
اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے کسانوں کی سہولت کے لیے زرعی شعبے کیلئے بجلی پر سبسڈی پیکج جاری کیا۔
وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسانوں کو بجلی 10 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر دی جائے گی۔ شام 6 سے 10 اور گرمیوں میں 5 سے 11 بجے تک ٹیوب ویل کو بجلی فراہم نہیں کی جائیگی۔
زرعی شعبے پر سبسڈی دینے کا فیصلہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
