
لاہور (جیوڈیسک) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ بہت سی خوشخبریاں سنانا چاہتے تھے، لیکن اب کچھ وقت لگے گا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نہیں جاوٴں گا، مسئلہ میرا نہیں وفاقی حکومت اور ذکا اشرف کا ہے۔
لاہور میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ انہوں نے کرکٹ کیلئے بہت کچھ کیا، جوسب کے سامنے ہے، ایک غیرملکی کرکٹ ٹیم کے ساتھ لاہور میں سیریز کھیلنے کی بات چیت آخری مراحل میں تھی۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ابھی عدالت کا مختصر فیصلہ آیا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی کوئی بات ہو گی، جو کچھ بھی ہو کرکٹ کے لئے بہتر ہونا چاہئے۔
