Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

چند مشورے میاں نواز شریف کی نذر

September 29, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : عبدالرزاق چوہدری
نواز شریف وزارت عظمیٰ کے منصب سے نااہل ہو چکے۔ نیا وزیراعظم بھی منتخب ہو چکا ۔ملکی معاملات بھی احسن طریقے سے رواں دواں ہیں لیکن مریم نواز صاحبہ کا موقف ہے کہ عوام نواز شریف کی راہ تک رہے ہیں ۔ان کے بغیر ملکی نظم و نسق عمدہ طریقے سے انجام پانا ناممکن ہے ۔نواز شریف کا اقتدار میں رہنا اور پاکستان کی ترقی لازم و ملزوم ہیں ۔ میں ان کے اس موقف کی تائید تو نہیں کرتا لیکن ایک بات اپنے مشاہدے کے بل بوتے پر صاف صاف کہنا چاہتا ہوں کہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی نوا ز شریف یا ن لیگ کے ووٹ بینک میں کوئی خاص فرق پڑا ہے نہ ہی پڑنے کے امکانات ہیں ۔ ن لیگ کو جب بھی ڈینٹ پڑا اس کو اپنے غلط فیصلوں سے پڑے گا ۔ جس طرح مشہور ڈائیلاگ ہے مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا اسی طرح ن لیگ نوں نواز شریف نہ مارے تے ن لیگ نئیں مردی ۔ کیسے؟ یہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔

نواز شریف کی نااہلی کے بعد شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں مسلسل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں اور اس تاثر کو اس وقت تقویت ملی جب شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا ۔ کچھ صاحب رائے لوگوں کے خیال میں نواز شریف کا یہ فیصلہ درست نہ تھا ۔ اپنے تابع فرمان بھائی پر اعتبار کرنے کی بجائے خاقان عباسی کو قابل بھروسہ سمجھا اور ساتھ ہی حمزہ شہباز کو بھی کسی خاطر میں نہ لائے ۔ میری دانست میں بھی نواز شریف کا خاقان عباسی کو شہباز شریف پر ترجیح دینا کسی طور بھی صائب فیصلہ نہ تھا ۔دگرگوں حالات کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ نواز شریف کو اپنی نااہلی کے بعد شہباز شریف پر مکمل بھروسہ کرتے ہوے اپنی سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہیے ۔ ایک ایسا خاندان اتفاق و اتحاد جس کا طرہ امتیاز رہا ہو اب بکھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ حمزہ شہباز اور مریم نواز کی نوک جھونک کی خبریں بھی اکثر زیر گردش رہتی ہیں ۔ اور شنید ہے کہ حمزہ شہباز موجود ہ سیاسی اکھاڑ پچھاڑ اور نئی سیاسی صف بندی کے تناظر میں نواز شریف سے کچھ نالاں ہیں ۔

دوسری جانب یہ بات بھی حیرت میں مبتلا کر رہی ہے کہ ایک ایسا شخص جو تیس سال تک کسی نہ کسی حوالے سے اقتدار کی راہداریوں کی سیر کرتا رہا ہے اب بھی اقتدار سے چمٹنے رہنے کا خواہشمند ہے مجھے کیوں نکالا کی پکار کرتے کرتے اب ایسی کسی ترمیم کا سہارا لینا چاہتا ہے جس سے کسی نہ کسی طرح اس کی واپسی ہو سکے ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ نواز شریف کی اس وقت ساٹھ سال سے زائد عمرہے ۔ دل کے مریض ہیں ۔ زوجہ محترمہ کینسر کی مریض ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں ۔ کیا ہی اچھا ہو کہ وہ اپنا سارا بوجھ اتار کر شہباز شریف کے کندھوں پر رکھ دیں ۔ ویسے بھی حق سچ بات یہ ہے کہ ن لیگ جو آج تک بھی مقبولیت کی کشتی پر سوار ہے یہ سب شہباز شریف کی مرہون منت ہے ۔ نواز شریف تو جب بھی اقتدار میں آئے فوج سے پنگا لینے سے باز نہ آئے ۔ نہ جانے انہیں کیا چسکا ہے فوج سے چھیڑ خوانی کا جو بار بار تکلیفیں اور پریشانیاں اٹھانے کے بعد بھی ماند نہیں پڑتا ۔ یہ شہباز شریف ہی ہے جس کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے عوام ن لیگ کو ابھی تک بھولے نہیں ہیں وگرنہ شہباز شریف کی بجائے پنجاب کی بھاگ ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہوتی تو ن لیگ کی سیاست کا اب تک جنازہ نکل چکا ہوتا ۔

ایک اور غلطی جو نواز شریف مسلسل کرتے آ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ مریم نواز صاحبہ کو وفاق کی بھاگ ڈور سنبھالنے کے لیے تیار کر رہے ہیں ۔ ذرا غور کیجیے یہ بات شہباز شریف کے لیے کس قدر سبکی کا باعث ہو گی کہ وہ تو پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوں اور ان کی بھتیجی وزیراعظم ہو ۔ یہ سب جچ سکتا ہے لیکن تب جب شہباز شریف بھی سیاسی منظر پر نہ ہوں ۔ میاں صاحب بے شک مسلم لیگ کی کمان سنبھالے رکھیں لیکن اپنی نااہلی کے بعد وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف کو ہی سب پر ترجیح دیں ۔ ایک تابع فرمان بھائی کی بجائے ایروں غیروں پر اعتبار کرنے کا نتیجہ ہرگز اچھا برآمد نہ ہوگا ۔ میاں نواز شریف صاحب بے شک میری یہ بات لکھ کر رکھ لیں کہ شہباز شریف پر عدم اعتماد کا نتیجہ مسلم لیگ کے زوال کے سوا کچھ نہ ہو گا ۔

شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ متحد بھی رہے گی اور اس کی سیاسی کشتی ہچکولے کھانے سے بھی محفوظ رہے گی اور غالب امکان ہے کہ 2018 کا انتخاب بھی مسلم لیگ ایک مرتبہ پھرجیت جائے ۔ لیکن دوسری صورت میں 2018 کے الیکشن میں فصلی بٹیرے مسلم لیگ ن کو ایسا ہاتھ دکھائیں گے کہ نواز شریف صاحب کو پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا ۔ در حقیقت لیڈر ہی وہ ہوتا ہے جو اس قدر وژنری ہو کہ مستقبل میں آسانی سے جھانک سکے اور ان حالات کی روشنی میں فیصلے کرے ۔ میں یقین سے کہہ سکتاہوں کہ آج جو میاں نواز شریف کے گیت گا رہے ہیں 2018کے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آئیں گے ۔ فی الوقت مسلم لیگ ن میں شہباز شریف کے سوا کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جو عوام کی نظروں میں کوئی خاطر خواہ حیثیت رکھتی ہو اور جس پر عوام کا کامل بھروسہ ہو ۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز دونوں کو الیکشن میں اتارئیے ۔ کامیاب کروانے کے بعد انہیں کوئی منسٹری دیجیے ۔ اگر ان میں ٹیلنٹ ہوا تو اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر آئندہ وزارت عظمیٰ کے لیے بھی وہ امیدوار ہو سکتے ہیں لیکن فی الوقت شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے لیے بہترین چوائس ہیں ۔ شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم قبول کرنے کے کئی فائدے ہو سکتے ہیں ۔ پہلا مسلم لیگ متحد و مربوط رہے گی ۔ سازشی عناصر اپنا کھیل کھل کر نہیں کھیل سکیں گے ۔ دوسرا مریم اور حمزہ سیاسی تربیت بھی حاصل کر لیں گے اور تیسرا فائدہ جو سب سے بڑھ کر ہے خاندانی اتحاد و اتفاق میں بھی دراڑ نہیں آئے گی ۔میری دانست میں
اگر میاں صاحب ایک لمحہ کے لیے اپنی انا اور اقتدار کی خواہش کو پس پشت ڈال کر میری اس عاجزانہ رائے کو ملحوظ خاطر رکھیں تو یہ صد فیصد ان کی سیاسی بقا کے لیے مفید ہو گی۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر : عبدالرزاق چوہدری

Share this:
Tags:
incompetent Nawaz Sharif power اقتدار نااہل نواز شریف
Benazir Bhutto
Previous Post بینظیر بھٹو قتل کیس: پیپلزپارٹی کے بعد وفاق نے بھی فیصلہ چیلنج کر دیا
Next Post پاکستان پر بوجھ کون
Khawaja Muhammad Asif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close