Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مہارت

January 9, 2016January 9, 2016 0 1 min read
Discipline Children
Discipline Children
Discipline Children

تحریر : شاہد شکیل
آج کل وہ زمانہ نہیں رہا جب بچے والدین کی نصیحتوں پر آنکھیں موند کر چوں چراں عمل کرتے تھے کیونکہ وقت ،حالات، ترقی ،ٹیکنالوجی ، خواہشات اور مادہ پرستی نے دنیا بھر میں تقریباً ہر انسان کو تبدیل ہی نہیں کیا بلکہ ایک ایسے حصار میں قید کر دیا ہے جہاں اسے صرف اپنے مفاد اور خواہش کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج کے بچے بھی اپنے بڑوں کے نقشِ قدم پر چل نکلے ہیں ،بچوں کا آئیڈیل ان کے والدین ہوتے ہیں لیکن اگر والدین مادہ پرستی میں کھو کر بچوں پر توجہ نہیں دے پاتے تو منفی نتائج سے واسطہ پڑنا کوئی انہونی بات نہیں کہ عام طور پر کہا جاتا ہے بچہ بگڑ گیا ہے یا تعلیم کی بجائے انٹر ٹینمنٹ کی طرف راغب ہو چکا ہے وغیرہ۔آج کے بچے والدین سے چار قدم آگے ہیں اور ان کی کسی بھی نصیحت کو سیریس نہیں لیتے بلکہ کئی بچے تو ان کی غیر موجودگی میں انہیں پاگل ، بے وقوف اور جاہل تصور کرتے ہیں ۔ ایسا کیوں ہے؟شاید والدین کی پرورش میں کچھ کمی رہ جاتی ہے،یا بچے میں صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ والدین کی نصیحت پر عمل کرے یا ٹیکنالوجی مثلاً سوشل میڈیا اثر انداز ہوتا ہے؟۔بچوں کی پرورش کرنا نہایت کٹھن اور صبر آزما فرض ہے ،کئی والدین اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بچوں کو ڈھال بناتے ہیں جو سراسر غلط ہے ظاہر ہے جو طریقہ یا رویہ والدین بچوں کے ساتھ روا رکھیں گے اس کے نتائج بھی انہیں ہی بھگتنے پڑیں گے۔

کیونکہ بچوں کی پرورش محض کھانے پینے یا اوڑھنے بچھونے تک ہی محدود نہیں بلکہ انہیں دنیاوی چیزوں سے باخبر رکھنے کیلئے مہارت کے ساتھ ہینڈل کرنا اہم اور لازمی ہے۔بچے جتنے معصوم اور بے ضرر ہوتے ہیں اتنے ہی ضدی اور خود سر بھی وہ والدین کی تمام باتیں اور نصیحتیں سنتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے اور ایسی صورت حال میں اکثر والدین پیار کی بجائے مار کا فارمولا استعمال کرتے ہیں جو بچوں کے مستقبل کے لئے مزید خطرناک ثابت ہوتا ہے ،سب جانتے ہیں کہ بچے والدین کی ہدایات کو سننے کے بعد یکسر نظر انداز کرنے میں مشہور ہیں وہ اتنے سمجھ دار ہیں کہ اپنی من مانی کرنے میں والدین کے صبر کا امتحان لیتے ہیں کہ دیکھنا یہ ہے کون جیتے گا ایسی صورت حال میں کون سا فارمولا استعمال کیا جائے مار یا پیار؟۔چند مختلف لیکن نہایت آسان اور عام سی چالوں سے والدین اپنے بچوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

والدین اور بچوں کی کمیو نیکیشن یعنی مکالمات ،جملوں کی ادائیگی ،رویہ اور چہرے کی ایکسپریشن پر برطانوی ہائپ نوٹسٹ ایلیسیا ایٹن جو این ایل پی نیورو لسانی پروگرامنگ کی ایکسپرٹ بھی ہیں کا کہنا ہے والدین اور بچوں میں دوران گفتگو جملوں کی ادائیگی اہم کردار ادا کرتی ہے والدین دوران گفتگو یعنی جملوں کی ساخت و اطوار کو تبدیل کرنے سے بچوں کو اپنی من مانی کرنے سے روک سکتے ہیں یا انہیں مخصوص عوامل کی طرف راغب کرنے سے اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں مثلاً والدین کے مخصوص طرز کے جملوں کی ادائیگی سے بچے کبھی انکار نہیں کریں گے۔ایلیسیا ایٹن نے اپنی کتاب ۔ورڈز دیٹ ورک ۔ہاؤ ٹو گیٹ ٹو ڈو آلموسٹ اینی تھنگ میں وضاحت کی ہے کہ والدین اپنے جملوں کی ادائیگی ،مثبت رویئے اور چہرے کے ایکسپریشن اتار چڑھاؤ سے بچوں کی نہ کو ہاں میں بدل سکتے ہیں۔

Parent with Child
Parent with Child

بلکہ چند چالوں سے والدین بچوں میں تبدیلی لا سکتے ہیںمثلاً بچوں سے کبھی یہ نہ کہا جائے کہ ” نہیں ایسے نہیں ”اس سے مسابقت رکھتے الفاظ یا جملے جو کہ بظاہر مثبت ہوتے ہیں لیکن بچے اکثر انہیں منفی نظر سے دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں کیونکہ جملوں کی ادائیگی نہایت اہم ہوتی ہے،کیا یہ ضروری ہے کہ آپ نے اتنی گندگی پھیلائی ہے اپنا کمرہ درست کریں ایسے الفاظ بچوں کو متاثر کرتے ہیں ،مثبت الفاظ میں ایسے جملے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں کہ آپ اپنے کمرے کو درست حالت میں لائیں ہم آپ کی مدد کریں گے ،یہ الفاظ سن کر بچوں میں جوش پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہیں کرتے اور نہ دباؤ میں آتے ہیں بلکہ یہ سمجھتے ہیں کہ والدین کے ساتھ مل جل کر مختصر مدت میں کمرا درست ہو جائے گا،رضاکارانہ طور پر والدین اپنے بچوں کو تمام عوامل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے اور اپنی بات منوانے کیلئے ہمیشہ تحمل مزاجی اور برداشت کا دامن نہ چھوڑتے ہوئے گرویدہ بنا سکتے ہیں ،لیکن اکثر والدین اپنے ذاتی مسائل میں الجھ کر بچوں پر توجہ دینے کی بجائے فوری طور پر اپنی کہی بات کو پتھر پر لکیر سمجھتے ہیں اور بچوں سے فوری نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں مثلاً ہم جو کہہ رہے ہیں وہی درست ہے۔

انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ جلد بازی میں کوئی غلطی سرزد ہو گئی تو اس کا ذمہ دار وہ خود نہیں بلکہ بچوں کو ٹھہرائیں گے اور الزامات عائد کئے جاتے ہیں کہ آپ کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا اور ایسے مکالمات سے بچے شدید پریشان اور خوفزدہ ہو جاتے ہیں ،عام طور پر ناشتہ کرتے وقت والدین جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بچوں پر دھونس جماتے ہوئے انہیں باور کرایا جاتا ہے کہ اگر فوری ناشتہ ختم نہ کیا تو ہم لیٹ ہو جائیں گے وغیرہ یہ درست نہیں ہے کیونکہ ایسی صورت حال میں بچے زبردستی اور جلد بازی میں ناشتہ کرتے ہیں جو انکی صحت کے لئے مضر ہے بجائے مشین جیسا رویہ اختیار کرنے کے وقت کی پابندی کی جائے ،والدین کے فرائض میں شامل ہے کہ تمام روزمرہ معاملات کو وقت کی پابندی کرتے ہوئے ہینڈل کریں اور کسی حالت میں بھی بچوں کو موردء الزام نہ ٹھہرایا جائے۔

کھانے پینے کے علاوہ بچوں کے ساتھ پہننے اوڑھنے میں بھی زور زبردستی درست نہیں انہیں بااختیار بنانے کیلئے ان کی مرضی جاننا بھی ضروری ہے نہ کہ اپنی مرضی سے کھلایا پلایا اور پہنایا جائے کیونکہ ایک مخصوص عمر میں آکر وہ شدید دباؤ کا شکار ہوتے اور اپنے آپ کو اکیلا محسوس کرتے ہیں کبھی تو یہاں تک بھی نوبت آجاتی ہے کہ وہ والدین کی مرضی کے خلاف ایک قدم تک نہیں اٹھا سکتے اور یہ سوچتے ہیں کہ سب کچھ والدین کی مرضی سے کرتا ہوں کیا میں انسان نہیں کیا میری اپنی کوئی مرضی یا خواہش نہیں کیوں یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ مجھے آج زیادہ بھوک نہیں ہے زیادہ کھانے سے قے بھی ہو سکتی ہے یا کیوں انکی مرضی کے ڈریس پہنوں وغیرہ۔ایلیسیا ایٹن کا کہنا ہے چند الفاظ ” اگر،، یا” بہت جلد،، سے شروعات کی جائے تو مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں کیونکہ اگر اور جب یا بہت جلد جیسے الفاظ میں میس میرائزم جیسا اثر ہے اور بچے ایسے الفاظ فوری ذہن نشین کرتے ہیں مثلاً ”جیسے ہی آپ نے اپنا ہوم ورک ختم کیا ہم شاپنگ کرنے جائیں گے، ،نہ کہ یہ کہنا درست ہوگا جلدی سے ہوم ورک ختم کرو تاکہ شاپنگ کرنے جائیں ورنہ دیر ہو جائے گی یا جب آپ نے اپنا کمرا درست کر لیا تو کھانا کھائیں گے وغیرہ۔

Words
Words

کیونکہ ایسے الفاظ میں نرمی اور عاجزی کے علاوہ ادھورے کاموں کو مکمل کرنے میں حکم نما گزارش شامل ہوتی ہے اور ایسے الفاظ سننے کے بعد بچے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہیں۔ دوسری چال یا ٹرِک کے استعمال سے یعنی پیشگی شکریہ ادا کرنے سے بچے ضد نہیں کریں گے کیونکہ عام طور پر ہم سب کسی دوسرے فرد سے کچھ حاصل کرنے کے بعد شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہی شکریہ خاص طور پر بچوں کے لئے بہت معنی رکھتا ہے پیشگی شکریہ ادا کرنے پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں ،مثلاً آپ بچوں سے مکالموں یا جملوں کی ادائیگی کے دوران شکریہ کا لفظ ادا کریں گے تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے اور آپ کی گزارش پر فوری عمل کریں گے جیسے کہ پلیز ٹی وی آف کر دیں ،پلیز پہلے ہاتھ دھو لیں یا کھیل کود میں مصروف ہوں تو انہیں یہ کہنا مناسب ہوتا ہے کہ اب کھیل بند کریں اور کھانے کی میز پر آجائیں شکریہ،ان جملوں سے ان کے اندر احساس پیدا ہو گا کہ ہم سب ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ،میرے والدین یہ سب کچھ میری بھلائی کیلئے کہہ رہے ہیں اور حکم کی بجائے گزارش کر رہے ہیں لیکن ضروری یہ ہے کہ جملوں کی ادائیگی کے دوران لہجہ دھیما اور نرم ہونا چاہئے۔

رویہ درست اور چہرے کا ایکسپریشن کسی بھی قسم کے دباؤ یا الجھن کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ایلیسیا ایٹن کا کہنا ہے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا سب سے اہم بات ہے، عام طور پر بچے دوران ہوم ورک ایسے الفاظ کہتے ہیں کہ یہ سوال میں حل نہیں کر سکتا اور ریاضی کی کتاب ایک کونے میں پھینک دیتے ہیں ،ایسی صورت حال میں ان پر الزامات لگانا یا توہین آمیز رویہ مناسب نہیں بلکہ اس کا واحد حل یہ ہے کہ ان کا ذہن یا توجہ ہٹانے کے لئے کہ میں یہ نہیں کر سکتا ایسے جملے ادا کئے جائیں شاید آپ سوال سمجھ نہیں پائے یا ان سوالوں کے جواب حاصل کرنے کیلئے کوئی دوسرا راستہ منتخب کریں ،ابتدائی طور پر چند مثالیں دینے اور ضرب یا تقسیم کے سوالوں کو حل کرنے کیلئے انہیں آئیڈیا دیا جا سکتا ہے جس سے آسانی پیدا ہو ۔ اور یہی وہ مہارت کہلاتی ہے جس سے والدین اپنے بچوں کو قائل اور آمادہ کر سکتے ہیں کہ دنیا کا کوئی کام ناممکن نہیں ہے۔

دوسری طرف ان کے ساتھ مار پیٹ یا زور زبردستی کرنے سے وہ ایک انجانی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں جس سے نہ ان کے مستقبل بلکہ زندگی کی راہوں میں شدید مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں ۔بچوں کے ساتھ پیار محبت ، ہمدردی ،خلوص ،شفقت ،گرم جوشی وغیرہ سے پیش آنے پر وہ تمام کام خوش اسلوبی سے انجام دے سکتے ہیں اور مثبت رویئے سے وہ تاحیات خوش و خرم رہنے کے ساتھ اپنی ذہانت اور خود اعتمادی سے ہر کام پایہ تکمیل پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیابی کی سیڑھیاں طے کر سکتے ہیں۔

Shahid Sakil
Shahid Sakil

تحریر : شاہد شکیل

Share this:
Tags:
Development foolish parents raising Results time بے وقوف پرورش ترقی خواہشات زمانہ مہارت نتائج نصیحت والدین
IG Punjab
Previous Post داعش موجود نہیں، کچھ لوگ اس میں متاثر ہوکر گئے :آئی جی پنجاب
Next Post عالم گیر نے کراچی میں گٹر کے ڈھکن لگانے شروع کر دیے
Pakistan Karachi Alamgir Fixit

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close