
پنجاب میں سیلاب سے جھنگ، راجن پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ رحیم یار خان اور بہاولپور کے سرحدی گاں نور والا میں بپھرے ہوئے دریائے ستلج نے تباہی پھیلا دی۔
پنجاب میں سیلاب سے پیدا شدہ تباہی و بربادی کے آثار جابجا دکھائی دے رہے ہیں۔ پنجاب میں سیلاب سے جھنگ، راجن پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ رحیم یارخان اور بہاولپور کے سرحدی گاں نوروالا میں دریائے ستلج کے منہ زور ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ہے۔ سیکڑوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں ڈوب چکی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ لگا کر امدادی فراہم کی جارہی ہے۔ جو کہ ان کے نقصانات کے ازالے کے سامنے رائی کے دانے جیسی ہے۔ ملتان، مظفر گڑھ، جھنگ، چنیوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سیلابی پانی تاحال کھڑا ہے۔ علاقے کے گندے پانی میں مویشیوں کے مرجانے سے تعفن اٹھنے لگا ہے۔ جس کے باعث جلدی اور آنکھوں کی سوزش جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
