Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

فیس ماسک

November 5, 2020 0 1 min read
Face Mask
Face Mask
Face Mask

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

اکتوبر کا آخری عشرہ خاتمے کی طرف بڑھ رہا تھا آخر کار طویل گرمی حبس سورج دیوتا کی قہر سامانیاں دم توڑ چکی تھیں ۔موسم سرما کی آمد آمد ٹھنڈے خشک ہوا کے تازہ جھونکے گرمی کے مارے انسانوں کو فرحت بخش احساس بخش رہے تھے ۔میں کرونا لاک ڈائون گرمی کی حدت حبس کی وجہ سے کئی مہینوں کے بعد قریبی وسیع و عریض سر سبز و شاداب پارک میں لمبی واک کے لیے آیا ہوا تھا ‘سر سبز و شاداب مخملی سبزہ زاروں رنگ برنگے پھولوں جن میں کثرت گلاب کے سرخ پھولوں کی کیاریوں کے درمیان مٹی کے تقریبا ً دو کلومیٹر واکنگ ٹریک پر یہ میرا دوسرا چکر تھا میں تین سے چار چکروں کے موڈ میں تھا پہلے چکر کے بعد گردش خون کی تیزی کی وجہ سے جسم گرم ہو چکا تھا۔

ہلکے پسینے اور جسم کے گرم ہونے کی وجہ سے ہوا کے ٹھنڈے خشک خوشگوار تازہ آکسیجن سے بھرپور جھونکے جسم کو کیف آور فرحت انگیز احساس سے دوچار کر رہے تھے تیز چلنے کی وجہ سے نظام تنفس بھر پور کام کر رہا تھا میں اُس کی ضرورت پو ری کر نے کے لیے وقفے وقفے سے طویل بڑے بڑے گہرے سانس لے کر پھیپھڑوں کی ضرورت پوری کر نے کی کامیاب کوششوں میں مصروف تھا ساون بھادوں کی طویل بارشوں کے بعد چاروں طرف ہر یالی ہی ہریالی کے ڈیرے تھے گرمی کے خاتمے کے بعد درخت اور پھولوں کے پودے تروتازہ ہو کر دلکشی رعنائی کا سحر انگیز ماحول پیدا کر رہے تھے ٹریک پر بہت سارے آشنا چہروں سے مسکراہٹوں کا تبادلہ کر تے ہو ئے میں تیزی سے ٹریک پر بڑھتا چلا جارہا تھا میرے ہونٹوں سے اسماء الحسنی کے متبر ک نام پھسل رہے تھے سر سبزو شاداب قطعات اور رنگ برنگے پھولوں کی کیاریوں کے درمیان واک کا اپنا ہی لطف اور مزا ہے چاروں طرف ہوائوں میں مختلف درختوں پھولوں کی مہک رچی ہوئی تھی کہیں پر گلاب کی مہک آلودہوا کے جھونکے تو کہیں پر گیندے اور باقی پھولوں کے مہک آلود ہوا کے تازہ ٹھنڈے جھونکے قلب و روح خاص سر شاری سرور آفریں کیفیت کے باطن کے نہاں خانے بھی خاص کیفیت سے دوچارتھے قدرتی فطری دل آویز مناظر کے ساتھ اللہ کے ذکر میں مصروف میں واکنگ ٹریک پر چل رہا تھا میں جب بھی واک پر آتا ہوں تو اگر کوئی شناسا چہرہ مل بھی جائے تو اُس کو نظر انداز کر کے آگے بڑھ جاتا ہوں تاکہ اپنا واک کا ٹارگٹ حاصل کر لوں اگر آپ واک شروع کر دیں اور درمیان میں رک کر دوبارہ شروع کریں تو وہ پہلے والا ردھم نہیں بنتا اِس لیے میں دانستہ واقف دوستوں کو صرف مسکراہٹ کا تبادلہ کر کے آگے بڑھ جاتا ہوں۔

اِس دوران اگر کوئی زبردستی مخل ہو جائے تو اُس کو درخواست کر کے کہ ابھی نہیں آگے بڑھ جاتا ہوں زیادہ تر لوگ تعاون کر تے ہیں زیادہ مخل نہیں ہو تے لیکن بعض اوقات کو ئی زیادہ ہی پریشان شخص اخلاقیات کے ضابطوں کو پامال کر تا ہوا زبردستی راستہ روک کر کھڑا ہو جاتا ہے یا زبردستی واک میں ساتھ چلنا شروع ہو جاتا ہے آج بھی ایسا ہی مہربان دو تین دفعہ مسکراہٹوں کے تبادلے سلا م دعا کے بعد بضد تھا کہ میں اُس کی بات تفصیل سے سنوں تو میں نے ہار مان کر اُسے کہا آپ اِس جگہ پر آرام کریں میں چکر مکمل کر کے آپ کی خدمت میں حاضر ہو تا ہوں میرے تسلی دلانے پر وہ بولا آپ چلتے رہیں میںآپ کو تنگ نہیں کروں گا آپ کے پیچھے پیچھے چلتا رہوں گا جب آپ واک مکمل کر لیں گیں تو ہم بیٹھ کر بات کر لیں گے ساتھ ہی وہ بار بار اصرار کر رہا تھا کہ آپ نے آج میری بات تفصیل سے سننی ہے تو میں نے وعدہ کیا ضرور سنوں گا اب میں نے پھر واک کا سلسلہ دراز کیا لیکن میر ی بے نیازی کا شیل ٹوٹ چکا تھا کہ پہلے میں اپنی مستی بے نیازی میں قدرت کے نظاروں اور ذکر اذکار کے ساتھ واک کو انجوائے کر رہا تھا لیکن جب کوئی اپنی پریشانی کی وجہ سے مسلسل آپ کا پیچھا کر رہا ہو تو ارتکاز نہ ہو نے کی وجہ سے آپ انجوائے نہیں کر سکتے اِس لیے جیسے ہی خالی بینچ نظر آیا میں اُس کی طرف بڑھا اور تقاقب میں آنے والے شکستی حال کو بھی ادھر آنے کا اشارہ کیا تو تیزی سے میرے پاس آکر بیٹھ گیا۔

یہ جوان لڑکا تین چار دفعہ اپنے کسی دوست کے ہمراہ میرے پاس پہلے بھی آچکا تھا کسی بیکری میں کام کر تا تھا ساتھ میں گریجوایشن کی تیاری بھی کر رہا تھا جوانی میں ہی محبت کی شادی کر کے اب تک تین بچوں کا باپ بن چکا تھا محبت کی شادی میں دونوں خاندان راضی نہیں تھے اِس لیے والدین اور سسرال دونوں خاندانوں نے قطع تعلقی کر لی اب یہ تھا اور اِس کے مسائل بیوی محلے میںبچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی یہ بیکری میں مزدوری کر تا تھا کر ائے کا مکان اور مہنگائی کا منہ زور سیلاب جب بھی آتا غربت مہنگائی بجلی گیس کے بلوں کا رونا رونا ساتھ میں یہ دعا کراتا کہ اِس کے والدین یا سسرال والے ناراضگی بند کر کے اب صلح کر لیں تاکہ یہ گھر جاکر نارمل زندگی گزار سکے میں نے اُس کی طرف گہری نظروں سے دیکھا اور پوچھا بیٹا تمہار ی والدین سے صلح ہو گئی تو وہ بولا نہیں سر بلکہ اب تو بیکری والوں نے بھی نوکری سے نکال دیا اب تو خود کشی والے حالات بن گئے ہیں زندگی گزارنا بہت مشکل ہو گیا ہے بچوں کو ایک وقت کا کھانا دیتے ہی خود بھوکے رہ کر گزارا ہو رہا ہے۔

اکثر داتا صاحب جاکر کھانا کھاتا ہوں اور گھروالوں کے لیے بھی لے آتا ہوں سر خدا کے لیے میری اِس مشکل وقت میں مدد کریں میرے والدین بہت پیسے والے ہیں آپ دعا کریں وہ مُجھ سے صلح کر لیں میں نے کئی واسطوں سے اُن سے رابطہ کیا ہے لیکن اُن کی ایک ہی شرط ہے کہ بیوی کو طلاق دے کر آجائو تو ہم تمہارے سارے اخراجات برداشت کریں گے زندگی کی ساری سہولتیں تم کو دیں گے سر اگر میں بیوی کو چھوڑتا ہوں تو اپنے گھر جا توسکتی نہیں طوائف کوٹھے پر جائے گی یا خود کشی کر لے گی سر زندگی بہت مشکل ہے پھر وہ دیر تک بیچارہ اپنی مالی تنگیوں کا درد ناک انداز میں بیان کر تا رہا مجھے بھی دکھی کر تا رہا پھر میں نے اُس سے وعدہ کیا کہ میں تمہاری نوکری کا اور گھر کے راشن کا کل ہی بندو بست کر تا ہو تم پریشان نہ ہو میری بات سن کر اُسے کچھ حوصلہ ہوا اب میں واپس گھر کی طرف بڑھنے لگا تو اُس نے ایسی حرکت کی کہ میری جان ہی نکل گئی مجھے چیر کر رکھ دیا۔

میں نے پارک سے نکلنے کے لیے چہرے پر لگا فیس ماسک اتار کر پھینک دیا تو اُس نے بڑھ کر اُس کو اٹھا کر اپنی جیب میں ڈال لیا تو میں دہل گیا اور پوچھا یہ استعمال شدہ ہے تم کیوں اِس کو اٹھا رہے ہو تو ہو بولا سر آپ کو تو کرونا نہیں ہے ابھی میں نے سرکاری ہسپتال دوست کو پوچھنے جانا ہے جو وہاں داخل ہے تو ہسپتال میں داخلے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہے سر میرے پاس پیسے نہیں کہ نیا ماسک خرید سکوں اِس لیے آپ کا اٹھا لیا تاکہ ہسپتال میں داخل ہو سکوں سر میں پیدل ہسپتال تک جائوں گا اُس کی حالت زار دیکھ کر میرا کلیجہ پھٹ گیا کہ ریاست مدینہ کی دعوے دار حکومت اربوں کھربوں مختلف اشتہاری کاموں پر لگاتی ہے کیا ہسپتال کے باہر مفت فیس ماسک کا انتظام نہیں کر سکتی کہ ایسے غریب لوگوں کو استعمال شدہ ماسک استعمال نہ کریں لیکن یہ تو باتوں تقریروں دعوئوں کے حکمران ہیں اللہ اِن کو عقل دے۔ آمین۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
anxious feeling Fees life Masks successful احساس پریشان زندگی فیس کامیاب ماسک
Qalam Karwan
Previous Post قلم کاروان کی ہفت روزہ ادبی نشست اسلام آباد میں منعقد ہوئی
Next Post متعدد امریکی شہریوں میں مظاہرے اور گرفتاریاں
America Protest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close