
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیر داخلہ کو طالبان شوریٰ سے ہونے والی بات چیت پر بریفنگ دے گی، طالبان شوریٰ کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں طالبان شوریٰ سے ہونیو الی آئندہ ملاقات کا ایجنڈا بھی زیر غور لایا جائے گا۔
