
جوہانسبرگ (جیوڈیسک) عالمی درجہ بندی پر 34 ویں نمبر پر موجود نائجیریا کی ٹیم پر فٹبال فیدریشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت اور عہدے داروں کو کام سے روکنے کے بعد فیفا نے پابندی عائد کی تھی۔
9 جولائی سے عائد اس پابندی کے نتیجے میں نائجیرین ٹیم پر فٹبال مقابلوں کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے تھے۔ 18 جولائی کو نائجیرین فیڈریشن کے عہدے داروں کو بحال کر دیا گیا۔
جس کے بعد فیفا نے نائجیریا فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ برازیل ورلڈ کپ میں نائجیریا دوسرے مرحلے تک پہنچا تھا جہاں وہ فرانس سے دو صفر سے ہار گیا تھا۔
