Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شدت پسند’ہندوتوا‘ نظریہ ’کرونا وَبا‘ سے زیادہ خطرناک

April 19, 2020 0 1 min read
Coronavirus Muslims India
Coronavirus Muslims India
Coronavirus Muslims India

تحریر : قادر خان یوسف زئی

کرونا وبا کے خلاف عالمگیر سطح پر جنگ لڑی جا رہی ہے، لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی و انتہا پسندی کا رویہ تبدیل نہ ہونا افسوس ناک اَمر ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند حکومت مودی سرکار نے جس منظم انداز میں مسلمانوں ودیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف پالیسیاں اختیار کیں،یہ مذموم سلسلہ کرونا وبا جیسی بھیانک صورتحال میں بھی جا ری ہے۔ گذشتہ کئی مہینوں سے مسلمانوں کے پُرامن طبقے کے خلاف مختلف شدت پسند نظریات کے تحت انتہا پسندکاروئیواں عروج پر ہیں۔ کرونا وبا کو لے کر دہلی کے تبلیغی مرکز نظام الدین اولیا کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلمانوں کے خلاف منظم پروپیگنڈا کرکے بھارتی عوام کو بھڑکانے کی فرقہ وارنہ سازش کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر و بھارت میں مسلم نسل کشی، متنازع شہریت بل اور غیر ملکیوں کو شہریت قانون میں مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کے خلاف اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹا سکے، بھارت کے جانبادارنہ اقدامات پر مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذہبی اقلیتیں اٹھ کھڑی ہوئی، اس سے انتہا پسند ہندو توا کے پیروکاروں کو پریشانی لاحق ہوئی کہ ان کی مذموم سازشوں کا پردہ دنیا بھر میں چاک ہورہا ہے، اس لئے ہندو شدت پسندوں نے عام مسلمانوں کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم میں کرونا وبا کو ہتھیار بنا کر فرقہ وارانہ اختلافات کو بڑھاوا دیا اور جانب دار میڈیا کے ساتھ مل کر ایک ایسی مہم چلائی جس کا کرونا وبا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی و مرکز کے خلاف مذموم سازش اور تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، جھوٹی و من گھڑت خبروں کا سہارا لے کر بھارت میں فرقہ وارانہ، مسلکی و دیگر اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے طبقات میں تعلقات کو خراب کرنے کی سازش کی، تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا محمد سعد کو سوشل میڈیا میں دہشت گرد قرار دینے کی مہم مہاراشٹر کے ایک ڈاکٹرسنبھا جی گووند چتلے نے شروع کی، ڈاکٹر چتلے اورنگ آباد شہر کے سڈکو علاقہ کے مکَار چوک میں کاسمو اسپتال چلاتا ہے۔ مولانا سعد کاندھلوی سمیت18افراد کے خلاف دفعہ 304کے تحت کا مقدمہ درج کیا، جب کہ تبلیغی جماعت کے25ہزار500اور ان کے متعلقین کو ملک بھر میں کورنٹائن کیا گیا۔ مولانا سعد کاندھلوی تادم تحریر کورنٹائن میں تھے، مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی کاروائیوں کا اندازہ اس اَمر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ احمد آباد کے ایک اسپتال میں مریضوں کو مذہبی شناخت کی بنیاد پر الگ الگ وارڈز میں رکھا گیا ہے اور اس عمل کو گجرات حکومت کے احکامات کے مطابق قرار عمل قرار دیا گیا ہے۔

احمد آباد سول اسپتال میں کرونا وائرس کے شکار مریضوں کے لئے1200بیڈز مختص کئے گئے ہیں، لیکن کرونا وبا سے متاثرہ افراد کو مذہب کی بنیاد پر علیحدہ کردیا گیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گنونت راتھوڑ کے مطابق گجرات کی حکومت کی جانب سے ہدایات پر ایسا کیا گیا تاہم نائب وزیراعلیٰ و وزیر صحت منتن پٹیل نے دعوی کو مسترد کردیا اور احمد آباد کے کلکٹر کے کے نرالا نے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔ احمد آباد سول اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق اس وقت150مریضوں میں 40مریض مسلمان ہیں، جنہیں ہندو مریضوں کی بے چینی کے باعث علیحدہ کیا گیا ہے۔ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرونا جیسی عالمگیر وبا میں ہندو شدت پسندی، انسانیت پر بھی غالب آچکی ہے اور ہندو شدت پسندی کا عروج اس وقت مودی سرکاری کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے مرہنوں منت ہے۔ دہلی، گجرات ہی نہیں بلکہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف منفی جذبات کو مذموم سازش ’کرونا جہاد‘ کا نام دے کر ابھارا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ہندو دوکانداروں نے مسلمانوں کو سبزی تک دینے سے انکار کردیا ہے کہ اگر انہوں نے مسلمانوں کو ترکاری دی تو (شدت پسند) ہندو اُن کی دکانیں جلا دیں گے۔ بھارت میں فرقہ وارنہ زہر کو طبقات کی رگ رگ میں پھیلایا جارہا ہے اور اس اَمر سے قطع نظر کہ کروا وائرس سے دنیا بھر کے انسان بلا امتیاز رنگ و نسل مذہب متاثر ہو رہے ہیں، شدت پسند حکمرانوں و ان کی انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی مسلم کش سازشوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارتی محکمہ صحت یومیہ بریفنگ میں تبلیغی جماعت کا نام لے کر معتصبانہ اعداد و شمار ہ علیحدہ پیش کرنے سے مسلم حلقوں میں بے چینی ہے۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفرالاسلام خان نے حکومت سے اپنی بریفنگ میں تبلیغی جماعت کانام بار بار دہرانے سے باز رہنے کے لیے حکومت کو ایک خط لکھا۔انہوں نے حکومت کے اس رویے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا، ”اس طرح کی درجہ بندی سے گودی میڈیا(بھارت میں حکومت نواز میڈیا کو طنزیہ طور پرگودی میڈیا کہاجاتا ہے) اور ہندوتوا فورسز کے اسلامو فوبیا ایجنڈے کو تقویت ملتی ہے۔

یہ درجہ بندی ملکی سطح پر مسلمانوں پر حملہ کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔ اسی کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں، سماجی سطح پر ان کے بائیکاٹ کی اپیل کی جارہی ہیں۔ شمال مغربی دہلی میں ایک مسلم نوجوان کو اسی کے نام پر بھیڑ نے مار مار کو ہلاک کر دیا ہے اور دوسروں پر حملے جاری ہیں۔”۔اسی طرح مسلمانوں کے خلاف ہندو شدت پسندوں کے ان گنت واقعات میں ایک واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب نظام الدین شہر کے علاقہ آٹو نگر نزد فاچمہ فنکشن (مسجد ابو بکر ؓ) میں 82برس کی معمر خاتون کا انتقال ہوا، تو ٹاؤں رگھوویندر گوڑ کے علاقہ پولیس نے معتصبانہ رویئے کے باعث مسلم اقلیت کو ہراساں کیا، سب انسپکٹر نے انتقال کرنے والی معمر خاتون کے اہل خانہ میں چھ مسلم خواتین اور چار نوجوان لڑکے شامل ہیں کو جبراََ کورنٹائن کردیا، واضح رہے کہ معمر خاتون کا انتقال کرونا کی وجہ سے نہیں ہوا۔جب کہ اسی علاقے سے ایک مشتبہ شخص کی کرونا وائرس کی تشخیص میں بھی رپورٹ منفی آئی تھی، اہلیان علاقہ نے پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج کیا اور ہراسانی کا الزام عاید کیا تو الٹا کمشنر پولیس کارتکیا نے یقین دہانی کے باوجود صڈر تاؤن مجلس اڈھاک کمیٹی ڈپٹی میئر، معتمد ٹاؤن مجلس پر کار سرکار میں مداخلت پر ایف آئی آر درج کرکے جھوٹے مقدمات بنا دیئے گئے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں غریب عوام لاک داؤن میں بے روزگاری کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں، بھارتی انتہا پسند حکومت انہیں ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے، جس کی ایک مثال عبرت ناک ہے، جب دہلی میں یمنا ندی کے کنارے آخری رسومات میں استعمال شدہ کیلے بھوک مٹانے کے لئے اُن غریبوں اور مزدوروں نے کھائے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتہائی بُری حالت میں ہیں، ان افراد نے متروکہ کیلوں و چنے کا استعمال کیا۔اسی طرح سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی، جس میں کتوں و ایک غریب شخص کو زمین پر گرے دودھ کو ایک صف میں پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی صورتحال بھارت کے شمشان گھاٹ کی ہیں۔ بودھ شمشان گھاٹ کے قریب کیلے چننے والے مزدور کا تعلق علی گڑھ سے ہے، بریلی کے55برس کے مزدور جگدیش کمار کے مطابق اُس نے دو دن سے کھانا نہیں کھایا اس لئے وہ یہ کیلے چن رہا تھا۔اسی طرح بھارت میں مزدور دار طبقہ لاک ڈاؤن کے باعث بھوک و افلاس کا شکارہے، بے روزگاری و حکومتی ریلیف نہ ملنے کے سبب لاکھوں کی تعداد میں غریب محنت کش اپنے آبائی علاقوں کی واپسی کے لئے پیدل ہی جا رہے ہیں، بھارت میں پہلے ہی کئی کروڑ افراد سطح غربت سے نیچے ہیں، رہنے کے لئے چھت نہیں، کروڑوں افراد فٹ پاتھ، نالوں و سڑکوں پر بھوکے سوتے ہیں، اب کرونا وبا کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان بدترین حالات کے باوجود انتہا پسند مودی حکومت کی معتصبانہ پالیسیوں نے بھارتی عوام کو مزید مشکلات کا شکار کردیا ہے، مودی سرکار کی مسلم دشمنی کا خناس دماغ سے کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

گذشتہ دنوں اقوام متحدہ نے بھی کورونا وائرس کے تعلق سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں سخت گیر ہندو تنظیمیں اور میڈیا کا ایک حلقہ کورونا وائرس کے نام پر مسلمانوں کو بدنام کرنے میں لگا ہے جس کے سبب مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے بھی بھارت میں کورونا وائرس کے تعلق سے مسلم فرقہ کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی تھی۔بھارت میں مقامی غیر سرکاری تنظیموں اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے اقوام متحدہ کی بھارتی مندوب رینتا لوک ڈیزلن نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کووڈ- انیس کے تعلق سے، ” ایک خاص برادری کے لوگوں کو بدنام کرنے کے خلاف لڑنے اور مہاجر مزدوروں کے مسائل سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔”اس وقت کرونا وبا سے بیس ملین افراد دنیا بھر میں متاثر ہوچکے ہیں، سوا لاکھ سے زاید اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کرونا وبا سے بچاؤ کے لئے ماسوائے لاک داؤن کے کوئی دوسری احتیاطی تدابیر کارگر ثابت نہیں ہو رہی، ان حالات میں بھارت کی ہندو شدت پسندی اقوام متحدہ کی تشویش ثابت کرتی ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار کرونا کی آڑ لے کر آر ایس ایس کے شدت پسند ایجنڈے کو تیزی سے عمل درآمد کی انتہا پالیسی پر گامزن ہے، انسانیت کے خلاف جنگ میں تعصب و شدت پسند نظریہ کو پروان چڑھانا کرونا وبا سے زیادہ خطرناک ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
Corona epidemic Dangerous extremist India muslims بھارت خطرناک شدت پسند کرونا وَبا مسلمانوں
Dabal Sawari Ban
Previous Post کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد
Next Post پاک افواج سے محبت اور ہماری سالمیت
Pak Army

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close