
فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ٹریفک حادثے نے 2 افراد کی جانیں لے لیں اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ فیصل آباد میں کھڑیانوالہ کے قریب پیش آیا۔ جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔
ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ریسکیوٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
