
نیویارک (جیوڈیسک) خوفناک مناظر سے بھر پور ہالی ووڈ فلم مسٹر جونز کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ کارل میولر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جان فاسٹر اور سارہ جانز مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ڈیان نیل، مارک اسٹیجر اور ڈیوڈ کلینن شامل ہیں۔
فلم کی کہانی اسکاٹ اور پینی کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جونا دیدہ خطرات سے بچنے کیلئے ایک کیبن میں چھپ جاتے ہیں لیکن جلد ہی انھیں اس بات کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ وہاں اکیلے نہیں۔ رونگٹے کھڑے کردینے والی یہ فلم 6 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
