
ممبی (جیوڈیسک) ساؤتھ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فلم ’’گجنی‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ آسین جو سلمان خان کے ساتھ بھی دو فلموں میں پر فارم کر چکی ہیں نے کہا ہے کہ میں صرف سپر اسٹارز یا بڑے اداکاروں کے ساتھ ہی فلموں میں پر فارم کرنا چاہتی ہوں کا تصور قائم کرلینا بالکل غلط ہے۔
کیونکہ میں صرف سپر اسٹارز کے ساتھ ہیں نہیں بلکہ ہر اداکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار رہتی ہوں یہ بات اداکارہ نے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
28 سالہ اداکارہ جو گجنی ، ہاؤس فل ٹو بول بچن اور کھلاڑی 786 سے بالی ووڈ میں اپنی ایک پہچان بنا چکی ہیں ایک برس سے سینما اسکرین پر نظر نہیں آئیں کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے اور اس پر خوشی بھی ہے کہ مجھے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا رہا ہے مگر میرے بارے میں یہ تصور قائم کر لینا کہ میں صرف انھی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں غلط ہے بلکہ میں ہر اداکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں مگر اس کے لیے صرف اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ فلم کا اسکرپٹ بہترین اور جاندار ہونا چاہیے۔
