Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جندڑی ۔۔افسانہ۔۔

August 13, 2016August 13, 2016 0 1 min read
Pakistan Movement
Muslims Forced to Eat Dung
Muslims Forced to Eat Dung

تحرير: وقارانساء
آنسو جھر جھر حسینہ بیگم کی آنکھوں سے بہہ رہے تھے اور دل پر خزاں کی سی اداسی طاری تھی – ان کا تیرہ سالہ پوتا طیب پریشان ہو کر ان کے آنسو کا سبب پوچھ رہا تھا –
آج تو یوم آزادی ہے – خوشی کا دن ہے آپ کیوں رو رہی ہیں؟۔ انہوں نے اس کو بہلانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ بضد تھا دیکھو بیٹے آج میری نظر سے ایک خبر گزری جس نے مجھے پریشان کر دیا اور اس کے ساتھ ہی يوم آزادی کچھ تکلیف دہ یادیں ہيں – جو دل اداس کر رہی ہیں – مگر آپ نہیں سمجھ پاؤ گے۔

آپ بتائيں تو ميں سب سمجھ سکتا ہوں
دادو ميں تو سمجھ سکتی ہوں ناں ميں تو بڑی ہوں انيس سالہ جوان پوتی ماہ رخ بھی آموجود ہوئی-
کيا پڑھا تھا آپ نے مجھے بتائيے ماہ رخ تجسس سے بولی
ہندوستان ميں گائے کے ذبح کرنے پر ان مسلمانوں کو گوبر کھانے پر مجبور کيا گيا جس سے ان مسلمانوں کی حالت بہت خراب ہوئی- حسينہ بيگم نے بتايا
وہ کيوں؟ طيب نے کراہيت محسوس کرتے ہوئے اپنی ابکائی روکی
ہندوستان ميں گائے کو ماتا کہا جاتا ہے يعنی ماں –اس لئے اسے جرم سمجھا جاتا ہے
يہ تو بہت ظلم ہے ماہ رخ نے کہا
آپ نے پہلے بھی بتايا تھا کہ برصغير ميں ہندو مسلمانوں سے ناروا سلوک کرتے تھے –
يہی تو قيام پاکستان کی وجہ تھی – مسلمانوں کو اعلی ملازمتيں نہيں ملتی تھيں – امتيازی سلوک کيا جاتا تھا۔

مذہبی آزادی نہيں تھی انہوں نے بچوں کو بتايا –
اسی لئے تو قائد اعظم کی انتھک کوششوں نے الگ وطن ديا – جہاں ھميں مکمل مذہبی آزادی ہے
ھمارا اپنا ملک ھماری پہچان !!
يہ کام آسان تو نہ تھا قائد اعظم کے شانہ بشانہ ان کے ساتھی اور تحريک آزادی کے رہنما رہے -تب اس کا قيام عمل ميں آيا – ملک تو بن گيا الگ تشخص بھی ملا مگر—–
آج اس ملک ميں کيا ہو رہا ہے ! کہيں غربت اور مہنگائی لوگوں کو مار رہی ہے تو کہيں دہشتگردی –دن دھاڑے دندناتے ہوئے مجرم گاجر مولی کی طرح انسانوں کو کاٹ رہے ہيں-مگر وہ پکڑے نہيں جاتے قانون اندھا اور بہرہ ہو گيا ہے حکمران اور عوام بے حس – انسانی جان کی کوئی حيثيت نہيں – ماؤں سے بچے جدا ہو رہے ہيں بہنوں بيٹيوں کے سہاگ اور بوڑھے ماں باپ سے ان کے سہارے چھن رہے ہيں
کوئٹہ کے سانحہ نے پھر آنکھوں کو برسات دے دی ہے۔

Pakistan Movement
Pakistan Movement

يہ تو روز ہی خبروں ميں ديکھتے ہيں اور کئی واقعات خود بھی ديکھے ہيں – ماہ رخ نے کہا
مگر آپ نے کہا تھا کہ آج آپ ھميں اپنی کہانی سنانے والی ہيں –
ہاں ميرے بچو ضرور سناؤں گی – کيوںکہ آج پاکستان کے حالات ان واقعات کو تازہ کرتے ہيں – اور سلے ہوئے زخموں کے منہ پھر کھل رہے ہيں-تب کرنے والے ہندو تھے آج تو کرنے والے خود مسلمان ہيں!!
جب برصغير تقسيم ہوا – تو بہت فسادات ہوئے لوگوں کے بچے بچھڑ گئے بہنوں بيٹيوں کی عصمتيں پامال ہوئيں نوجوانوں کے خون بہے بچوں بوڑھوں اور جوانوں سب نے اپنی جان کے نذرانے دئيے
آج اس ملک ميں خود مسلمان ايک دوسرے کا خون بہا رہے ہيں ماؤں بہنوں بيٹيوں کی عزتيں محفوظ نہيں -چھوٹی معصوم بچيوں کو ہوس کی بھينٹ چڑھايا جاتا ہے – کل اگر غير مسلم ان زيادتيوں کے مرتکب ہوئے تو آج خونی رشتوں کے اندر درندگی در آئی ہے اور غليظ اور ناپاک نظريں اپنی ہی بہنوں بيٹيوں کے جسم کا طواف کرنے لگی ہيں –نہ ہی گھر سے باہر کوئی محفوظ ہے اور نہ ہی گھر کے اندر
کہاں لے جائيں مائيں اپنی بيٹيوں کو درندوں سے بچا کر؟ کہاں محفوظ ہوں گی وہ ؟۔

جب يہ ملک بنا تو ميں نو دس سال کی تھی-لوگ اپنے گھر مال اسباب سب چھوڑ کر اپنے پاکستان آنا چا ہتے تھے سب کی ايک ہی تمنا تھی کہ سرحد پار کر کے اس سر زمين پر قدم رکھيں اس کے علاوہ انہيں کچھ نہيں چاہيے تھا – ليکن اس چاہ ميں کيا کچھ لٹا ديا – حسينہ بيگم کے منہ سے آہ ايک سسکی بن کر ابھری
آپ نے بھی ؟ ماہ رخ نے سوال کيا
ميں نے بھی بہت کچھ لٹايا-
آپ کيسے پہنچيں پاکستان ؟ ماہ رخ نے بيقراری سے پوچھا –
ھمارے بيشتر رشتہ دار مارے گئے تھے – جوان لڑکيوں کو پکڑ کر لے جا رہے تھے اور نوجوان لڑکوں کو اور مردوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے تھے –سب چھپتے چھپاتے اس حد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں سے مسلمان رضا کار مرد اور لڑکے اپنی جانوں پر کھيل کر انہيں ٹرين ميں سوار کروا سکيں – ھم سب ايک ساتھ گھر سے نکلے تھے-ليکن ميرے ماموں چچا اور سب نو جوانوں نے ھميں ھمارے نانا اور اماں ابا کے ساتھ دو گروپوں ميں کر ديا جو خواتين اور بچيوں کے ساتھ رہيں۔

اور وہ خود حفاظت کر رہے تھے کہ کوئی ھم تک پہنچنے کی کوشش کرے تو وہ اس کو روکيں حسينہ بيگم کی آواز رندھ گئی بچے دم سادھے ان کی باتيں سن رہے تھے –انہوں نے دادی کی طرف سواليہ نظروں سے ديکھا جيسے پوچھنا چاہتے ہوں آگے کيا ہوا – حسينہ بيگم نے ساتھ ميز پر رکھے جگ سے پانی انڈيلا اور غٹا غٹ پی گئيں – دوبارہ ايک ٹھنڈی آہ بھری اور گويا ہوئيں
ھم بخيريت ٹرين تک پہنچ گئے ليکن ھمارے ابا کے ھمراہ آنے والا گروپ انتہا پسند ہندوؤں نے پکڑ ليا – اس ميں ميری پندرہ سال کی نوجوان بہن تھی – ميرے ابا بہت بيمار رہتے تھے اسی لئے لاغر تھے – انہوں نے بيٹی کو چھڑانے کی کوشش کی اور ان کی طرف لپکے
ابا کی آواز گونجی جو ميرے نانا سے کہہ رہے تھے خدا را ميری بيوی اور بچوں کو بحفاظت پاکستان پہنچا ديں – آپ ٹرين سے ہرگز نہ اتريں اور ميری فکر مت کرنا- بچ گيا تو آن ملوں گا
وہاں موجود دوسرے مسلمان بھائی بھی کوشش کر رہے تھے کہ ان کے ہتھے چڑھی اپنی جوان بچيوں کو بچا سکيں – فضا ميں ان عورتوں اور بچيوں کی چيخيں اور التجائيں تھيں کہ ان کو چھوڑ ديں ايک ہندو نے بندوق کا بٹ ميرے ابا کو مارا اور وہ نيچے گر گئے کئی اور رضا کار بھائی بھی وہاں موت کا شکار ہو گئے يہ اندوناک منظر ھمارے سامنے تھا۔

Pakistan Movement
Pakistan Movement

پانی کا ايک اور گلاس پينے کے بعد کچھ توقف کيا اپنی ہمت مجتمع کی اور بوليں
بچا لو مجھے اماں ! بچا لو ميری بہن کی دلخراش آواز جيسے سينہ چير رہی تھی – ايک ہندو نے اتنا زور سے تھپڑ اس کے منہ پر مارا کہ اس کے منہ سے خون آنے لگا اس کے بال کھل گئے تھے ميری ماں خود پر قابو نہ رکھ سکی اور ميرے نانا کے لاکھ روکنے پر ٹرين سے اتر گئی سب نے روکا
ميں جوان بچی ان کے ساتھ جاتی نہيں ديکھ سکتی آپ چلے جائيں ميری بيٹی کے بچنے کی اميد نہيں ميں بھی اس کے ساتھ مروں گی – اس کو چھوڑ کر پاکستان نہيں جاؤں گی
ميری ماں کو ديوانہ وار لپکتے ديکھ کرايک ہندو نے چوٹی سے پکڑ ليا – اور بولا چل تو بھی ساتھ چل – سارے کس بل نکال ديں گے-ايک زور دار دھکے سے اماں زميں پر آرہی – دوباہ شيرنی بن کر اٹھی اور بيٹی کی طرف بھاگی
مسلمان رضاکاروں ميں ميرے ماموں بھی تھے جنہوں نے بہت سی بيٹياں اور بہنيں بچا ليں ليکن اپنی بہن بھانجی نہ بچا سکے۔

اماں تمہيں خدا اور اس کے رسول کا واسطہ مجھے مار دو مگر ان کے ساتھ نہ جانے دينا –
قدرت کو منظور ہو تو کچھ انہونی بھی ہو جاتی ہے – ميری ماں نے نجانے کيسے ھاتھ چھڑايا ؟ يقينا اللہ نے مدد کی ايک ماں کی اور پاس پڑا ايک پتھر اٹھا کر دے مارا
اورجو شخص نے ميری بہن کو گھسٹتا لے کر جارہا تھااس کے سر کے پيچھے زور سے لگا اس کے گرتے ہی اس کی بندوق سے پلک چھپکتے فائر بيٹی پر داغ ديا
ايک ماں کے لئے اپنے ھاتھوں بيٹی کو مارنا آسان نہيں تھا
ميری ماں پر گھونسوں اور مکوں کی بارش ہو رہی تھی ليکن وہ بيٹی کے قريب تھی – اس دوران ايک گولی ميری ماں کے سينے ميں لگی اور وہ گر گئی کسی ظالم نے اور کئی گولياں دونوں کے سينے ميں اتار ديں
مر جائيں گی سالياں ايک بولا –باقيوں کو لے کر چلو
اور ان کو خون ميں لت پت چھوڑ کر وہ آگے بڑھے – ماں نے بيٹی کی ڈوبتی سانسوں کے ساتھ اپنی ڈوبتی سانسيں ملا ديں- سينے سے لگايا اور ميری بہن نے کہا شکريہ اماں تو نے مجھے بچا ليا ماں نے خون ميں لتھڑی بچی کو گود ميں رکھا اور کہا۔

ميں تجھے کيسے جانے ديتی ان کے ساتھ
حسينہ بيگم کے ساتھ ماہ رخ اور طيب کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے-
کيا پھر آپ کی اماں اور بہن دونوں مر گئيں؟ طيب پوچھ رہا تھا
آپ کو کس نے بتا کہ وہ مر گئيں ؟ہو سکتا ہے وہ صرف زخمی ہوئی ہوں – ماہ رخ بولی
ميرے ماموں ادھر ہی تھے اور بہت سی بچياں اور خواتين کو دوسرے ساتھيوں کے ساتھ بچا رہے تھے انہوں نے سب ديکھا اور سنا – مگر اس وقت جن کو بچا سکتے تھے بچا رہے تھے دشمن سے لڑ رہے تھے انہيں سب اپنی بہنيں اور بھانجياں ہی لگ رہی تھيں وہ فرق محسوس نہيں کر رہے تھے
اور وہ خود زخمی حالت ميں بچ بھی نکلے – اور لاہور ہم سے آملے
کتنی پريشانياں اور تکليفيں اٹھائيں مسلمانوں نے ! ماہ رخ نے دادی کے آنسو پونچھے
سب ہی لٹ پٹ کر پہنچ رہے تھے کسی کے بچے نہيں تھے اور کوئی بچے ماں باپ کے بغير تھے – بعد ميں آنے والوں ميں کبھی کسی کا کوئی رشتہ دار مل جاتا تو اس کو اس کے حوالے کر ديتے –
پھر آپ کراچی کب آئيں ؟ بچوں نے پوچھا۔

Pakistan Movement Lahore
Pakistan Movement Lahore

ايک مدت ہم لاہور رہے نانا نے پالا ميں اور ميرے دوبھائی جو مجھ سے چھوٹے تھے- ايک اس وقت ھمارے ساتھ تھا اور ايک بعد ميں ملا تھا – ماموں کا اچھا خاصا کاروبار کراچی ميں ہو گيا ميری شادی يہاں ہو گئی اور نانا فوت ہو گئے – بھائی بھی يہاں آگئے تھے –
حسينہ بيگم نے پھر پانی کا گلاس اٹھايا جيسے سلگتی يادوں کو ٹھنڈا کرنا چاہتی ہوں اپنی رندھی ہوئی آواز کو بحال کيا
ميری اس جان نے نجانے اور کيا کيا ديکھنا ہے ؟ انہوں نے اپنے آنسو پونچھے- آج اس ملک ميں جہاں آکر ھم نے سکھ کا سانس ليا تھا اور تلخ يادوں کو تھپک کر کہيں سلا ديا تھا ابتر حالات پر ان زخموں کے کھرنڈ اتار رہے ہيں
اس شہر کراچی نے ميرے کئی اور رشتے بھی نگل لئے
ہر وقت کے فسادات گولياں دہشتگردی بم دھماکوں نے چين سے رہنے نہ ديا – ميرے دو ماموں زاد بھا ئی گولياں کا شکار ہو گئے
ميرا بھائی شاپنگ مال ميں آگ کی نظر ہو گيا۔

ميں اس شہر سے جانا چاہتی تھی ليکن آپ کے دادا ابو نہيں مانتے تھے – ميرے پاس اولاد کی نعمت تھی کاروبار اچھا تھا گھر تھا آپ کے دونوں بڑے تايا کراچی سے ايک دوبئی اور دوسرا آسٹريليا چلا گيا تھا آپ کے دادا جان کی وفات کے بعد ميں آپ کے پا پا يعنی اپنے چھوٹے بيٹے ساتھ ہوں
آپکی ايک پھوپھی شادی لاہور کر دی اوروہ لاھور چلی گئی
اور آسيہ پھو پھو تو آپ کے ساتھ اور پاپا کے ساتھ کراچی ہی رہی ناں
انسان نے جو تکليف اٹھانی ہے جگہ تبديل کرنے سے ختم نہيں ہوتی –تب ہی تو آپ کے تايا پاکستان آکر ايک خود کش دھماکے ميں مارے گئے
ميں کب تک زندہ ہوں اور کيا ديکھنا باقی ہے ابھی
آج پاکستان ميں جہاں دھماکے اور دہشتگردی ہوتی ہے دل بہت پريشان ہوتا ہے۔

Azadi
Azadi

آج يوم آزادی ہے ايک ايک کر کے ساری زندگی کے مناظر کسی فلم کی طرح ميری آنکھوں کے سامنے گھوم رہے ہيں – بہت دکھ آئے زندگی ميں – اس جندڑی نے سب جھيلا
جب ديکھتی ہوں کہ مسلمان وحشی درندے بن گئے ہيں-تو دل خون کے آنسو روتا ہے –
يہ ملک اس لئے تو حاصل نہيں کيا گيا تھا ؟
اس ملک نے آزادی دی خود مختار رياست کی پہچان دی ہے – سبز ہلالی پرچم ھمارا فخر ہے –
شکريہ پاکستان مہم بھی جاری ہے کاش يہ سب حکمرانوں کو سمجھ آ جائے –اور ان کے سميت ھم سب اس بات کو سمجھ کر اس ملک اور اس کے حالات بہتر کرنے ميں اپنا کردار ادا کريں۔

تحرير: وقارانساء

Share this:
Tags:
Day eyes Freedom happiness muslims son آزادی آنکھوں خوشی دن مسلمانوں
Previous Post الخدمت آغوش ہوم کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب
Next Post میں نے پاکستان بنتے دیکھا
Mehboob Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close