Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایمان کی حقیقت

July 30, 2015July 18, 2016 0 1 min read
Allah
Faith
Faith

تحریر: رانا محمد اشرف
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے”اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور کثرت سے ارشاد فرمایا ””اے ایمان والو، اے ایمان والو”سید عالم ۖ کا ارشاد ہے ”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ اس کے فرشتے اور اس کی کتابوں پر ایمان لائو ” ایمان کے لغوی معنی تصدیق یعنی دل سے ماننے کے ہیں اور شریعت میں اثبات ایمان کے لیے بہ کثرت احکام و اقوال اور باہم اختلاف مذکور ہے۔ معتزلہ تمام طاعتوں کو ایمان کا علم اور اس کا معاملہ کہتے ہیں ان کا مذہب یہ ہے کہ بندہ گناہ کبیرہ کے ارتکاب سے خارج از ایمان ہو جاتا ہے خوارج کا بھی یہی مذہب ہے وہ بھی مرتکب کبیرہ کو کافر کہتے ہیں اور ایک گروہ ایمان کو قول مضرد کہتا ہے، ایک گروہ صرف معرفت کو ایمان کہتا ہے اور اہل سنت کے ارباب کلام کی ایک جماعت مطلق تصدیق کو ایمان کہتی ہے

جمہورصوفیا کے نزدیک ایمان کی دوقسمیں ہیں جس طرح کہ فقہا کے نزدیک ہیں چنانچہ اہل یقین کی ایک جماعت کا اعتقاد یہ ہے کہ قول و فعل اور تصدیق کے مجموعہ کانام ایمان ہے ان میںحضرت فضیل بن عیاض ، بشر حانی ، خیرالنساج ، سمنون المحب، ابوحمزہ بغدادی اور ابو محمد حریری رحمہم اللہ کے سوا بکثرت مشائخ ہم خیال ہیں۔ ایک گروہ کا اعتقاد یہ ہے کہ قول اور تصدیق کا نام ایمان ہے ان میں حضرت ابراہیم بن ادہم ،ذوالنون مصری، بایزید بسطامی، ابو سلیمان درانی، حارث محاسبی ، جنید بغدادی، سہل بن عبداللہ تستری، شفیق بلخی، حاتم امم اور محمد بن فضل بلخی کے سوا بہ کثرت مشائخ اور فقہائے امت ہیں چنانچہ امام مالک ، امام شافعی ، امام احمد بن حنبل وغیرہ رحمہم اللہ پہلے قول کے قائل ہیںاور امام اعظم ابو حنیفہ حسن بن فضل بلخی اور امام اعظم کے دیگر تلامذہ جیسے امام محمد بن حسن، حضرت دائود طائی، امام ابو یوسف دوسرے قول کے قائل ہیں۔

درحقیقت یہ اختلاف لفظی ہے ورنہ معنی و مقصود میں سب متفق ہیں۔ اہل سنت و جماعت اورارباب تحقیق و معرفت کے درمیان اتفاق ہے کہ ایمان میں اصل بھی ہے اور فرع بھی۔ اصل ایمان، تصدیق قلبی ہے اور اس کی فرع اوامرونواہی کی بجا آوری ہے اہل عرب کا عرف ہے کہ وہ کسی فرعی بات کو بطور استعارہ اصل کہتے ہیں جیسے کہ تمام نعتوں میںشعاع آفتاب کو آفتاب کہا گیا ہے اسی لحاظ سے وہ گروہ طاعتوں کوایمان کہتا ہے کیوںکہ بندہ طاعت کے بغیر عذاب الہٰی سے محفوظ نہیں رہتا اور نہ محض تصدیق محفوظ رہنے کا اقتصاد ہے جب تک کہ وہ تصدیق کے ساتھ احکام بھی نہ بجا لائے ۔ لہٰذا جس کی طاعتیںزیادہ ہوں گی وہ عذاب الہٰی سے زیادہ محفوظ ہوگا چونکہ تصدیق و قول کے ساتھ ‘طاعت’ محفوظ رہنے کی علت ہے معرفت ہے نہ کہ طاعت؟اگرچہ طاعت بھی موجود ہو۔

جب تک معرفت نہ ہوطاعت فائدہ نہیںپہنچاتی لیکن جب معرفت موجود ہوا گرچہ طاعت موجود نہ ہو نتیجہ میں وہی نجات پاجائیگا اگرچہ یہ بات مسلم ہے کہ نجات کا حکم تحت مشیت الہٰی ہے کہ اگر وہ چاہے تو وہ اپنے فضل سے درگذر فرمائے۔ حضور اکرم ۖکی شفاعت سے بخش دے یا چاہے تو اس کے جرم کے مطابق سزا دے اور دوزخ میں بھیج دے اس کے بعد بندے کو جنت میں منتقل کردیا جائے۔لہٰذا اصحاب معرفت اگرچہ مجرم ہوں بہ حکم معرفت وہ ہمیشہ دوزخ میں نہ رہیں گے اور صرف اہل عمل جو بے معرفت ہیں جنت میں نہیں آئیں گے اس سے معلوم ہوا کہ طاعت محفوظ رہے کی علت نہیں ہوسکتی ۔ حضور اکرم ۖ کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی بھی اپنے عمل کی وجہ سے ہرگز نجات نہیں پائے گاکسی نے عرض کیا یا رسول ۖ آپ بھی نہیں ؟آپ نے فرمایا ہاں میں بھی نہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت میں مجھے ڈھانپ لیا ہے۔لہٰذا بلا اختلاف امت ،ازوئے تحقیق و حقیقت ایمان معرفت ہے اور اقرار عمل کو بجالانا ہے اور جسے خدا کی معرفت ہوگی اس کو اس کے کسی وصوف کی بھی معرفت ہوگی۔ حق تعالیٰ کے اوصاف حسنیٰ تین قسم کے ہیں۔ جمال ،جلال اورکمال ،مخلوق کو اس کے کمال کی گہرائیوں تک رسائی نہیں بخبر اس کے کہ وہ اس کے کمال کا اثبات و اعتراف کرلے اور اس سے نقص و عیب کی نفی کرے اور جو جمال حق کا معرفت میں مشاہدہ کرتا ہے وہ ہمیشہ دید کا مشتاق رہتا ہے جو جلال حق کا مشاہدہ کرتا ہے وہ ہمیشہ اپنے اوصاف سے متنفررہتا ہے اور اس کا دل محل ہیبت میں رہتا ہے لہٰذا اشوق محبت کی تاثیر ہے اور بشریٰ ا وصاف سے نفرت بھی ایسا ہی ہے اس لیے کہ بشریٰ اوصاف کے حجاب کا کشف عین محبت کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

Islam
Islam

اس سے معلوم ہوا کہ ایمان و معرفت کا نام محبت ہے اور علامات محبت طاعت ہے اس لیے کہ جب دل مشاہدے کا محل ہے اور آنکھیں دید کامقام اور جان جائے عبرت ہے تو جسم اور دل مشاہدے کا مقام ٹھہرا چنانچہ جسم کے لیے سزا وار یہی ہے کہ وہ تارک اوامرونواہی نہ ہو اور جس کا جسم تارک ہو اسے معرفت کی ہوا تک نہیں لگتی ۔ آج کل یہ خرابی صوفی نہ ہوتے ہوئے صوفی کا روب دھارن کرنے والوں میں ظاہر ہے ۔کیوںکہ ان ملحدوں نے جب اولیاء حق کے جمال کی خوبیاں دیکھی اور ان کی قدرو منزلت کو جانا تو وہ اپنے آپ کو ان کے جیسا بتانے لگے۔اورکہنے لگے یہ رنج ومشقت تو اس وقت تک تھی جب تک معرفت نہ ہو اور جب معرفت حاصل ہوگئی تو جسم سے طاعت کی مشقت جاتی رہتی ہے حالانکہ یہ غلط ہے۔ جب معرفت حاصل ہوگی تو دل شوق کا محل بن گیا ۔ اس وقت فرمان کی تعظیم اور زیادہ ہوجاتی ہے نہ کہ سرے سے ہی معدوم ؟ اگرچہ ہم اسے جائز جانتے ہیں کہ فرمان بردار اس درجہ تک پہنچ جاتا ہے کہ اس سے طاعت کی مشقت اٹھ جاتی ہے اور اسے بالکل بار معلوم نہیں ہوتا اور فرمان کی بجا آوری میں اسے اتنی زیادہ توفیق مل جاتی ہے کہ لوگ تو اسے مشقت سمجھتے ہیںلیکن وہ اسے بے مشقت ادا کرتا ہے۔ یہ بات اس وقت حاصل ہوتی ہے جب اُس میں کمال تڑپ اوربے قرار ی پیدا ہوجائے۔

ایک گروہ کا یہ اعتقاد ہے کہ ایمان کا پتہ ”حق تعالیٰ کی طرف سے ہے اور ایک گروہ کے نزدیک کلیتہ ”بندے کی طرف سے ہے یہ اختلاف ماوراء انمبر کے لوگوں میں طول پکڑگیا ہے چنانچہ جو لوگ اسے کلیتہً حق تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ خالص جبری ہیں اس لیے کہ بندہ کو چاہیئے کہ وہ اس کے حصول میں بے قرار رہے اور جو لوگ اسے کلیتہً بندے کی طرف سے کہتے ہیں وہ خالص قدری ہیں اس لیے کہ بندہ اعلام الہٰی کے بغیر اسے جان ہی نہیں سکتا حالانکہ توحید کی راہ جبرو قدر کے درمیان ہے یعنی جبر سے نیچے اورقدر کے اوپر، درحقیقت ایمان بندے کا فعل ہے جو حق تعالیٰ کی ہدایت کے ساتھ شامل ہے کیوںکہ جسے خدا گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت پر لا نہیں سکتا اور جسے خدا ہدایت پرلائے اسے کوئی گمراہ نہیںکرسکتا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ”جسے اللہ ہدایت پر لانا چاہے تو سینہ کو اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اورجسے وہ گمراہ کرنا چاہے تو اس کے سینہ کو سخت اور تنگ کردیتا ہے ” اس ارشاد کے بموجب بندے کے لیے یہی زیبا ہے کہ وہ ہدایت کی توفیق کو حق تعالیٰ سے اور فعل ایمان کو خود اپنے سے منسوب کرے ۔ایمان کی علامتوں میں سے یہ ہے کہ بندہ دل سے توحید کااعتقاد رکھے، آنکھوں کو ممنوعات سے بچائے حق تعالیٰ کی نشانیوں اور آیتوں سے عبرت حاصل کرے کانوں سے کلام الہٰی کی سماعت کرے معدے کو حرام چیزوں سے خالی رکھے زبان سے سچ بولے اور بدن کو منہیات سے اس حد تک محفوظ رکھے کہ باطن ظاہر سے متحد ہو جائے۔

یہ سب ایمان کی علامات ہیں اس بناء پر ایک گروہ نے معرفت ایمان میں کمی وبیشی کو جائز رکھا ہے حالانکہ سب کا اتفاق ہے کہ معرفت ایمان میں کمیو بیشی جائز نہیں ہے کیوںکہ اگر معرفت میں کمی و بیشی کو مانا جائے تو معروف میں بھی کمی و بیشی لازم آتی ہے جبکہ معروف میں کمی وبیشی جائزو ممکن ہی نہیں تو معرفت میں بھی جائز نہ ہونی چاہیئے اس کی وجہ یہ ہے کہ معرفت میں نقص و کمی نہیںہوتی ہے لہٰذا یہی مناسب ہے کہ فرع اور عمل میں کمی بیشی نہ ہو البتہ باتفاق طاعت میں کمی و بیشی جائز ہے اور حشویوں کے لیے جو ان دونوں طبقوں سے نسبت کا دعویٰ کرتے ہیں یہ مسئلہ دشوار ہے کیوںکہ حشویوں کا ایک گروہ طاعت کو بھی جزو ایمان کہتا ہے ایک گروہ تو صرف قول ہی کو ایمان کہتا ہے حالانکہ یہ دونوں باتیں بے انصافی کی ہیں۔

غرضکہ حقیقت ایمان یہ ہے کہ بندے کے تمام اوصاف ، طلب حق میں مستفرق ہوں اور تمام اہل ایمان کو اس پر اتفاق کرنا چاہیئے کہ سلطان معرفت کا غلبہ نامرغوب اوصاف کو مغلوب کردیتا ہے اور جہاں جہاں ایمان ہو وہاںوہاں سے اس سے انکار کے اسباب دور ہوجاتے ہیں جیسا کہ مقولہ ہے ” جب صبح طلوع ہوجاتی ہے تو چراغ بیکار ہوجاتے ہیں”اوردن کے لیے کسی دلیل و بیان کی حاجت نہیںہوتی اسی کے ہم معنی کسی کا یہ مقولہ بھی ہے کہ ”روزروشن راد لیلے نہ پاشد ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”سلا طین جب کسی بستی پر غالب ہوکر داخل ہوتے ہیں تو اسے ویران کردیتے ہیں” جب عارف کے دل میں معرفت کی حقیقت غالب ہو کر داخل ہوجاتی ہے تو طن و شک اور انکار کی طاقت فناکردیتی ہے اور سلطان معرفت (حق تعالیٰ) اس کے حواس اور خواہشات کو اپنا گرویدہ بنالیتا ہے تاکہ وہ جو کچھ کرے ،دیکھے اور جو کہے سب اسی کے زیر فرماں ہو۔

Allah
Allah

حضرت ابراہیم خواص سے لوگوں نے دریافت کیا کہ ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ آپ نے فرمایا فی الحال اس کا جواب نہیں دوں گا اس لیے کہ جو کچھ کہوں گا وہ لفظ و عبارت ہوں گے اور میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میںمعاملہ کے ساتھ جواب دوںچونکہ میںمکہ مکرمہ جانے کا ارادہ رکھتا ہوں اس غرض کے لیے تم بھی میرے ساتھ چلو تاکہ تم اس کا جواب پاسکو۔ راوی کا کہنا ہے کہ میں نے ویسا ہی کیا جب میں ان کے ساتھ جنگل میں پہنچا تو ہر روز دوروتی اور دوگلاس پانی غیب سے نمودار ہوتے رہے جسے ایک میرے آگے اورایک اپنے آگے رکھ لیتے۔ یہاں تک کہ اس جنگل میں ایک روز ایک بوڑھا سوار آیا جب اس نے ان کو دیکھا تو گھوڑے سے اتر کر مزاج پرسی کی پھر کچھ دیر باتیں کرکے سوار ہوکر چلاگیا میں نے عرض کیا۔ اے شیخ یہ بوڑھا کون تھا؟ انھوںنے فرمایا یہ تمہارے سوال کا جواب تھا میں نے پوچھا کس طرح ؟فرمایا وہ حضرت خضر تھے انھوںنے میرے ساتھ رہنے کی اجازت چاہی میں نے منظور نہیں کیا میں نے کہا آپ نے کیوں انکار فرمایا انھوںنے جواب دیا مجھے خطرہ تھا کہ ان کی صحبت میں میرا اعتقاد حق تعالیٰ کے سوا ان کے ساتھ نہ ہو جائے۔ اس طرح میرا توکل برباد ہوجائے کیوںکہ ایمان کی حقیقت تو کل کی حفاظت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ” اللہ تعالیٰ ہی پر توکل رکھو اگر تم صاحب ایمان ہو” حضرت محمد بن خفیف فرماتے ہیں” ایمان یہ ہے کہ جو غیب سے اس کے دل پر انکشاف ہو اس پر یقین رکھے۔

تحریر: رانا محمد اشرف

Share this:
Tags:
Faith Islam. Muslim truth احکام اللہ ایمان حقیقت فرشتے مسلم
Corruption
Previous Post کرپشن کا ناسور
Next Post بارش کے بعد
Flood

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close