
لاہور : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ دین اسلام کی حقانیت اور عقیدہ ختم نبوت کی عظمت کا مدار علوم مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہے۔
اسلام میں ہر صدی کے مسائل کا حل موجود ہے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیامت تک کے حالات کو سامنے رکھ کر دین اسلام کے ضابطے عطا کیے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوجو علوم عطا فرمائے تھے اُس وقت کے کفار نے بھی ان علوم سے متاثر ہوکر کلمہ پڑھا اور آج بھی غیر مسلموں میں انہی علوم کی وجہ سے اسلام پھیل رہا ہے۔
کائنات کی مخفی امور کی خبریں جو آپ نے ارشاد فرمائیں وہ جدید سائنس کیلئے ایک دلچسپ موضوع ہے۔جوں جوں ٹیکنالوجی کو ترقی مل رہی ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمودات کی حکمتیں ظاہر ہو رہی ہیں۔آپ نے قیامت تک جو خبریں دی تھیں چودہ صدیوں کی تاریخ بھی اس کی صداقت پر گواہی دے رہی ہے۔
