کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی ہے کہ فیملی پارکوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائے پارکوں میں صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے پارکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں ،گرین بیلٹوں اور کھیل کے میدانوں کی حالت کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے اور سرسبز ماحول کو بھی فروغ دیا جائے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ سنیٹریشن کے ذمہ دران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا یا جائے۔
شاہراہوں گلیوں سے مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو بھی اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جائے اس موقع پر مختلف فیملی پارکوں کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے پارکوں کی تزئین و آرائش اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ پارکوں میں بچوں اور بزرگوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کے تمام فیملی پارکوں کو ماڈل بنا یا جائے گا نجی شعبوں کے باہمی اشتراک سے ضلع کورنگی میں قائم چورنگیوں اور چوراہوں پر خوبصورت منو مینٹ تعمیر کئے جائیں گے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک سرسبز اور صحت مند ماحول کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے۔
