
مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) مغربی کنارے میں انتہا پسند اسرائیلیوں نے مسجد کو آگ لگا دی اور دیواروں پر نازیبا الفاظ بھی لکھے ہیں۔
فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں گزشتہ رات شدت پسند اسرائیلیوں نے مسجد کو آگ لگا ئی جس سے مسجد کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور قالین جل گیا تاہم لوگوں کے الرٹ ہونے کی وجہ سے مسجد کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ادھرمغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ واقعے میں مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں ایک فلسطینی مہاجر کیمپ میں اس وقت پیش آیا جب احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے فلسطینی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔
