
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پولیو ورکرز پر حملوں اور انہیں سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ عدم تحفظ کے ماحول میں پولیو ٹیمیں بہتر انداز میں فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں۔
پولیو ورکرز کو سیکورٹی فراہم کی جائے تو وہ جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو حکم دیا ہے کہ پولیو ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔
