
لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی ٹرانسفارمر سیریز کے چوتھے حصے ”ٹرانسفارمر، ایج آف دی ایکس ٹنکشن “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکشن، ایڈونچر اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم ” ٹرانسفارمر، ایج آف دی ایکس ٹنکشن“ میں روبوٹس ایک بار پھر تباہی مچانے کو تیار ہیں۔
فلم میں Mark-Wahlberg آٹو موبائل میکینک کے کردار میں نظر آئیں گے، جہاں مارک اور ان کی بیٹی کو مل جاتا ہے آٹوبوٹس کا لیڈر Optimus Prime آپٹمس پرائم، 165 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم”ٹرانسفارمر، ایج آف ایکس ٹنکشن“ 27 جون کو امریکا اور 10 جولائی کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔
