Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ملک نعیم اعوان کیلئے دعائے صحت

January 14, 2015 0 1 min read
Malik Naeem Awan
Malik Naeem Awan
Malik Naeem Awan

تحریر: ایم آر ملک
تاحد نظر کوہساروں کا لامتناہی سلسلہ پھیلا ہوا تھا کالے ناگ کی طرح بل کھاتی شاہراہ پر عازم سفر ہوئے تو ماضی جو کہر آلود دھند کے سورج کی طرح نظروں سے اوجھل رہتا ہے خیالات کی دھوپ میں اعوان قوم کے سپوت ملک نعیم اعوان کے چہرے کے ساتھ ہمارے سامنے آکھڑا ہوا ایک آمر کی چھتری تلے غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے یہ عام انتخابات تھے

جسے جمہوریت کا نام دیکر جمہور کے حق خود ارادیت کا مذاق اُڑایا گیا ماضی کے وہ تمام داغدار ،موروثی چہرے جو فخر ایشیا کی وفائوں کا دم بھرتے نہ تھکتے تھے اُس کے اقتدار کا سورج غروب ہوتے ہی مفادات کی زنبیل اپنے شانوں پر رکھے ایک آمر کے شانہ بشانہ آکھڑے ہوئے انہی انتخابات نے جہاں بہت سے چہروں کے نقاب اُلٹے وہاں عوامی متاع کو امانت سمجھ کر کئی نوجوان بے داغ کردار کے ساتھ میدان سیاست میں اُترے جنہوں نے سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا این اے 51سے ایک نوجوان جس کا شباب سوا نیزے پر تھا

حلقہ کے عوام کے دل و دماغ پرحسن ِ اخلاق کی مجسم تصویر بن کر چھا گیا خوشاب میں اس خوبرو نوجوان نے اپنی انقلابی انتخابی مہم سے موروثی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے مقفل کر دیا وہ روز مجھے آج بھی یاد ہے جب ملک نعیم اعوان کے خطاب کیلئے خوشاب کے نواحی گائوں ”چوآ”میں سٹیج سجایا گیا اپنے الفاط کی سچائی سے ملک نعیم اعوان نے پنڈال میں بیٹھے عوا م کے دل یوں موہ لئے کہ مجھے اقرار کرنا پرا
اُس کی باتوں میں چاشنی ہے بہت
روز اُس شخص سے ملا نہ کرو
انتخابات کا تسلسل ہمارے ہاں بد قسمتی سے یوں آتا ہے کہ مقررہ مدت پوری کئے بغیر اسمبلیاں ٹوٹنے کی بازگشت ہماری سماعت سے اچانک ٹکراتی ہے کہ ہم ششدر رہ جاتے ہیں وطن عزیز کے دیگر حلقہ جات میں کسی کی جیت اُس کا جاگیردارانہ پس منظر بنتی ہے تو کوئی نو دولتیہ اپنی دولت کے بل بوتے پر عوام کے حقِ خود ارادیت پر ڈاکہ ڈال کر اپنی جیت کی حتمی راہ ہموار کرتا ہے مگر ملک نعیم اعوان نہ تو یہ جاگیر دارانہ خاندانی پس منظر رکھتا تھااور نہ ہی علاقہ مہاڑ کے تاحد نظر پھیلے کوہستانی سلسلہ کی طرح دولت کا لامحدود بنک اکائو نٹ، اُس کے پاس اگر کچھ تھا تو وہ این اے 51کے عوام کا وہ اعتماد تھا

جسے ملک نعیم اعوان نے اپنی سچائی اور کردار کی طاقت سے ٹوٹنے نہ دیا ضلع کا کوئی گائوں ،بستی ،لوک ،گراں ایسا نہ تھا جہاں کسی بھی فرد پر دکھ کی کیفیت طاری ہوئی اور ملک نعیم وہاں اُس کے قریبی عزیزوں سے پہلے نہ پہنچا ہو اُس کے حسن اخلاق ،محبت اور عوام کے دکھ میں شرکت کا اعجاز تھا کہ ملک نعیم جب تک سیاست کے میدان میں موجود رہا شکست نے اپنا چہرہ پھیر لیا ورنہ ہمارے ہاں تو سیاست دانوں کا چلن دیکھتے ہوئے عوام ایک الیکشن کے بعد اگلے الیکشن میں نیا چہرہ تلاشتے ہیں

وقت کا پہیہ نہ رکا اور اسے کب رکنا ہوتا ہے سیاسی حریفوں کے منصوبے ملک نعیم اعوان کی کامیاب سیاسی حکمت عملی اور فکرو تدبر کے سامنے دم توڑتے رہے اعوان قوم کی لیڈر شپ کا دعویٰ کرنے والے بھی بے نیل و مرام رہے کہ قوم نے باور کر لیا تھا اُن کا سچا مسیحا ملک نعیم اعوان ہی ہے
جس روز سابق صدر اسحاق خان نے اسمبلی توڑی تو ملک نعیم اعوان کا تبصرہ بڑا خوبصورت تھا کہ ”جو شخص بادام نہیں توڑسکتا اُس نے اسمبلی توڑ دی ”مہاڑ کی دھرتی پر بسنے والے ہر باسی کی یہ خاصیت ہے کہ وہ شکست کو قبول نہیں کرتا ملک نعیم اعوان کو ایک ان دیکھی بیماری نے آن گھیرا ،زندگی ویسے بھی امتحان لیتی ہے

Elections
Elections

این اے 51 کے عوام کی محبتوں کا قرض اُتارنے کیلئے ڈور ٹو ڈور دستک جاری رہی 1993 کے عام انتخابات میں یہ شخص آخری بار عوام کی عدالت میں آیا تو اُس کی ایک ٹانگ کام نہیں کر رہی تھی وہ لاٹھی کے سہارے چلتا ہوا میرے آبائی گائوں آیا یہ منظر خود میرے لئے بھی بڑا کربناک تھا مجھے اُس کا گلاب کی طرح کھلتا ہوا چہرہ اور لبوں پر مسکراہٹ آج بھی اُسی طرح یاد ہے اقتدار کا سورج غروب ہوتا دیکھ کر اور احسانات پر پائوں رکھ کر اپنے مفادات کو اپنی دسترس میں لینے کیلئے ماہی بے آب کی طرح بے تاب اور ایک احسان فراموش کردار صالح محمد گنجیال کے شانوں پر ہاتھ رکھ کر کہے گئے

ملک نعیم اعوان کے الفاظ خوشاب کی فضائوں میں جیسے معلق ہو کر رہ گئے کہ ”مجھے آپ ووٹ دیں یا نہ دیں الحاج ملک صالح محمد گنجیال کی جیت کو یقینی بنائیں ”ملک نعیم نے صالح محمد گنجیال کی جیت کو بھی اپنے ساتھ یقینی بنایا مگر مقدر کے اس سکندر کو علالت کے پنجوں نے جکڑلیا کہ اُس کی طوالت کا دورانیہ برسوں پر محیط ہو گیا 21برس سے ڈیفنس لاہور میں بستر علالت پر پڑا یہ شخص میدان سیاست کا ناقابل شکست کردار رہا وفا کی انتہائوں پر کھڑے اس شخص نے ہر بار عوامی اعتماد کو رائے ونڈ کے شریفوں کی جھولی میں بغیر کسی قیمت کے ڈالامحترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف جب عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو ملک نعیم اعوان کی وفائوں کا اثر تھا کہ حزب اقتدار کی کثیر تعداد بھی ملک نعیم اعوان کا دم بھرنے لگی

اسی کا شاخسانہ تھا کہ وفا ئوں کی یہ قیمت ”جیکالز مڈ نائٹ ” جیسے کیسز کی شکل میںملک نعیم اعوان کو چکانا پڑی وفا اور اعوان دو لازم و ملزوم چیزیں ہیں جب علالت کے پنجوں نے اُسے اپنے حصار میں لیا تو ن لیگی قیادت بیمار پرسی تک کو نہ آئی عرصہ پہلے ایک دانشور دوست نے اپنے خطہ کے باسیوں کے بارے میں یہ ریمارکس دیئے تھے کہ ”مہاڑ کے لوگوں کی روزی بارش کی صورت آسمان سے اترتی ہے بارش برس گئی تو جل تھل ورنہ صبر شکر اُن کا اثا ثہ ہوتا ہے قناعت ،صبر اور برداشت کی آخری حدوں پر آباد زرخیز ذہنوں کے ساتھ یہ لوگ زندگی کے جس میدان میں داخل ہوتے ہیں انقلاب برپا کر دیتے ہیں مگر اس سوال کا جواب کسی سائنسدان کے پاس بھی نہیں خشک ،بنجر اور پتھروں کی سرزمین کے یہ باسی زرخیز ذہن جانے کہاں سے لاتے ہیں ؟

اُس روز جب ہم عازم سفر ہوئے تو کالے ناگ کی طرح بل کھاتی سڑک جو پہاڑی سلسلہ کو چیرتی جارہی تھی نعیم اعوان بہت یاد آیا جس نے اُن افراد کیلئے ان شاہراہوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جن کے پیارے ”پربت ”میں موت کے منہ میں چلے جاتے تو اُنہیں اپنے پیاروں کی میتیں لیکر اپنے گراں تک پہنچنا بڑا دشوار ہوتا ، میرا کالم پڑھنے کے بعد پھولوں کی طرح اعوان قوم کی سانسوں میں مہکتے بستر علالت پر پڑے اس مسیحا کیلئے دعائے صحت کیلئے ہاتھ ضرور اُٹھایئے گا شاید جب آپ میں سے کوئی ہاتھ بارگاہ رب العزت میں اُٹھے تو وہ لمحہ شرف ِ قبولیت کا ہوبرسوں سے چپ کی بُکل مارے اس شخص کے الفاظ کو احباب ترس گئے ہیں جن میں میں بھی شامل ہوں دنیا کے سارے موسم اور ساری محفلوں سے وہ بیگانہ ہو گیا ہے اور خدا کرے وہ موسم ،وہ محفلیں اُس کیلئے دوبارہ لوٹ آئیں آمین ثم آمین

M R Malik
M R Malik

تحریر:ایم آر ملک

Share this:
Tags:
elections health Khushab political pray worship انتخابات خوشاب سیاسی صحت عبادت میدان
Holy Quran
Previous Post قرآن پیغام ہدایت
Next Post کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے زیراہتمام کالم نگاروں کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب 16جنوری کو منعقد ہو گی
Invitition Card

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close