
لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے سبزہ زار کے علاقہ میں چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی جبکہ فیکٹری میں گیس چوری بھی پکڑی گئی۔ ایف آئی اے نے ادویات کے سیمپل لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا اور فیکٹری مالک محمد حفیظ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
