
لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ تھرلر فلم گون گرل کا نارتھ امریکن باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کما لئے۔ فلم کی کہانی شادی کی سالگرہ پر لاپتہ ہونے والی بیوی کی تلاش میں نکلے شوہر کی پیش آنے والی مشکلات پر مبنی ہے۔
دوسرے نمبر پر 10 کروڑ ڈالر سے تیار ہونے والی فلم ڈریکولا انٹولڈ Dracula Untold رہی۔ خوف اور دہشت سے بھرپور فلم نے 2 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔
تیسرے نمبر پر فلم الیگزینڈر اینڈ دی ٹیریبل، ہاریبل، نوگڈ، ویری بیڈ ڈے رہی۔ کامیڈی سے بھرپور فلم ہفتے کے اختتام پر ایک کروڑ 91 لاکھ ڈالر کمائے۔
