
فیصل آباد(جیوڈیسک) فیصل آباد میں گیس کی بندش کے خلاف شہریوں نے نشاط آباد چوک پر احتجاج کیا ہے اور ٹریفک بلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق راستہ کھلوانے کے لیے پولیس نے کوشش کی تو اس دوران مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں سے ان کا اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔
