
دردکار اگ ہو بھی سکتی ہے
روشنی آگ ہو بھی سکتی ہے
زندگی موج در سمندر ہے
موج کل جھاگ ہو بھی سکتی ہے
یہ جوڈستی ہے پچھلے پہروں میں
چاندنی ناگ ہو بھی سکتی ہے
حسنِ فن واہ وا نہیں ہے دوست
نقدِ بے لاگ ہو بھی سکتی ہے
یاں تقدس دکانِ حیرت ہے
راہبہ گھاگ ہو بھی سکتی ہے
جس نے شاہیں کہا تھا سوچے گا
قوم تو کاگ ہو بھی سکتی ہے
فخرلالہ
