیپلز پارٹی کابینہ کے لوگ ہی خان صاحب کی کابینہ میں نظر آرہے ہیں بے شک یہ وہی ہیں کہ جنھیں ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں کسی قابل نہ گردانا بلکہ گھسیٹنے اور منظر سے ہٹانے کی ہر ممکنہ کوشش کی مگر منصب پانے والوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے آج کسی کی راہ میں تم پتھر رکھوگے تو آنے والا وقت تمہاری راہ میں پہاڑ بن جائے گا ۔

تاہم اگر ملک کی اہم وزارتوں کی بات کی جائے تو اسد عمر کو وزیر خزانہ اور شاہ محمود قریشی کو وزیرخارجہ کا قلمدان سونپا ہے معیشت تباہ حال ہے اور اسد عمرکو ترجیحی بنیادوں پر ایسے اقدامات کرنا ہونگے جوکہ معیشت کی بحالی کے لیے ہوں کہ کسی بھی ملک کی ترقی و کامیابی کا انحصار مضبوط معیشت پر ہی ہوتا ہے اس لیے اس ضمن میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور خارجہ پالیسی کا جو حال ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے کہ ہمارا نام گرے لسٹ میں شامل ہو چکا ہے اور ہمارے دوست ممالک بھی اس بات پر مصر ہیں کہ ہمارے ملک میں دہشت گرد تنظیمیں کام کرتی ہیں اور ہم لاکھوں قربانیاں دینے کے باوجود دنیا کو یہ باور کروانے میں ناکام ہیں کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکارہیں لہذا اب دیکھنا ہے کہ اندرونی اور بیرونی ان دو بڑے بحرانوں پر تحریک انصاف کیسے قابو پائے گی کہ پہلا دن تو جیسے تیسے ختم ہوگیا مگر اب وعدے کے سو دن شروع ہو چکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ نیب کا شکنجہ کسے جانے پر کرپٹ سیاستدانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں مگر احتساب ہی اس کرپشن زدہ نظام کو صاف کرنے کا ذریعہ ہے ۔ یہ کس قدر مضحکہ خیز ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وقت کے جس بھی نامی گرامی سیاسی پہلوان کو اکھاڑے میں اتارنے کا اعلان کرتے ہیں اسی کا ہی ماضی داغدار ہوتاہے ۔ کیا ہمارے سیاسی نظام میں کوئی بھی ایسانہیں ہے کہ جس کی قسم دی جائے تو حلف کس چیز کا لیتے رہے ہیں ؟؟؟ عجیب صورتحال ہے کہ عوام بھی ذہنی کشمکش کا شکار ہیںمگر قصوروار وہ خوشامدی اور درباری ہیں جو اپنی بری کارکردگیوں کو چھپانے کے لیے حکمرانوں کی غلطیوں پر پردے ڈالتے رہے اورحکمرانوں نے بھی انھی مفادپرستوں کو قریب رکھا اور ناقدوں کو جبر و قہر کا نشانہ بناتے رہے تو شہر تو جلنے تھے ۔۔

لگا کر آگ شہر کو یہ بادشاہ نے کہا ۔۔۔۔اٹھا ہے دل میں تماشے کا آج شوق بہت !
جھکا کر سر کو سبھی شاہ پرست بول اٹھے ۔۔حضور کا شوق سلامت رہے شہر اور بہت !
آگ سے یاد آیا پھر وہیں آگ لگ گئی جہاں ہائوسنگ سوسائٹی اور دیگر مقدمات کا ریکارڈ موجود تھا ۔۔تجربہ کار ٹیم کا سارا تجربہ دس برسوں میں ریکارڈ جلانے میں صرف ہو گیا ہے اور اب جوٹیم بنے اللہ کرے وہ حقیقی معنوں میں کام کرے کہ اتفاق رائے سے مل جل کر عوامی فلاح و بہبود اور ریاست کی خوشحالی کے لیے کام کرنا جمہوری طریقہ کہلاتا ہے ۔اب کہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ جمہوری حکومت ہے نا کہ اشرافیائی آمریت جس میں جمہور کے لیے وعدوں کی چٹنی اور دعووں کی روٹی کے سوا کچھ بھی نہیں تھا ۔

بہر حال ایوانوں کے قصے تو چلتے رہیں گے کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کا کڑا امتحان شروع ہو چکا ہے ! سب سے اہم یہ ہے کہ حج بیت اللہ ادا کر دیا گیا ہے۔لبیک اللھم لبیک (حاضرہوں ،اے اللہ میں حاضر ہوں ) کی روح پرور صدائوں سے فضا گونج اٹھی ہے ۔تمام حجاج کرام فرزندان اسلام کو حج اور عید الاضحی کی بہت بہت مبارکباد کہ اب امت مسلمہ مذہبی جوش و جذبہ سے عید قربان منانے جا رہی ہے ۔ قربان جائیے خلیل اللہ پر کہ جو اپنے والد کے کہنے پر قربان ہونے کو تیار ہوگئے ۔۔ یہ تھی محبت ،یہ تھی فرمابرداری ،یہ تھی اطاعت خداوندی ، یہ تھی مسلمان کے دل کی حالت ، یہ تھا یقین اور یہ تھا ایمان ۔۔! ہمارا ایمان اور یقین کس قدر کمزور ہوچکا ہے ۔ہم اپنے والدین کے بھی نافرمان ہیں اور اللہ کے بھی نافرمان ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم خوار اور بد حال ہیں ۔۔ہمارے پاس یہ بتانے کو تو بہت کچھ ہے کہ عید قربان کیا درس دیتی ہے مگر ۔۔اگر ہم اپنا محاسبہ کریں توہمارے اعمال اس قابل ہی نہیں ہیں کہ ہم کسی کو نصیحت کریں کہ اسی قول و فعل کے تضاد نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ۔۔ ریاکاری ، دکھاوا اور ڈائیلاگ بازی بند کر دیں اور عید قربان اور حج کے فلسفے کو سمجھیں کہ

یہ فیضان نظر تھا یاکہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی

قارائین کرام ! آج مسلمانوں کو ان کی فرقہ بندیوں اور باہمی دنیاوی لالچوں نے پارہ پارہ کر دیا ہے ایسے میں مسلمانوں نے خود کو ایک دوسرے کا دشمن بنا رکھا ہے ۔ ۔ یہی وجہ ہے کہ غیر مسلم طاقتیں جو کہ ہمہ وقت مناسب مواقع تلاش کرتی رہتی ہیں کچھ عرصہ سے حرکت اور سازش میں آچکی ہیں ایسے میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعاہے کہ اے اللہ! ہم ان دشمنوں کے مقابلے میں تیری حفاطت میں آتے ہیں اور ان کے شر سے پناہ چاہتے ہیں ۔ہم تیرا شریک کسی کو نہیں ٹھہراتے اور نہ ہی تیرے سوا کسی سے مدد چاہتے ہیں بلکہ صرف اور صرف تجھے اپنا مددگار مانتے ہیں ہماری مدد فرما !آمین

Roqiya Ghazal
Roqiya Ghazal

تحریر : رقیہ غزل

Share this:
Tags:
imran khan pakistan press conference Punjab Roqiya Ghazal امتحان پاکستان پریس کانفرنس پنجاب عمران خان
Jamaat-e-Islami
Previous Post جماعت اسلامی ٢٦ اگست ١٩٤١ء کو قائم ہوئی
Next Post چینی شہر ہربن کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، 18 افراد ہلاک
China Hotel Fire

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close