کوئی بات سی بات تھی
ماہ کامل کی رات تھی
چھائی تھی گھٹا سی دل پہ
اکھیوں میں برسات تھی
بند ہو گئی تھیں راہیں
ہر شہہ پہ مات تھی
ایسے میں اس کا ملنا
جیسے ملی کائنات تھی
دامن چھڑا سکے نہ
کہ اس میں حیات تھی
مل کے بچھڑنا اس کا
قسمت کی بات تھی
مسز جمشید خاکوانی
