Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جرات کا استعارہ

June 24, 2019 0 1 min read
Dr. Muhammad Mursi
Dr. Muhammad Mursi
Dr. Muhammad Mursi

تحریر : طارق حسین بٹ شان

بسا لتیں کسی کی میراث نہیں ہوتیں اور نہ ہی بازار سے خریدی جا سکتی ہیں بلکہ جری انسان انھیں اپنے بے لاگ کردار سے اپنے نام کے ساتھ سجاتے اوردنیا کو ورطہِ حیرت میں گم کرتے ہیں۔بسالتیں اپنا ٹھکانہ اور مسکن بدلتی رہتی ہیں۔ان کے لئے مذہب، علاقے،زبان اور رنگ و نسل کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ۔یہ نہیں ہوتا کہ ایک ہی قبیلہ اور خاندان کے لوگ سدا بسالتوں کی دنیا سجاتے رہیں اور باقی دنیا خالی دامن لئے کھڑی رہے ۔مشیتِ ایزدی یہی ہوتی ہے کہ بسالتوں کے پیکر مختلف علاقوں ،قبیلوں اور نسلوں سے جنم لے کر دنیا کو اپنا اسیر بنائیں اور عطائے خداوندی پر دنیا کو حیران و شسدر کردیں ۔یہ پلک جھپکنے میں ایک برِ اعظم سے دوسرے برِ اعظم میں سفرکرتی ہیں لیکن آنا فا نا پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں ۔ بسالتوں کی یہ آواز کبھی مشرق سے ابھرتی ہے اور کبھی مغرب سے ابھرتی ہے لیکن پھر بھی اس کی دلکشی مشرق و مغرب کی حد بندیوں سے ماورا ہوتی ہے ۔ بسالتوں پر کسی کی اجار ہ داری نہیں ہوتی لہذا اسے کسی خاص گھرانے، علاقے اور قوم سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔کون جانتا تھا کہ جلیانوالہ باغ کی سفاکیت کا خونین منظر دیکھنے والا بھگت سنگھ دنیا بھر میں اپنی بہادری کی دھاک بٹھا دے گا اور دنیا اسے عقیدت و احترام کی نظر سے دیکھے گی۔

ایک طرف بھگت سنگھ کی بہادری سے دنیا مسحور ہو رہی تھی تو دوسری طرف اسی عمر کا ایک اور کردار عاشقوں کیلئے ایک ایسا استعارہ بننے کے لئے پر تول رہا تھا جس نے اسنانیت کی سسکتی اور تڑپتی روح کو سکون اور طمانیت کے ابدی احساس سے ہمکنار کرنا تھا۔غازی علم دین شہید نے بھی تو موت کی بے رحمی کو بڑے قریب سے دیکھا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے موت سے بغل گیر ہونا اپنے لئے اعزا ز سمجھاتھا۔اسے کہا گیا تھا کہ وہ اقرارِ جرم سے پھر جائے تو اس کی جان بچائی جا سکتی ہے لیکن عاشقوں کو جان کی کب پرواہ ہوتی ہے لہذا غازی علم دین شہید نے کسی کی نہ مانی بلکہ بھری عدالت میں جرمِ عشق کا اقرار کیا۔اسے علم تھا کہ جرمِ عشق کا اقرار کرنے والے مرا نہیں کرتے بلکہ سدا زندہ رہتے ہیں۔عزیزانِ من ابدی حیات کے اس سچ سے تو دنیا کا ہر ذی روح آگاہ ہے کہ شہید مرا نہیں کرتے لیکن وقت آنے پر وہ استقامت سے محروم ہو جاتے ہیں ،ان کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں،ان کی سانسیں رکنے لگتی ہیں،ان کے ہاتھ کپکپانے لگتے ہیں لہذا وہ معافی نامہ لکھ کر اپنی زندگی کی کچھ سانسوں کی بھیک مانگ لیتے ہیں ۔ وہ جس لمحہ ایسا کرتے ہیں وہ حقیقت میں مر جاتے ہیں کیونکہ دوسروں سے زندگی کی بھیک مانگنے والے اپنی خودی کا خون کرلیتے ہیں اور یوںخودی کا خون کرنے والے انسانیت کے دائرے سے نکل جاتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ زندگی کو امروز و فردا کے پیمانوں سے ماپنے والے اور اس کا سودا کرنے والے عظمتوں سے کبھی ہمکنار نہیں ہو سکتے ۔یہ کام صرف عاشقوں کا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو یوں لٹا دیتے ہیں جیسے یہ کوئی انتہائی غیر اہم شہ ہو۔ان کی نظر چونکہ رفعتوں پر ہوتی ہے اس لئے متاعِ جان کو کو لٹانے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔دل سے دل کا سودا کرنے کی انتہا تو یہی ہے کہ دل کی ایک آواز پر زندگی جیسی شہ کو قربان کر دیا جائے ۔کام تو انتہائی مشکل ہے لیکن وہ اسے کر گزرتے ہیں تبھی تو موت کے حصارسے بلند ہو جاتے ہیں۔

کتنے عجیب لوگ ہیں مکتبِ عشق کے لوگ ۔،۔ روز ہوتے جاتے ہیں قتل پر کم نہیں ہوتے۔

موت کے سامنے موت کو للکارنا کسی نصیب والے کا نصیبہ ہوتا ہے۔انجیر ہر پرندے کی غذا نہیں ہوسکتی تو پھر موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر موت کو شکست سے ہمکنار کرنے والا کس طرح کوئی کس و ناکس ہو سکتا ہے؟ یہ عظیم مقام صرف دل والوں کا نصیبہ ہوتاہے۔یہ ایک ایسا چراغ ہے جس کا شعلہ تازہ لہو سے جلا پاتا ہے لہذا لہو سے چراغ جلاتے رہنا جی داروں کا وطیرہ ہو تا ہے۔دنیا بدل گئی ہے لیکن سورمائوں کی ادائیں نہیں بدلیں۔ان کی اپنی دنیا ہے ،ان کے اپنی سوچ ہے، ان کی اپنی پرت ہے،ان کی اپنی کمٹمنٹ ہے، ان کا اپنا عزم ہے اور ان کا اپنا عہد ہے ۔ وہ سب کچھ سہہ سکتے ہیں لیکن اپنے عہد سے سرِ مو انحراف نہیں کرسکتے۔سچ تو یہ ہے کہ اپنی جان کی قدرو قیمت سے صرف یہی لوگ آگاہ ہیں کیونکہ جولوگ اپنی جان کو کسی اعلی و ارفع مقصد کی خاطر لٹا دیں دنیا انھیں کبھی فرا موش نہیں کرتی۔ سچ کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے والے کبھی کبھار جنم لیتے ہیں ۔کیسے کیسے مقام آتے ہیں ،کیسے کیسے امتحان آتے ہیں ،کیسی کیسی آزمائشوں سے پالا پڑتا ہے لیکن یہ لوگ کبھی سرنگوں نہیں ہوتے۔اپنے نظریات و خیالات کی خاطر کسی جبر و کراہ کے سامنے سرنگوں ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔وہ کٹ تو جاتے ہیں پر جھکتے نہیں کیونکہ وہ قربانی کو انسانیت کی سربلندی اور عظمت کی علامت سمجھتے ہیںاور یہی علامت ان کا مطمع نظر ہوتاہے ۔،۔

ٹوٹے بھی جو تار ہ تو زمیں پر نہیں گرتا۔،۔ حالات کے قدموں میں قلندر نہیں گرتا۔
گرتے ہیں بڑے شوق سے سمندر میں تو دریا ۔،۔ لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا

مولانا سید ابو الاعلی مودودی ،نیلسن منڈیلا ، ڈاکٹر محمد مرسی ، ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی بسالتوں پر ایک علیحدہ کالم سپردِ قلم کروں گا ۔ اور اہلِ جہاں کے قلب و نظر کو ان کی جرات مندی کی خوشبو سے معطر کروں گا ۔ عرب بہار کے بعد مصر میں حسنی مبارک جیسے آمر کا تختہ الٹا تو ایک ایسی شخصیت مسندِ اقتدار پر جلوہ افروز ہوئی جسے دنیا ڈاکٹر محمد مرسی کے نام سے جانتی ہے۔قطب شہید اور حسن البناء کی قربانی کا صلہ یہ اقتدار تھا جس کی بھاگ دوڑ ڈاکٹر محمد مرسی کی ہاتھوں میں تھما ئی گئی تھی۔ شہدء ا کی قربانیوں سے لیس اس اقتدار کی قدرو قیمت کا انھیں بخوبی احساس تھا۔انھیں پتہ تھا کہ یہ اقتدار عظیم قربانیوں کا ثمر ہے لہذا انتہائی دیانتداری سے اس کی پاسداری ضروری ہے ۔ نظریہ زندہ ہو تو پاسداری میں مشکل پیش نہیں آتی ۔ان کا ایک نظریہ تھا جس سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اور جمہوریت میں یہی ہوتا ہے کہ اپنا اپنا نظریہ عوام کے سامنے رکھا جاتا ہے لیکن جو نظریہ عوام کی دھڑکنوں کا ترجمان بنتا ہے جیت جاتا ہے۔

کئی عشروں سے آمریت کی سفاکیت کو سہنے والے عوام نے ڈاکٹر محمد مرسی کے نظریے میں اپنی عافیت جانی اور انھیں اپنے مینڈیٹ سے نواز لیکن عوام کا یہ مینڈیٹ سپر پاور کی آنکھ کو نہ بھایا لہذا وہ کسی ایسے موقعہ کی تلاش میںتھی جس سے یہ مینڈیت چھین لیا جائے ۔ایک عالمی سازش کے تحت ایک فوجی بغاوت سے ایسا ممکن بنا یا گیا ۔ جنرل فتح السیسی نے اپنے ہی منتخب صدر کو اقتدار سے معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیااور آئینی صدر زنجیروں میں جکڑ دیا ۔ ۔عوام نے بڑی مزاحمت دکھائی ۔پھانسیاں ،جیلیں ،اندانیں،اذیتیں اور سزائیں روزمرہ کا معمول بن گئیں۔خود ڈاکٹر مرسی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔وہ اسی مقدمے کے سلسلہ میں عدالت کے روبرو تھے کہ دل کادورہ پڑنے سے اپنی زندگی کی بازی ہار گے ۔ایک ستارہ تھا جو غروب ہو گیا لیکن سچ کو سچ کہنا ڈاکٹر محمد مرسی کا پیغام تھا جوسدا زندہ رہے گا۔ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا گیا لیکن انھوں نے جھکنے سے انکار کر دیا۔وہ بھی چاہتے تومعافی نامہ لکھ کر یورپ کے کسی ملک میں زندگی کے دن گزار سکتے تھے لیکن انھوں نے ذلت کی زندگی پر موت کو ترجیح د ی ۔ (شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہے ) کے فلسفہ کو پھر زندہ کر دیا۔انسان فانی ہے وہ ہزار سال بھی جی لے تو پھر بھی اسے موت کا مزہ چکھنا ہے جب یہی سچ ہے تو پھر کیوں نہ جی داروں کی طرح موت کو سینے سے لگا یا جائے۔ ڈاکٹرمحمد مرسی کے ساتھ جس طرح کا انسانیت کش رویہ روا رکھا گیاتھا اور انھیں جس طرح ریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا وہ قابلِ مذمت ہے ۔ڈاکٹر محمد مرسی جرات وبہادری کا ایسا روشن استعارہ ہے جسے کبھی مٹایا نہیں جا سکتا(ایک میں تھا جس نے لیا اپنے سر بارِ گراں ۔،۔ورنہ کتنے اہلِ دل آتے رہے جاتے رہے )

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
Faith knowledge Tariq Hussain Butt Shan truth World احساس حقیقت دنیا عقیدت علم
Gujrat
Previous Post ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس گجرات مسائلستان بن گیا۔ سائلین کے ساتھ ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس گجرات کے ملازمین کا رویہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب
Next Post جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
Faryal Talpur

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close