Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دو چہرے

October 15, 2018 0 1 min read
Do Chehry
Do Chehry
Do Chehry

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میں حسبِ معمول آفس سے گھر آرہا تھا ‘ لاہور کی سڑکوں پر ہمیشہ کی طرح ٹریفک کا سیلاب رواں دواں تھا ‘ اناڑی ڈرائیوروں ‘ ڈپریشن ناکامیوں کے مارے شہریوں نے سڑک کو ہی میدانِ جنگ بنا رکھا تھا ہر کو ئی ایک دوسرے کو روندتے کچلتے آگے بڑھنے کی کو ششوں میں لگا ہوا تھا ‘ ٹریفک کی اِس بے ترتیبی میں بنیادی کر دار مو ٹر سائیکلوں اور رکشہ ڈرائیوروں کا تھا جو خود کو سڑکوں کا حقیقی مالک سمجھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہو ئے ایک دوسرے کو ٹھوکریں ما رتے ذرہ سی جگہ پا کر اُس میں گھُس کر مہذب لوگوں کے ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنے ہو ئے تھے’ انڈر پاس آیا تو ٹریفک کا بہا ئو بہت سست ہو گیا اِسی دوران ذرا سی جگہ پا کر ایک نوجوان رکشہ ڈرائیورنے ہمارے سامنے چھلانگ ما ر ی اُس کی جہالت اور من مرضی دیکھ کر میں اور میرا دوست حیران تھے کہ اِسی دوران رکشے کے پیچھے علماء کانفرنس کے رنگ برنگے فلیکس پر میری نظر پڑی جس پر مذہب ‘ تصوف کے نام نہاد ٹھیکیدار دولہوں کی طرح رنگ برنگے کلائوں پر رنگ برنگے مو تی لگے ہو ئے وطن عزیز کے علما ء کرام ‘ صوفیوں ‘ نعت خوانوں ‘ نقیبوں کی تصویریں جگ مگا رہی تھیں ۔ یتیموں کے آسرے محبوب خدا ۖ کی غلامی اور اتباع کے دعوے دار ‘ مساجد منبروں گدیوں پر قابض اِن چہروں کے درمیان مجھے ایک نو ے سالہ ایسا درندہ صفت پیر عالم دین بھی نظر آیا کہ میرے بدن سے آتش فشاں پھٹنے لگے ۔ سانسیں تیز ‘ چہرے کا رنگ سرخ ‘ خون کی جگہ غصہ میری رگوں میں دوڑنے لگا۔ حقارت میری آنکھوں سے چھلکنے لگی ‘ آرام د ہ پر سکون گاڑی مجھے تکلیف دہ ریہڑہ لگنے لگی ۔ میرا دوست میری اِس غیر یقینی تبدیلی پر حیران ہو گیا کیونکہ فطری طور پر میں ایک نرم گو میٹھا صلح جو انسان کے طور پر جانا جا تا ہوں ۔ وہ بولا سر میں نے آپ کو شاید پہلی اور آخری بار اتنے غصے میں دیکھا ہے جس پر میں بہت حیران ہوں کیا میں اِس غصے کی وجہ جان سکتا ہوں ‘ یار گاڑی تو آگے کر لو یا پھر پیچھے تب ہی میں نارمل ہو سکوں گا۔ اِسی دوران ہم انڈر پاس کراس کر کے کشادہ سڑک پر آگئے تھے ‘ دوست نے گاڑی سائیڈ پر لگا کر مجھے ٹھنڈا پانی پیش کیا جسے میں نے جلدی جلدی تندور کی طرح دہکتے جسم میں اتارا تاکہ میری طبیعت نارمل ہو سکے ‘ میں نے دو چار گہرے لمبے سانس لیے رکشہ نظروں سے اوجھل ہو چکا تھا ، میں نے اشارہ کیا تو گاڑی پھر فاصلوں کو ناپنے لگی ۔ میرا دوست حیران پریشان نظروں سے بار بار میری طرف دیکھ رہا تھا اُس نے میرا یہ رنگ پہلی بار دیکھا تھا وہ چاہ رہا تھا کہ میں نارمل ہوجائوں میں جلدی ہی نارمل ہو گیا اُس کی طرف شفیق نظروں سے دیکھا اور بو لا یار میں ہر سانس کے ساتھ خالقِ کائنات کا شکر ادا کر تا ہوں کہ رب کریم نے مجھے اپنے کرمِ خاص سے صلح جو نرم پیار محبت انسانوں سے محبت کر نے والی فطرت عطا کی پھر ظلم جبر لو ٹ مار حسد بغض نفرت کے زہریلے ما دوں سے بھی پا ک رکھا ۔ تصوف کا طالبِ علم بننے اور اولیا ء کرام کی زندگیوں کا مطالعہ اور پھر چند نیک بزرگوں کی جو تیاں اٹھا نے کے صدقے رب کریم نے انسانوں کے درد کو محسوس کر نے پھر اُسے مٹا نے کی کو شش کر نے کا حو صلہ مزاج اورفطرت دی اِس لیے جب بھی کوئی ضرورت مند اپنے درد دکھ تکلیف مسئلے کے حل یا مداوے کے لیے مُجھ فقیر تک آتا ہے تو وہ معصوم بکرے کی طرح گردن جھکا ئے کھڑا ہو تا کہ جناب میں آپ کی تو جہ کا طالب ہوں آپ کے پاس آیاہوں ‘ آپ میری مدد کریں ‘ میری تکلیف درد دکھ غم پریشانی دور کریں اِس کے بدلے میں آپ میرے وسائل روپیہ پیسہ اختیارات جسم و جان جو چاہیں لے لیں لیکن میری پریشانی دور فرمائیں ۔ پریشانی تکلیف غم کا علاج تو صر ف اور صرف کائنات کے اکلوتے وارث کے پاس ہی ہے لیکن تصوف کاادنیٰ طالب علم ہو نے کے نا طے لوگ مُجھ خاکسارتک بھی آجاتے ہیں کہ یہ خدا کا نیک بندہ ہے ( جبکہ اپنے گناہوں کے بوجھ سے میں بخوبی آگاہ ہوں ) یہ دعا کرے گا تو خدا تعالیٰ اِس کی دعائوں کے صدقے میں ہما ری پریشانیاں حل کر دے گا غربت مسائل کی چتا پر جھلستے ہرپاکستانی غریب عوام ہما رے جیسے ڈھونگی نام نہاد بزرگوں پیروں اور علما ء سو کے پاس آتے ہیں اب ہما رے گروپ کے لوگ یہ جانے بغیر کہ جس طرح یہ سائل بن کر ہما ری چوکھٹ پر کھڑے ہیں گردشِ ایام ہمیں بھی اِسی ذلت سے دوچار کر سکتی ہے ہم بھی کسی لا علاج بیما ری یا پریشانی میں ہوا کے دوش پر کٹی پتنگ کی طرح اِدھر اُدھر اڑتے پھریں گے لیکن ایسا نہیں ہو تا یہ لوگ خو د کو فرعون حاکم وقت سمجھ کر اِن مجبوروں کی مجبوریاں خریدتے ہیں اِن کے مسائل دولت وسائل سے اپنی تجوریاں سجاتے ہیں اور اگر سائل خوبصورت جوان عورت ہو تو اُس کے حسن سے اپنے نامہ اعمال میں اضافہ اور آخرت بھی خراب کرتے ہیں ۔ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ کل ہما ری اولاد میں سے بھی کسی کے ساتھ یہی حادثہ یا حالات پیش آسکتے ہیں لیکن ہم پانی کے بلبلے اپنی اوقات بھو ل کر اِیسے مجبوروں بے بسوں کی مجبوریاں کیش کرا کر اُسے استعمال کر تے ہیں شدید حیرت مجھے اُس وقت ہو تی ہے جب کوئی اپنی حما قتوں گناہوں سیاہ کاروں کے باوجود شہرت کے آسمان پر ستارہ بن کر چمکنے لگا ہے ‘ہزاروں لاکھوں لوگ ہا تھ باندھے غلاموں کی طرح سرجھکا ئے اپنی دولت وسائل پیش کر تے ہیں اور یہ بادشاہوں کی طرح ابروئے چشم پر اِنہیں حکم دیتے ہیں ہونا تو یہ چاہیے کہ شہرت کے اِس عروج پر یہ عاجز ہو جائیں تشکر خدا کے انعام پر آنکھوں پر شکرانے کے آنسو پیشانی سجدے میں شکر گزار دل و دماغ روح نعمت خدا وندی پر اور بھی عبادت گزار ہو جائے لیکن یہ بد قسمت لوگ سیاہ کار غلاظت کے لوتھڑے خدا کے بندے بننے کی بجائے اپنی ذات کے خول میں قید ہو کر انسانوں کو اپنی رعایا غلام کمی کمین سمجھ کر بے دردی سے اُن کی دولت وسائل اور عزتیں تار تار کر تے ہیں ‘ لوٹ مار عیاشیوں کے نشے میںیہ جنسی حیوانوں کا روپ دھار لیتے ہیں ‘ اچھائی برائی ‘مذہبی اقدار ‘ اخلاقی اقدار کو مکمل طور پر فراموش کر کے انسانیت کے ماتھے کے سیا ہ نشان بن جاتے ہیں ‘ رکشے کے پیچھے بھی فلیکس پر علماء دین پیروں کے ہجوم کے درمیان بھی ایسی حیوان فطرت دوچہروں والا جنسی درندہ نظر آرہا تھا ۔ جس کو خدا نے دولت شہرت سے خوب نواز رکھا تھا ہزاروں لوگ گردنیں جھکا ئے اُس کے ابروئے چشم کے منتظر رہتے اِس کے دو روپ تھے معاشرے کے لوگوں کے سامنے ملک کا نیک ترین آدمی جس کی زندگی کا مقصد ہی مذہب کی پاسداری کفر کے خلاف اعلان جنگ اسلام کے جھنڈے کو سر بلند کر نے کے لیے جان مال لگا نے کو ہر وقت تیا ر الفاظ کی ایسی جادوگری کر تا کہ لوگ عش عش کر اُٹھتے دلیل منطق کا با دشاہ کو ئی اِس کے الفاظ کی جادوگری طاقت ور منا ظرانہ خطیبانہ صلاحیت کے مخالف کو چند فقروں میں ہی زیر کر دیتا ۔ رلا نے پر آتاتو سامعین کی آنکھوں سے آنسوئوں کی مو سلا دھار برسات بر سا دیتا’ جہنم کے واقعات پر لوگوں کو دھاڑیں مار کر رلا دیتا جب بصیرت آگاہی فہم ادراک شعور فلسفے پر بات کرتا تو لوگ جھوم جھوم جاتے ۔ فطرت نے اُسے بہت ساری صلاحیتوں سے خوب نواز رکھا تھا اور یہ اُن صلاحیتوں کے بھر پور استعمال سے بھی خوب واقف تھا ۔ لیکن دنیا کا ہر چالاک عیار انسان یہ بھو ل جاتا ہے کہ قافلہ شب و روز اُس سے جوانی کا رنگ چھین کر اُسے بڑھاپے کی ناتوانی بڑھا پا بد صورتی زوال بھی عطا کر ے گا ۔ لیکن خوش نصیب وہ ہے جن کا بڑھا پا قرب الٰہی سنت رسول ۖ کی حقیقی اتباع اور اسلام کے حقیقی رنگ میں گزرے جو لوگ ساری زندگی خوفِ خدا کی حقیقی لذت سے آشنا اور شافع دو جہاں ۖ کی حقیقی سنت کی پیروی میں گزارتے ہیں اُن کا بڑھاپا اور آخری سانسیں بھی حکم الٰہی آقا کریم ۖ کے رنگ میں نکلتا ہے لیکن جنہوں نے ساری زندگی دو چہروں کے ساتھ زندگی گزاری لوگوں کے سامنے ایک چہرہ جبکہ خلوت میں بدنماسیا ہ کار چہرہ تو ایسے لوگوں کو بھی اللہ تو بہ کا مو قع نہیں دیتا یہ شخص بھی ایسا ہی تھا جس نے ساری زندگی عیا شیوں میں گزاری تو اب آخرت بھی کیسے سنور سکتی تھی اُسے سیاہ چہرے کے ساتھ ہی قبر میں اُترنا تھا۔

PROF MUHAMMAD ABDULLAH KHAN BHATTI SB
PROF MUHAMMAD ABDULLAH KHAN BHATTI SB

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
distress face humanity laws life انسانیت پریشانی چہرے ڈپریشن زندگیوں قوانین
Justice Saqib Nisar
Previous Post وقت آ گیا ہے لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں: چیف جسٹس
Next Post اپوزیشن کی حکومت پر بلاجواز تنقید
Opposition

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close