Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افسانہ نجات

May 22, 2016May 22, 2016 0 1 min read
Poor Mother
Door Bell
Door Bell

تحریر : مریم ثمر
دروازے کی بے وقت بجنے والی گھنٹی اس وقت سر پہ کسی ہتھوڑے کی مانند محسوس ہوئی ، سرفراز صاحب کے چہرے پر ناگواری کے تاثرات ابھر آئے، گردن گھما کر بیگم کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا ،شائستہ بیگم تو جیسے پہلے سے ہی تیا ربیٹھی تھیں۔ فورا رضائی کو اپنے اوپر کھسکا لیا
”لو بھلا اب اس سردی میں کون باہر جائے۔”
سرفراز صاحب شائستہ بیگم کے خاموش انکار کو سمجھ چکے تھے چارو ناچار خود ہی اٹھے۔ پلنگ کے نیچے پڑی چپلوں کو ٹٹول کر باری باری پہنا ،کرسی سے گرم چاد راٹھاکر پنے ارد گرد اچھی طرح لپیٹی ، ہاتھوں کوکوٹ کی جیب میں ڈالا اور آنے والے کو دل ہی دل میں برا بھلا کہتے بڑ بڑاتے ہوئے دروازے کی طرف چل دیئے ۔

بیٹھک کے ساتھ بچوں کا کمرہ تھا جہاں سے جاندارقہقہے وقفے وقفے سے باہر آتے اور پھر واپس لوٹ جاتے وہ سب موسم سے بھرپور لطف اٹھاتے چلخوزے اور مونگ پھلی کھا تے ہوئے کیرم کھیل رہے تھے ۔
سرفراز صاحب نے بچوں کے کمرے میں جھانکا، کھیل میں مگن دیکھ کر اطمنان کا سایہ ان کے چہرے پر لہرایا اور مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئے بیرونی دروازے کے قریب پہنچے ۔وہ دروازہ نہیں کھولنا چاہتے تھے اس لئے بند دروازے سے ہی مخاطب ہوکر بولے ۔

”کون ہے بھئی ۔”؟ ان کی آواز میں برہمی اور ناگواری تھی ۔
”صاحب جی بہت سردی ہے اگر تھوڑی دیر کے لئے اند ر آنے کی اجازت مل جائے تو میں کچھ دیر یہاں رک جاوں ،بارش تھمتے ہی چلا جاوں گا ۔”
سرفراز نے دروازے کے سوراخ سے جھانک کر باہر دیکھا ۔ایک بوڑھا لاغر جسم سردی سے تھر تھر کانپ رہا تھا ۔بوڑھے نے چہرے کوچادر سے چھپا رکھا تھا اس لئے پہچاننے میں دشواری ہورہی تھی ، ایک لمحے کے لئے سر فراز صاحب نے سوچا، بیٹھک کادروازہ اسکے لئے کھول دوں ، مگرپھر آئے روز دہشت گردی کی خبروں اور متنبہ کرنے والے اشتہارات نے اسے ایسا کرنے سے منع کر دیا ۔

Oldman
Oldman

نجانے کون ہے؟ کہاں سے آیا ہے ۔؟ ور پھر آجکل کے حالات بھی تو ایسے نہیں کہ کسی اجنبی کو محض ہمددری کی وجہ سے اور اس پر ترس کھا کر گھر کے اندر گھسا لیا جائے ۔ کیا پتہ کوئی دہشت گرد ہی ہو اور بہانہ بنا رہا ہو ۔
”ہمارے گھر کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ساتھ والے گھر سے پتہ کر لیں ۔”سرفراز صاحب صاف انکار کرتے ہوئے پلٹ آئے ۔
شائستہ بیگم نے رضائی ذرا سی سرکائی اورسوالیہ اندازمیں بولیں ” کون تھا ۔ ؟
”پتہ نہیں لوگوں کو بھی گھر میں چین نہیں آتا بھلا اس سردی اور بارش میں باہر نکلنے کی کیا ضرورت ہے ۔ آرام سے گھر بیٹھیں ۔ نہ عمر دیکھتے ہیں نہ وقت ۔ ”

سرفرازصاحب کے لہجے میں کافی جھنجھلاہٹ تھی ۔شاید وہ اس کی مدد بھی کرنا چاہتے تھے ۔ مگر بدلتے ہوئے ناموافق اور خراب حالات ایسا کرنے سے روک رہے تھے ۔ سرفراز صاحب نے چادر کرسی پر رکھتے ہوئے کہا ۔ سلیپر اتار کر پھر بستر میں گھس گئے ،اورضائی سر تک لے کر خود کو گرم کرنے لگے۔
یہاں سے مایوس ہوکر بوڑھا سامنے بنی مسجد میں داخل ہوگیا ۔ اس پرکپکپاہٹ طاری تھی ۔ کپڑوں سے پانی نچڑ رہا تھا ۔مسجد کے سائیکل سٹینڈ کے اوپر پلاسٹک کی سبز رنگ کی چادر تنی تھی وہ قدرے اطمنان سے ایک کونے میںسمٹ کر اکڑوں بیٹھ گیا ۔ اور بارش تھمنے کا انتظار کرنے لگا ۔

اچانک ایک کرخت آوازاس کے کانوں سے ٹکڑائی ۔
”او ئے بابا ۔ یہاں کیوں بیٹھے ہو چلو اٹھو ! جاو یہاں سے ”
بوڑھے نے آہستگی سے گردن گھما کردھندلائی ہوئی آنکھوں سے آواز کی سمت دیکھا ۔ اب تو اس میں بولنے کی سکت بھی نہیں رہی تھی
درمیانی عمر کا ایک نوجوان سفید اور کالے رنگ کے ڈبیوں والے کمبل کی بکل مارے ایک ہاتھ سے چھتری تھامے غصے سے تلملاتا ہوا قریب آیا ۔

”پتہ نہیں کہاں سے آجاتے ہیں ۔ مسجد کو اپنے باپ کا گھر سمجھ رکھا ہے ۔”
بوڑھے نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے سرجھکائے ہانپتے کانپتے باہر آگیا ۔ کپکپاہٹ میں تیزی آگئی تھی ۔ قدم اٹھانا محال ہورہے تھے ۔سردی سے دانت بج رہے تھے ۔
اس نے دیکھا ایک کتا تھڑے کے نیچے بارش سے بچنے کے لئے پناہ لئے ہوئے ہے ۔ اگرچہ وہ بھی بری طرح بھیگ چکا تھا مگر کم از کم اسے ایک محفوظ چھت میسر آگئی تھی ۔ اس لئے اطمنان سے اگلی دونوں ٹانگوں کو کراس کا نشان بناکر زمین پر لیٹا ہوا تھا ۔ اس نے ایک نظر بوڑھے کی طرف دیکھا اور ہلکی سی بھوں کی آواز نکال کر سر کو دوبارہ ٹانگو ں پررکھ دیا مگر اپنی گول مٹول آنکھیں بوڑھے پر مرکوز رکھیں ۔ چند لمحے خاموشی سے دیکھنے کے بعد بیزاری سے بند کر لیں ۔
بادل ایسے گرج برس رہے تھے کہ جیسے اس کی غربت کا سارا غصہ اسی پر نکال رہے ہوں ۔
بارش مسلسل برس رہی تھی دن ڈھل رہا تھا ۔آواز سے پتہ چلتا تھا کہ پانی نالیوں میں تیزی سے بہہ رہا ہے بھیگے مکانوں کے بند دروازں پر اندھیروں کا راج تھا کہیں سے روشنی کی ایک کرن بھی دکھائی نہ دیتی تھی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے روشنی ڈر کے چھپ گئی ہو بوڑھا سیاہ مکانوں کے گھیرے میں تھا بارش کی ہولناک آواز اور گھن گھرج مزید نمایا ں ہوتی جارہی تھی ۔ دور کہیں بلیوں کے رونے کی آواز ماحول کو پراسرار بنا رہی تھی ۔ چھجوں اور ٹین کی چھتوں سے ٹپکنے والا بارش کا پانی بھی انھیں آوازوں میں شامل تھا ۔

Poor Mother
Poor Mother

بوڑھے نے معدوم ہوتی روشنی میں اپنے ہاتھوں اور پاوں کی انگلیوں پر نظر ڈالی جو اب سن ہوچکیں تھیں اور ان میں بے شمار باریک لائنیں بن گئیں تھیں جیسے کسی نے مشکل راستے بنا دیئے ہوں وہ ان بھول بھلیوں میں کہیں کھو گیا ہو ،اس کے گھر کا چند قدم کا فاصلہ جیسے میلوں پر محیط ہوگیا تھا۔
رفیق احمد عرف فیقا اپنے ٹوٹے پھوٹے گھر میں داخل ہوا ۔ سامنے جواں سال بیوی فرش پر لیٹی تھی اس کی ننھی بچی چھاتی سے لگی دودھ کے لئے منہ مار رہی تھی ۔ کچھ نا ملنے پر او ۔ویں او ۔ ویں کرنے لگتی۔ تلاش کا یہ سلسلہ نا جانے کب سے جاری تھا
اسے اندر آتا دیکھ کر بچی کو ایک طرف لٹا دیا اور لپک کر قریب آئی
”بڑی دیر کردی فیقے ؟ بچے کب سے بھوک سے بلک رہے تھے ،ابھی سونے کے لئے لیٹے ہیں، کچھ لایا بھی ہے یا آج پھر خالی ہاتھ آگیا ہے ؟”
اس نے سہارا دے کر اپنے سر کے سائیں کو بٹھانے کی کوشش کی ،” ارے تجھے تو تپ چڑھ گئی ۔ ادھر آرام سے بیٹھ جا ۔

” بیوی کے چہرے پر تشویش کے نمایاں آثار تھے ۔
وہ خاموش اور خالی نظروں سے اسے دیکھے جارہا تھا ۔
”کچھ بولے گا بھی یا نہیں ۔ ؟کیا لایا ہے کھانے کو ؟”اس کی بیوی نے کریدا
وہ بے بسی کی تصویر بنا اس کے سامنے بیٹھا تھا اس نے آدھا کھایا سوکھی روٹی کا ایک ٹکڑا اس کی طرف بڑھایا ساتھ ایک ہڈی بھی تھی جس کے ایک طرف تھوڑی بوٹی لگی رہ گئی تھی ۔
”یہ کہاں سے مل گئی تجھے ۔؟” بیوی نے پوچھا ۔

”اللہ کی زمین سے۔۔ تو اسے کھالے اور بچوں کو بھی کھلا دے ۔” اس نے نظریں چراتے ہوئے ہلکی آواز میں بمشکل کہا ۔
فیقے سے ا پنی بے بسی برداشت نہیں ہورہی تھی ۔ اس نے ادھر ادھر بے چینی سے دیکھا بچے کئی دنوں کے فاقے سے سوکھتے جارہے تھے پیٹ خالی ہونے کے باوجود ایسے بھرے اور ابھرے ہوئے تھے کہ جیسے ان میں کھانا زبردستی ٹھونس دیا گیا ہو ۔
اس نے ایک نظر اپنی کچی کوٹھری پر ڈالی چھت گھانس پھوس اور پرانے کپڑوں سے ملا کربنائی گئی تھی ۔اینٹوں کے آس پاس کی مٹی گارا بن کر بہہ چکی تھی ،چھت کو سہارا دینے والی لکڑی بھی خستہ حال ہوچکی تھی ۔ دروازے پر پڑے ٹاٹ کے لیرو لیر کپڑے سے ٹھنڈی ہوا کے تھپیڑے اندر آرہے تھے اس نے سر اٹھا کر ایک ہی نظر میں چھت کا جائزہ لے لیا ہر طرف رنگ برنگے لٹکتے ہوئے کپڑے او ر ان سے ٹپ ٹپ کرتا پانی ۔اس کی غربت کا مذاق اڑارہے تھے ۔ اس نے ایک لمحے کو کچھ سوچا اور ایک دم اٹھ کھڑا ہوا ۔ نیچے لٹکتے لیرو لیر دو تین کپڑوں کو ایک ساتھ کھینچنا شروع کر دیا ۔نجانے کہاں سے اس میں بجلی کی سی طاقت آگئی تھی ۔
فیقے کی بیوی گھٹی گھٹی چیخ نما آواز نکالتے ہوئے اس کی طرف لپکی ۔

Roof Falling
Roof Falling

” نا کر فیقے کیا کر رہا ہے چھت گھر جائے گی کچی ہے مگر فیقے پر تو جیسے وحشت سوار تھی ۔
سورج انگڑائی لے کر بیدار ہو ا ۔ بادل اپنے آنچل کو لہراتے کبھی سورج کے قریب آتے تو کبھی دور چلے جاتے ۔اس آنکھ مچولی میں سورج کی کرنیں سونے کی طرح شفاف اور چمکدار ہر طرف اپناجلوہ بکھیررہی تھیں درخت ایک دن پہلے کی بارش سے نہادھو کر تازہ دم ہوگئے تھے
ہلکی ہلکی ہوا چلتی تو پتے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے ۔اتنی خوشگوار صبح ہونے کے باوجود ایک عجیب قسم کی اداسی فضا میں رچی بسی تھی ۔
سرفراز کے گھرکی گھنٹی بجی ۔وہ اس وقت ناشتہ کر رہا تھا ۔ جلدی سے گرم چائے کی ایک چسکی بھر کر ٹیبل پر رکھی اور اٹھ کھڑا ہوا ۔
محلے کے چند معزیزن باہر جمع تھے ۔
سلام دعا کے بعد سرفراز صاحب نے پوچھا
”خیر تو ہے حاجی صاحب ۔”؟

”خیریت ہی تو نہیں ہے ، رات فیقے کے گھر کی چھت گر گئی ، پورا خاندان اس کے نیچے آگیا ،کوئی بھی زندہ نہیں بچا ،اب عصر کے بعد نماز جنازہ ہے ، آپ سے درخواست ہے کہ شرکت فرمائیں ۔ اور کچھ رقم بھی دے دیں تاکہ کفن دفن کا انتظام کیا جائے ۔
”آپ اندر تشریف لے آئیں ۔ ”سرفرازصاحب نے بیٹھک کا دروازہ کھولتے ہوئے انھیں اندر آنے کا کہا ۔
سب باری باری اندر آکر کرسیوں پر بیٹھ گئے ۔
سرفراز صاحب نے حاجی صاحب کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھتے ہوئے کہا ۔
”جی جی ضرور حاجی صاحب یہ تو ثواب کا کام ہے ، یہ پانچ سو روپے تو ابھی رکھ لیں ، میں بیگم کو بتا کے آتا ہوں صدقہ و خیرات کرنے میں و ہ مجھ سے بھی زیادہ تیز ہیں۔”
سرفراز نے یہ کہتے ہوئے روحانی خوشی محسوس کی
حاجی صاحب نے تسبیح کے دانوں کو گھماتے ہوئے کہا،”ا س دفعہ میں پھر عمرہ او رحج کے لئے جارہا ہوں ، چوتھا حج ہے میرا ماشاء اللہ اور عمرے تو اتنے کر چکا ہوں کہ گنتی بھی یاد نہیں رہی ، اس سال بھی جانے کا ارادہ ہے ، سرفراز صاحب آپ کے لئے تو خاص دعا کروں
گا ۔” ان شاء اللہ

Charity
Charity

”ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ ۔ جسے اللہ توفیق دے ،جس کی قسمت اور نصیب۔” سرفراز نے مرعوب ہوتے ہوئے جواب دیا ۔
میرے لئے دعا کرنے کا بہت شکریہ حاجی صاحب اللہ آپ کے حج اور عمرے قبول کرے ۔ ”
”سرفراز صاحب ایک بات اور بھی کہنی تھی ۔ ماشا ء اللہ آپ فی سبیل اللہ بہت کام کرتے ہیں ایک تجویز بھی زیر غور ہے میرا ایک پلاٹ برسوں سے خالی پڑا ہے ایک خوبصورت سی مسجد تعمیر کرنے کا ارادہ ہے تمام مراحل بفضل خدا طے پاچکے ہیں ۔ بس تھوڑی رقم کی کمی آڑے آرہی ہے ۔ ہوسکے تو آپ بھی اپنا حصہ ڈال کر ثواب حاصل کیجیے ۔ ”
”جی جی حاجی صاحب کیوں نہیں نیکی او ر پوچھ پوچھ ۔ ابھی لیجئے جتنی بھی مساجد ہوں کم ہیں ۔ آخر ہمارا مقصد حیات۔ اللہ کی عبادت ہی تو ہے ۔ ”
وہ اٹھ کر اپنے کمرے میں آئے بیگم چائے کا کپ ختم کر چکی تھیں ۔ اور برتن سمیٹ کر کچن میں رکھنے جارہی تھی ۔ سرفراز بھی پیچھے پیچھے کچن میں چلے آئے اور بولے
”ہاں بھی شائستہ بیگم محلے میں فوتیدگی ہوگئی ہے ۔ کچھ دینا چاہو تودے دو اور ہاں نئی مسجد بھی بن رہی ہے اس کے لئے بھی اگرٍچندہ دے سکوتو اچھا ہے ۔

”ارے یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے ۔ ”؟
بیوی نے بات مکمل ہونے سے پہلے ہی کہا ”یہ لیں ایک ہزار میری طرف سے اور پانچ ہزار مسجد کے لئے اور ہاں میرے پاس کچھ فالتو کمبل بھی پڑے ہیں آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ اب بچے انھیں استعمال نہیں کرتے ، وہ بھی ساتھ دے دیں ،سنا ہے مردوں کو بھی ٹھنڈ لگتی ہے۔”

Maryam Samar
Maryam Samar

تحریر : مریم ثمر

Share this:
Tags:
Mary salvation wife افسانہ بیگم گھنٹی مریم ثمر نجات وقت
Dera Ismail Khan
Previous Post امیر عبداللہ نوکری سے معطل واقع کی انکوائری کیلئے آفیسر مقرر
Next Post امام وقت اور طو ل عمری
Imam Mahdi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close