Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

May 15, 2019 0 1 min read
Hazrat Khadija
Hazrat Khadija
Hazrat Khadija

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی

امام ابن شہاب زہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عورتوں میں سب سے پہلے ام المومنین سیدہ خدیجة الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لائیں۔(المستدرک للحاکم،بیہقی) اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پہلی بیوی ہونے کی بھی سعادت حاصل ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی ولادت باسعادت عام الفیل سے پندرہ سال قبل ہوئی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قریش خاندان کی بہت باوقار اور ممتاز خاتون تھیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی کنیت “ام ہند” ہے۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حسن سیرت ،اعلیٰ اخلاق،بلندکردار،عزت و عصمت کی مالک اور شرافت و مرتبہ کی وجہ سے مکة المکرمہ اور اردگرد کے علاقوں میں ”طاہرہ”کے خوبصورت اور پاکیزہ لقب سے مشہور ہوئیں ۔اورایسی تمام برائیوں سے پاک تھیں جو عرب میں پھیلی ہوئی تھیں۔سیرت تیمی میں ہے کہ ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکالقب”سیدہ نساء قریش”تھا۔(شرح سیرت ابن ہشام)آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نسب حضور اکرم نورمجسم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نسب شریف سے” قصی ”سے مل جاتاہے ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نسب یہ ہے۔

حضرت خدیجہ بنت خویلدبن اسدبن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرة بن کعب بن لئوی بن غالب بن فہر، والدہ ماجدہ کانام فاطمہ بنت زائدہ بن الاصم بن رواحہ بن حجربن عبدبن معیص بن عامربن لئوی بن غالب بن فہر(بحوالہ شرح سیرت ابن ہشام،طبقات ابن سعد)آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاقریش مکہ کی عورتوں میں سب سے زیادہ مالداراورباثروت خاتون تھیں ۔والداورشوہر کے انتقال کے بعدوہ مال جووالداور شوہر چھوڑگئے تھے اس کی مالک ہونے کے باعث آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے اس مال کونہایت سلیقے سے کام میں لگایا۔مکہ معظمہ میںحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سچائی کاچرچا عام تھا۔ہرشخص آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوصادق اورامین کے لقب سے یادکرتاتھا۔سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کوجب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صادق اورامین ہونے کاپتاچلاتوآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیغام بھیجاکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میرامال ملک شام لے جائیں اوروہاں جاکرتجارت کریں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ بات منظور کرلی اورمال تجارت کی غرض سے ملک شام لے گئے اس دفعہ تجارت میں بہت زیادہ منافع ہوا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکاغلام” میسرہ” بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہمراہ تھاوہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تجارتی معاملات اور صداقت و دیانت سے بہت متاثرہوا۔میسرہ نے واپسی پرسیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بہت تعریف کی۔

غریب پروری اور سخاوت آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی امتیازی خصوصیات تھیں ۔سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صداقت ،شرافت وایمانتداری سے مرعوب ہوکراپنی سہیلی نفیسہ کوبھیج کرنکاح کی خواہش کی جوکہ قبول کرلی گئی۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب نے نکاح پڑھایا۔اورپانچ سودرہم مہرمقررہوا شادی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عمرمبارک25سال اورسیدہ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمرمبارک40سال تھی ۔ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دوبیٹے اورچاربیٹیاں پیداہوئیں ۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بیٹے بچپن ہی میں وفات پاگئے بیٹیوں کے نام یہ ہیں۔سیدہ زینب ،سیدہ رقیہ ،سیدہ ام کلثوم،سیدہ فاطمة الزہراسلام اللہ علیہا
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مہرووفاکاپیکرعظیم تھیں ۔اپنی رفاقت میں ایک گھڑی بھی سرکارعلیہ الصلوٰة والسّلام کوناراض نہ ہونے دیا۔سب سے پہلے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاآقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت پرایمان لائیں ۔ابتدائے اسلام میں جبکہ ہرطرف مخالفین نے مشکلات کے پہاڑے کھڑے کیے ہوئے تھے نہ صرف خودایمان وعمل صالح پرثابت قدم رہیں بلکہ نہایت جانثاری سے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دلجوئی اورتسکین قلب کاسامان کرتی رہیں ۔(زُرقانی ،الاستعیاب)آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اسلام کی دعوت وتبلیغ میں بے حدمددگارثابت ہوئیں۔ اوراپنی تمام دولت سرکارمدینہ علیہ الصلوٰة والسّلام پرقربان کردی ۔سیدناجبرائیل امین علیہ السلام آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے نام رب العالمین کاسلام وبشارتیں لے کرآیاکرتے تھے ۔(مسلم شریف،مسنداحمدبن حنبل،سیرت ابن ہشام) حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شادی کے پندرہ سال بعدجب حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرپہلی وحی نازل ہوئی توآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم بہت گھبرائے اورگھر تشریف لے آئے ۔ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوبہت تسلی دی اورآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کواپنے چچازادبھائی ”ورقہ بن نوفل” کے پاس لے گئیں انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوتسلی دی ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کوحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بے حد محبت تھی ۔گھرمیں باندیاں اورغلام ہونے کے باوجودوہ خوداپنے ہاتھوں سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاکام کرناباعث فخرسمجھتی تھیں اورہربات میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مرضی کومقدم سمجھتی تھیں ۔

کفار مکہ نے جب اسلام کازوردن بدن بڑھتادیکھااوراپناہرحربہ اورتدبیرناکام دیکھی توسن 7نبوی میں قریش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اوران کے خاندان کے خلاف ایک دستاویزتیارکرکے خانہ کعبہ میں لٹکادی قریش کاکہناتھاکہ جب تک بنی ہاشم اوربنی مطلب کے لوگ حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو (معاذاللہ)قتل کرنے کے لئے ہمارے حوالے نہیں کردیتے ان سے ہرطرح کامعاشرتی تعلق اوربول چال بندرکھی جائے ۔اس بائیکاٹ کی وجہ سے بنوہاشم خودایک گھاٹی میں منتقل ہوگئے ۔حضرت ابوطالب نے حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم اوراپنے خاندان کے ہمراہ گھاٹی میں پناہ لی ۔وہ گھاٹی ”شُعب ابی طالب ”کہلاتی ہے ۔ام المومنین سیدہ خدیجة الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہاامیری اورخوشحالی کے باوجودآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ گھاٹی میں رہیں تین سال اس تکلیف بھوک اورپیاس کاسامناکرتے ہوئے گزرگئے کبھی کبھی سیدہ خدیجہ الکبری کے اثرورسوخ کے سبب کھاناپہنچ جاتاآخرتین سال بعدگھاٹی” شُعب ابی طالب ”سے رہائی ہوئی توآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم مع خاندان کے اپنے گھرآئے۔

سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سچی مشیرکارتھیں ۔نبوت ملنے سے پہلے اورنبوت کے ابتدائی دنوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم غارِحرامیں جاکرکئی کئی روزاللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہتے تھے ۔یہ راستہ بڑاناہموارتھااس پرچلنابھی مشکل ہوتاتھا۔اس کے باوجودبھی سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے کھانا،ستو،کھجوریں اورپانی وغیرہ لے کرجاتیں اورغارمیں پہنچاتیں۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جبرائیل امین علیہ السلام حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضرہوئے اورعرض کی ۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم !آپ کے پاس سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہادسترخوان لارہی ہیں جس میں کھانا،پانی ہے جب وہ آئیں توان سے ان کے رب کاسلام کہیے اورمیری طرف سے بھی انہیں بشارت دیجئے کہ ان کے لئے جنت میں موتیوں کاایک ایساگھرہے جس میں نہ شوروغل ہوگااورنہ رنج ومشقت(متفق علیہ) امیرالمومنین سیدناحضرت علی المرتضیٰ شیرخداکرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا”اپنے زمانے کی سب سے بہترین عورت مریم ہیں اور(اسی طرح)اپنے زمانے کی سب سے بہترین عورت ”خدیجہ”ہیں۔ (متفق علیہ)

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی پراتنارشک نہیں کرتی جتناسیدہ خدیجة الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہاپر،حالانکہ وہ میرے نکاح سے پہلے ہی وفات پاچکی تھیں۔لیکن میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوان کا(کثرت سے)ذکرفرماتے ہوئے سنتی تھی ۔کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوحکم فرمایاکہ ”خدیجہ”کوموتیوں کے محل کی بشارت دے دیجیے اورجب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوئی بکری ذبح فرماتے توآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کی سہیلیوں کواتناگوشت بھیجتے جوانہیں کفایت کرجاتا”۔(متفق علیہ)

ام المومنین سیدہ عائشة الصدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کسی زوجہ مطہرہ پراتنارشک نہیں آتاجتناسیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہاپر،حالانکہ میں نے انہیں دیکھانہیں ہے ۔لیکن آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم اکثران کاذکرفرماتے رہتے تھے ا ورجب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوئی بکری ذبح فرماتے تواس کے اعضاء کوعلیحدہ علیحدہ کرکے انہیں سیدہ خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سہیلیوں میں بھیج دیتے تھے کبھی میں حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کہہ دیتی کہ گویاخدیجہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے سوادنیامیں کوئی عورت ہی نہ تھی توآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہاں وہ فاضلہ عاقلہ تھیں اوران سے میری اولادہوئی۔(بخاری)
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے کتب احادیث کتب سیرت میں بہت سارے فضائل کا ذکر ہے۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی صحت شُعب ابی طالب میں بہت متاثرہوئی جب واپس گھرآئیں تو شدیدبیمارہوگئیں آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کے علاج خبرگیری اوردلجوئی میں کوئی کسرنہ چھوڑی ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پچیس سال آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شریک حیات رہیں۔

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سیدہ خدیجة الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی موجودگی میں دوسری شادی نہیں فرمائی ۔یہاں تک کہ سیدہ خدیجة الکبری کاوصال ہوگیا۔(مسلم شریف)

25سال آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رفاقت میں گزارکر بعثت کے دسویں سال 10رمضان المبارک کو٦٤سال ٦ماہ کی عمرمیں مکة المکرمہ میںوصال ہوااورمقبرہ حجون میں مدفون ہیںحجون مکہ معظمہ کے بلندمقام پرہے یہاں پراہل مکہ کاقبرستان ہے اسے” جنت المعلٰی” بھی کہتے ہیں ۔حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم خودآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی قبرمیں داخل ہوئے اوردعائے خیرفرماکرسپردخاک کیا۔چونکہ نمازجنازہ اس وقت مشروع نہ ہوئی تھی۔ اس سانحہ پرآقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم بہت زیادہ ملول ومخزون ہوئے ۔(مدارج النبوة،فتاوٰی رضویہ ) آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے چچاابوطالب کی وفات کے بعدرفیقہ حیات سیدہ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات کی وجہ سے غمگین رہنے لگے اورحضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس سال کوعام الحزن “غم کاسال”قراردیا ۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہم کوصراطِ مستقیم کے راستے پرچلنے اوراس پرعمل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔اللہ تعالیٰ کی ان پررحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
پائی خیل ضلع میانوالی
0333.6828540

Share this:
Tags:
Faith Hazrat Khadija Mecca virtue ایمان برائیوں حضرت خدیجہ فضائل مکہ
Malka
Previous Post صحافی نعیم بٹ کے بھائی جاوید بٹ مینجر سکائی و یزبس سروس راولپنڈی آف دھم قضائے الہی سے جہان فانی سے کوچ کر گئے
Next Post تناپ کی جدوجہد۔۔۔۔۔سی ایس ایس کا امتحان اردو میں
CSS Exam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close