Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مادر ملت ؛ محترمہ فاطمہ جناح

July 29, 2021July 29, 2021 0 1 min read
Fatima Jinnah
 Fatima Jinnah
Fatima Jinnah

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی

کل آسمانی کتب میں اﷲ تعالی کی کوئی مثال موجود نہیں ہے، اﷲ تعالی نے کہیں یہ نہیں کہا کہ میں فلاں پہلوان سے زیادہ طاقتور ہوں یا فلاں امیر آدمی سے اتنے گنا زیاد خزانوں کا مالک ہوں یافلاں بادشاہ سے بھی زیادہ بڑے اقتدار کا مالک ہوں یا فلاں اور فلاں اہل دانش سے اتنے گنا زیادہ عقل و فہم رکھتا ہوں لیکن ایک جگہ ضرور ارشاد فرمایا گیا کہ ماں جیسی ہستی سے بھی ستر گنا زیادہ رحم کرنے والا ہوں گویا عورت ذات کا اﷲ تعالی کے ہاں کتنا بڑا مقام ہے۔قرآن مجید میں تمام انبیاء کے ساتھ خواتین کاذکرہے تاہم انبیاء علیھم السلام سے وابسطہ کتنے مردانہ رشتے تو دوزخ کی نذر ہوگئے جیسے حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹااور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا والد لیکن ان معلمین انسانیت سے کوئی زنانہ رشتہ داخل دوزخ نہیں ہوایہاں تک کہ ایک نبی حضرت موسی علیہ السلام کی پرورش کے عوض فرعون جیسے دشمن خداکی بیوی بھی دولت ایمان سے مالا مال کر دی گئی۔کم و بیش گزشتہ چارہزارسالوں سے حج وعمرہ کی عبادت اس زمین کے سینے پر جاری و ساری ہے،اس عبادت کا مقتدر حصہ ایک مامتا کی یاد میں اداکیاجاتاہے،جب ایک ماں اپنے لخت جگرکے لیے پانی کی تلاش میں سرگرداں رہی۔یہ عبادت اتنی باریک بینی سے اداکی جاتی ہے کہ جہاں وہ ماں اپنے معصوم کے لیے دوڑپڑی وہاں تمام افراد دوڑناشروع کردیتے ہیں اور جہاں وہ ماں تھم گئی وہاں تمام حجاج بھی تھم تھم کر چلنے لگتے ہیں۔عورت ذات کا یہ مقام خاص عطیہ خداوندی ہے جس سے اﷲتعالی کی رحمت کااندازہ کیاجاسکتاہے کہ دنیامیں وارد ہونے والے انسان کا وجود بھی عورت ذات کامرہون منت ٹہرا۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کاتذکرہ تاریخ پاکستان کاایک شاندارباب ہے۔کہاجاتاہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کاہاتھ ہوتاہے ،اسی طرح قائداعظم محمدعلی جناح کی جملہ کامیابیوں کے پیچھے بھی ان کی خواہرحقیقی محترمہ فاطمہ جناح کا بہت بڑا کرداررہاہے۔تحریک پاکستان کے دوران سفروحضراور خاص طور پر آخری عمر میں بزرگی اور بیماری اورعالم نقاہت میں محترمہ فاطمہ کی شکل میں قائد اعظم کو ایک مضبوط لاٹھی میسر آگئی تھی۔قائداعظم کی اولاد کے بارے میں مشہورہے کہ وہ مسلمان نہ ہوئی چنانچہ اولاد سے لاتعلقی کارویہ بہن سے قربت کا مقدمہ بنتاچلاگیااور ان بہن بھائی نے مل کرپاکستان کی تاسیس کی جو یقیناََفتح مکہ کے بعدتاریخ اسلام کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔قائداعظم کی بعض تحریروںسے اندازہ ہوتاہے کہ انہیں اپنی بہن کاکتنا مضبوط سہارامیسرتھا جس کے باعث وہ اس چومکھی لڑائی میں پہاڑ کی مانند استقامت اور صبر کی مثال بنے رہے ۔قائداعظم نے اپنی تحریروں میں کھل کر اپنے ساتھیوں کی بے وفائیوں اور ان کے ناقابل اعتمادہونے کا ذکر کیاہے لیکن ان حالات میں ان کی رازدان اور قریبی مخلص مشیر ان کی اپنی چھوٹی بہن ہی ہوتی تھیںجس کے باعث امت مسلمہ کے لیے ایک نایات تحفہ تخلیق ہوسکا۔قیام پاکستان میںقائداعظم کی طرح محترمہ فاطمہ جناح بھی امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی محسنہ خاتون ہیں،اﷲتعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے خاص جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور کی مرقد کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنادے،آمین۔

محترمہ فاطمہ جناح31جولائی 1893ء کو پیداہوئیں،جناح پونجا اور بی بی مٹھی کے ہاں یہ سب سے آخری اولاد تھی۔ سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اورظاہر ہے لاڈلی بھی۔یہ کراچی میں وزیرمنشن کی تیسری منزل پر کرائے کاایک مکان تھا۔1901ء میں پونجاجناح کی رحلت ہوئی توفاطمہ ابھی بہت چھوٹی تھیں،سب سے بڑے بھائی محمدعلی جناح نے باپ کی کمی محسوس نہ ہونے دی اور یتیم بہن کے سر پر دست شفقت رکھااوران کی پرورش اپنے ذمہ لے لی۔بہت جلد یہ لوگ بمبے منتقل ہوگئے جہاں ابتدائی تعلیم کے لیے فاطمہ کو ایک مقامی اسکول میں داخل کردیاگیا۔وقت پر لگاکر اڑتارہا اور ننھی فاطمہ نے اپنے تعلیمی مراحل بہت تیزی اور کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے۔پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے یونیورسٹی آف کلکتہ کے ڈاکٹرآراحمد ڈینٹل کالج میں داخلہ لے لیا۔یہ 1923ء کاسال تھا جب بمبے شہر میں ڈاکٹرفاطمہ جناح نے اپنے دندانی مطب کاآغاز کر دیا،اس طرح سے زندگی کے عملی نشیب و فراز پیش آنے لگے۔1929میں جب ان کی بھرجائی رتن بائی ،جو کہ محمدعلی جناح کی زوجہ تھیں،کاانتقال ہواتو وہ اپنے بڑے بھائی کی دیکھ بھال کے لیے بمبے میں ہی ان کی رہائش گاہ پر منتقل ہوگئیں اور پھر محمدعلی جناح کے آخری دم تک ان کے ساتھ رہیں۔اس دوران بھائی کی خدمت سمیت ان کے جملہ معاملات میں ان کی معاونت،مشاورت اور کبھی کبھی راہنمائی کافریضہ بھی سرانجام دیتی رہیں۔

خاص طورپر جب تحریک پاکستان جوں جوںزور پکڑتی گئی تودوسری طرف قائداعظم کی صحت بگڑتی چلی گئی تو اس دورانیے میں قائدکا کمزوروناتواں ڈھانچہ اس چھوٹی بہن کے خدادادسہارے ہی کھڑارہا۔قائدکے کینسرکاعلم قائد اور طبیب کے علاوہ صرف محترمہ فاطمہ جناح کو تھا۔اگر یہ خبر باہر نکل جاتی توتقسیم ہند میں معمولی تاخیرسے بھی علامہ اقبال کاخواب تشنہ تعبیررہ جاتا۔اگرچہ خواتین کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے لیے بات کو چھپانا ممکن نہیں رہتااوروہ کہیں نہ کہیں رازمحمل اگل دیتی ہیں لیکن قدرت نے جس سے جتنابڑاکام لیناہو اس کوحوصلہ اورظرف بھی اتنا بڑاملتاہے۔ کم و بیش دس سالوں تک ایک رازکو دبائے رکھناجو دیمک کی طرح قائد کے جسم کو چاٹتاچلاجارہا تھاصرف فاطمہ جناح جیسی خواتین کا ہی خاصہ ہے۔قائدکی انگریزوں اور ہندؤں سے مسلسل ملاقاتیں ،مزاکرات،نزاعات اور معاہدات اس تحریک کے دوران پیش آتے رہے اور فاطمہ جناح کے ساتھ ساتھ دیگر خواتین بھی ان مراحل میں مردوں کے شانہ بشانہ ہوتی تھیں،ایسے ماحول میں خود کو آلودگی سے بچانا کس قدر مشکل مرحلہ ہوتاہے خاص طور پر خواتین کے لیے۔چنانچہ تقسیم کے وقت ہندوستان کے وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے اپنی کتاب میں اعترافات کے عنوان سے اپنے سے منسوب متعدد تعلقات کا ذکر کیاہے لیکن آفرین ہے امت مسلمہ کی اس خاتون راہنماکے لیے جس کا کسی غیرمرد سے ہاتھ ملانا بھی کوئی مورخ نقل نہیں کرسکا۔بھائی اور بہن کے ان پہاڑوں جیسے عظیم اور بے داغ کردارنے ہی تاریخ کے منہ زوردریاکے آگے ایسا بند باندھاکہ اس کو اپنا رخ موڑنے پر مجبورکردیا۔

تحریک پاکستان میں خواتین کو متحرک کرنے کی غرض سے قائدنے خواتین کی ایک تنظیم بنائی تھی جس کی اولین راہنما محترمہ فاطمہ جناح تھیں۔اس تنظیم نے پورے ہندوستان کی خواتین میں پاکستان کامطلب کیا لاالہ الا اﷲکی روح پھونک دی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہندوستان بھر کی مسلمان خواتین نے تحریک پاکستان کا ساتھ دینا شروع کر دیاتھا۔تقسیم کے بعد مہاجرین کا مسئلہ ایک سنگین شکل اختیارکرتاجارہاتھا،پورے ہندوستان سے خشکی کے راستے مغربی پاکستان میں اورسمندرکے راستے مشرقی پاکستان میں لٹے پٹے اور کٹے پھٹے قافلے پہنچ رہے تھے۔ان مہاجرین میں ایسی عورتوں کی بہت بڑی اکثریت شامل تھی جن کے مرد شہیدہوچکے تھے،بہت زخمی حالت میں تھے یا پھر لاپتہ تھے۔غیرمسلم اقوام نے ہجرت کرنے والوں پر ظلم کے وہ پہاڑ توڑے تھے کہ الامان والحفیظ۔فاطمہ جناح کی قیادت میں مسلمان خواتین نے مہاجرعورتوں کی مسائل ہنگامی اور جنگی بنیادوں پرحل کر نا شروع کیے۔نوزائدہ ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پاس مالی وسائل اگرچہ نہ ہونے کے برابر تھے لیکن اس امت کی کوکھ دورغلامی میں بھی جراتمندقیادت کو جنم دیتی رہی ہے جس کے نتیجے میں فاطمہ جناح کے ساتھ اس وقت کی مسلمان راہنماخواتین نے مہاجرین کے خیموں میں پہنچ پہنچ کر بے آسراخواتین کے مسائل حل کیے۔محترمہ فاطمہ جناح کا سیاسی اور سماجی تجربہ انہیں پاکستانی سیاست میں بھی لایا،اپنے صدارتی انتخاب میں جب وہ مشرقی پاکستان گئیں تو ڈھائی لاکھ کامجمع انہیں دیکھنے کے لیے موجود تھااور ڈھاکہ سے چٹاگانگ جانے والی ریل گاڑی بائیس گھنٹے تاخیر سے پہنچی کیونکہ مادرملت کے دیدارکامشتاق پاکستانیوںکاجم غفیرباربار گاڑی کے رکنے کاباعث بنارہا۔محترمہ فاطمہ جناح نے قائداعظم کی سوانح حیات”میرابھائی” بھی تحریرکی لیکن ابھی وہ کتاب تکمیل کے مراحل میں ہی تھی کہ 9جولائی1967ء کوداعی اجل آن پہنچا۔محترمہ کو بھائی کے پہلو میں آسودہ خاک کردیاگیا۔

Quaid e Azam
Quaid e Azam

امہات المومنین اور حضرت زینب بنت علی سے قافلہ سخت جاں کے سفرکاجوآغاز ہواوادی وادی ،قریہ قریہ اور منزل منزل وہ قافلہ چلتاچلتاجب ہندوستان کی تقسیم پر براجمان ہواتو یہاں بھی ملت کی ایک ماں کی چادر عفت و عصمت کا خیمہ اس پر سایہ زن تھا۔خواتین کاایک کردارسیکولرازم نے پیش کیاہے جہاں سے انسانیت کو سوائے ہوس نفس، شرمندگی و ندامت اور خاندانی نظام کی تباہی کے کچھ میسر نہیں آیااور ایک کردار تاریخ اسلام نے پیش کیا جہاں آفتاب و ماہتاب کی کرنیں بھی ادب و احترام کے باعث کچھ فاصلے پر اپنی آنکھیں موند لیتی ہیںاوراگر ایمان و یقین کی یہ دیویاں اپنے دامن نچوڑیں تو ملا الاعلی سے اترے ہوئے فرشتے وضو کرنے کے لیے باہم سبقت لے جانا چاہیں ۔حقوق نسواں کے نام پراستحصال نسائیت کی نام نہاد تحریکوں نے اس آسمان کے نیچے جس ننگ دیں ننگ قوم اور ننگ وطن کردارکامظاہرہ کیااس کے مقابلے میں آج بھی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے نام پرامت کی بیٹیاںایمان و عزم و ہمت اور صبر و استقامت کی ایک تاریخ رقم کررہی ہیں۔پاکدامنی اور شرم و حیاء سے مرکب یہ نسوانی کردار تاقیامت تعلیمات اسلامیہ سے پھوٹتے رہیں گے اور عالم انسانیت کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں گے کہ کائنات کے رنگ وجود زن سے مستعارہیںاوراسی کی کوکھ سے جنم لینے والے اسی کی پاؤں تلے اپنی جنت کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی

Share this:
Tags:
Fatima Jinnah History humanity Movement pakistan انسانیت پاکستان تاریخ تحریک فاطمہ جناح
Corona Vaccine
Previous Post کورونا ویکسین لگوائیں 100 ڈالر پائیں
Next Post پاکستان کی مستقبل کی تمام حکمت عملیوں کا انحصار افغانستان میں امن پر ہے۔ عمران خان
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close