Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حقائق اور ہم

March 1, 2013 0 1 min read
saleem Qaumi
Hazrat Umar bin Abdul
Hazrat Umar bin Abdul

ایک روز امیر المومنین حضرت عمر بن عبد العزیز کا بیٹا گھر میں زار و قطار رو رہا تھا ماں کا دل بچے کی اس حالت پر تڑپ اٹھا ، اس نے بڑی محبت او ر شفقت کے ساتھ بچے سے رونے کا سبب پو چھا ۔ بچے نے روتے ہوئے ماں کو بتایا ” ماں ! میرا لباس جگہ جگہ سے پھٹ چکا ہے اور جہاں سے یہ لباس پھٹ جاتا ہے تو آپ وہاں پیوند لگا دیتی ہیں ، اب تو میرے لباس میں اور پیوند لگانے کی جگہ بھی نہیں رہی ۔ مدرسے میں میرے ساتھی اچھے کپڑوں میں آ تے ہیں ۔ وہ میرا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے ہیں تم خلیفہ کے بیٹے ہو کر بھی اس حلئے میں مدرسے آتے ہو ” ماں ننھے بچے کی یہ بات سن کر بہت رنجیدہ ہوئی ۔ اس نے بچے کو بہلا پھسلا کر سمجھانے کی بہت کوشش لیکن بچہ نہ مانا اور اس نے کہ دیا ” ماں ! اگر آپ نے مجھے نیا لباس نہ سلوا کر دیا تو میں کل مدرسے نہیں جا ئوں گا ” ۔ اسی دوران حضرت عمر بن عبد العزیز گھر میں داخل ہوئے۔

بچے کی ماں نے اپنے شوہر سے کہا ” اے مسلمانوں کے خلیفہ ! میں ایک وقت کے حاکم کی بیوی ہونے کے باوجود گھر کے سارے کام خود کرتی ہوں ۔ میں نے روکھاپھیکا کھاکر آپ کے ساتھ گذارا کیا ہے ۔ ہمیشہ آپ کی اطاعت کی ہے ۔ آپ کے حکم پر اپنی دولت جائیداد اور زیورات بیت المال میں جمع کرادیئے ۔ آپ سے کبھی کوئی فرمائش نہیں کی لیکن میں یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ میرے لخت جگر کو مدرسے میں اپنے پھٹے پرانے لباس کی وجہ سے شرمندہ ہونا پڑے ، لہذا آپ آج ہی میرے بیٹے کے لئے نئے لباس کا انتظام کریں ۔

حضرت عمر بن عبد العزیز کے دل پر بیوی کی ان باتوں کا گہرا اثر ہوا ، وہ اپنے بچے کو نیا لباس دلوانا چاہتے تھے لیکن ان کی جیب میں پھوٹی کو ڑی تک نہ تھی چنا نچہ آپ نے بیوی سے کاغذ قلم منگوایا اور بیت المال کے وزیر کو ایک رقعہ لکھ کر بھیجا کہ میرے اگلے ماہ کی تنخواہ میں سے رقم پیشگی دے دو ، اگلے ماہ کی تنخواہ سے کاٹ لینا ۔ کچھ دیر بعد بیت المال کے وزیر کا جوابی خط ملا جس میں لکھا تھا اے خلیفہ! آپ اس بات کو کیسے ضمانت دیں گے کہ آپ اگلے مہینے تک زندہ رہیں گے اور خلیفہ کے منصب پر فائز بھی رہیں گے۔

عمر بن عبد العزیز یہ سب پڑھ کر خاموش ہوگئے ۔ بھلا وہ اس کی ضمانت کیسے دے سکتے تھے چنانچہ انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹے کو سمجھایا کہ اگلے مہینے تنخواہ ملنے پر نیا لباس منگوا دوں گا ۔یہ تھے مسلم قوم کے اصل حکمران جو اسلامی نظام کے عین مطابق حکمرانی کے فرائض انجام دے رہے تھے پاکستان اسلام کے نام پر قائم کیا گیا لیکن قیام پاکستان سے لیکر آج تک اس ملک کو حقیقی حکمران نصیب حاصل نہ ہوسکا اس کی وجہ باالکل واضح ہے اس ملک پر جاگیر داروں ، سرمایہ داروں ، وڈیروں اور مراعات یافتہ افرادکا قبضہ ہے۔

ان لوگوں نے اس ملک کے نظام کو جکڑا رکھا ہے یہ ہر اس شخص کے خلاف آگے روڑے اٹکاتے ہیں جن سے ان کو ڈر لاحق ہوتا ہے اس طبقے نے قائد اعظم سے لیکر آج تک کسی بھی حکمران کو کھل کر کام کرنے نہیں دیا یہاں کے انتخابات میں بھی وہی امیدوار کامیاب ہوتا ہے جسے یہ طبقہ چاہتا ہے یہ لوگ دن دہاڑے شاہزیب جیسے نوجونواں کا قتل بھی کرتے ہیں اور جب چاہیں منو بھیل جیسے غریب لوگوں کی بہو بیٹیوں کو اغوا کرلیتے ہیں ان کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں رہا قانون تو وہ ان کے گھر کی باندی بن کر رہ گیا ہے۔

Hazrat Umar bin Abdul
Hazrat Umar bin Abdul

یہ کبھی بھی اس ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ اسلامی نظام سے اس طبقے کے مفادات کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے ان کی جائیدادیں اور مفادات ختم ہوجائیں گے آپ اس ملک میں رہنے والے حکمرانوں کی جائیدادوں پر نظر دوڑائیں اور قوم کی حالت زار بھی دیکھ لیں تو آپ کو واضح فرق نظر آئے گا جمہوریت میں اصل حکمران عوام کو تصور کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اصل حکمران کو ن ہے اس کا با آسانی علم ہوجائے گا۔

ان چار طبقوں کی خواہشات پر یہاں کے قوانین میں ترامیم کی جاتی ہے صدارتی آرڈیننس جاری کئے جاتے ہیں اس طبقے کا ایک صوبائی وزیر بھی بھاری بھرکم حصارمیں نکلتا ہے اور عوام کے پیسوں کا بے دریغ استعمال کرنا اپنا حق سمجھتا ہے ان کے بچے دنیا کے اعلیٰ ترین اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیںان حکمرانوں کی آمدنی اس قدر وافر ہوتی ہے کہ یہ عمر بن عبدالعزیز کی طرح اپنے بچے کے کپڑوں کے لئے بیت المال کے وزیر کورقعہ نہیں لکھتے ہیں ان کے بچے مہنگے ترین لباس زیب تن کرتے ہیں او ر اس لباس کو دوسری دفعہ پہننا اپنی توہین سمجھتے ہیں یہ بچے عمر بن عبد العزیز کے بچے کی طرح روتے نہیں ہیں نہ ہی ان کی مائیں انھیں ڈھارس بندھاتی ہیں۔

آپ اس ملک کے بچوں کی بد نصیبی دیکھیں یہ ان اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیںجہاں پر قریب ہی بھینسوں کے باڑے قائم ہوتے ہیں ۔ پاکستان میں دو طبقہ کے لوگ ہیں ایک مراعات یافتہ تو دوسرے غریب لوگ ایک طبقہ حکمران ہے تو دوسرا طبقہ غلام ہے ایک طبقے پر ٹیکس دینا لازم ہے تو دوسرا طبقہ ان ٹیکسوں سے اپنے محلات تعمیر کراتا ہے اس کے صلے میں یہاں کے حاکم ان کو مہنگائی ، بے روزگاری ، ٹارگٹ کلنگ ، لاقانونیت اور خودکشیوں کے تحفے دیتے ہیں اس قوم نے کبھی بھی عمر بن عبد العزیز جیسے حکمرانوں لانے کی کوششیں کرنا تک گوارانہ کی معلوم نہیں یہ قوم جاگے گی لیکن جاگے گی ضرور کیونکہ ظلم سہنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

وہ دن دور نہیں جب اس ملک کا حاکم اور اس کی بیوی بھی اپنی ساری جائیداد حکومت کو دیدے گی پھر اس کے گھر میں بھی بچے اپنے پھٹے پرانے لباس پر روئیں گے اور اس ملک کا حاکم بھی اپنی بیوی سے کاغذ قلم منگوائے گا اور بیت المال کے وزیرکو ایڈوانس تنخواہ لینے کے لئے رقعہ لکھے گااور اس کی چٹھی یہ کہ کر مسترد کردی جائے گی کہ
آپ اس بات کی کیسے ضمانت دینگے کہ اگلے مہینے تک آپ زندہ رہیں گے اور کیا یہ بھی ضروری ہے کہ حاکم کے منصب پر بھی فائز رہیں گے اور وہ حکمران بھی خاموش ہوجائے گا پھر وہ بھی اپنی بیوی اور بچے کو سمجھائے گا کہ اگلے ماہ کی تنخواہ سے لباس منگوا دوں گا۔

saleem Qaumi
saleem Qaumi

تحریر : سلیم احمد

Share this:
Tags:
facts Love حقائق شفقت
Sports Football Tornament
Previous Post آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنمنٹ میں مدینہ شہباز، محفوظ الیون اور کورنگی جیمخانہ کی جیت
Next Post پیرس میں قائم پاکستان ایمبیسی کو یہاں مقیم پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے ایسا ماحول پیدا کیا جائے گا کہ وہ ایمبیسی کو اپنا گھر محسوس کریں ۔پاکستانی سفیرغالب اقبال کی میڈیا سے گفتگو
Ghalib Iqbal Talking to Media

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close