
سرگودھا (جیوڈیسک) فیسکو کے دفتر کے باہر قیمتی الیکٹرک پول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ر ہے ہیں جبکہ عملہ خاموش تماشائی کا کردار اداکرنے میں مصروف ہے۔
قیمتی الیکٹرک پول چوری ہونے کا بھی خطرہ ہے۔خوشاب روڈ پر فیسکو آفس کے باہر پڑے قیمتی پول انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ عرصہ دراز سے پڑے الیکٹرک پول کباڑ میں تبدیل ہو رہے ہیں مگر افسروں کو اس صورت حال کی کوئی پروا نہیں۔
