Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیلاب متاثرین قوم کی مدد کے منتظر

September 12, 2014 0 1 min read
Flood In Pakistan
Flood In Pakistan
Flood In Pakistan

پانی ہر طرف پانی ہی پانی، بپھرے ریلے جدھر کا رخ کر رہے ہیں تباہی و بربادی کی نئی داستانیں لکھتے جا رہے ہیں۔ بستیاں ڈوب چکیں، مکین در بدر، جمع پونجی بہہ گئی لیکن صورتحال معمول پر آنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ جھنگ کے گردو نواح میں تباہی مچانے کے بعد بڑا سیلابی ریلا اب جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح قدرے کم ہوئی ہے لیکن خطرہ ابھی بھی برقرار ہے اور پانی کا بہاؤ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اٹھارہ ہزاری اور اردگرد کی مزید درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آ چکی ہیں۔ جھنگ شہر کا زمینی رابطہ بھی مکمل طور پر منقطع ہے۔ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہیڈ پنجند کی جانب بڑھتا دریائے چناب کا سیلابی ریلا راستے میں آئی ہر چیز کو بہائے لے جا رہا ہے۔ ملتان اور مٹھن کوٹ کی سیکڑوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آ گئی ہیں۔ بستی ممروٹ، بستی سیال، قاسم بیلہ، محمد پور گھوٹا اور نواب پور کی کئی بستیاں بھی پانی میں گھری ہوئی ہیں۔

ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ بند کو توڑنے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ رسول پور، شکرانی، مکھن بیلہ اور کچی لعل سمیت درجنوں دیہات سے لوگوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے۔ نشتر گھاٹ عارضی پل ٹوٹنے کے بعد راجن پور اور رحیم یار خان کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔ دریائے راوی میں بھی بعض مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی کی درجنوں آبادیاں سیلاب کی زد میں ہیں۔ میاں چنوں کے چھبیس دیہات بھی زیرآب آ گئے ہیں۔ پیر علی کے مقام پر پورا گاؤں کٹاؤ کی زد میں آ گیا۔ دریائے ستلج میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ دریائے چناب کی بے رحم موجیں چنیوٹ اور جھنگ کے باسیوں پر قیامت بن کر ٹوٹیں۔ پانی جدھر سے گزرا ہر چیز ملیا میٹ کر گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے گھر مکینوں سے خالی اور بستیاں ویران ہو گئیں جان بچا کر محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے والے جمع پونجی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہیڈ تریموں پہنچنے سے پہلے سیلابی ریلے نے چنیوٹ میں تباہی مچائی۔ ضلع چنیوٹ میں نو افراد جاں بحق نوے سے زیادہ زخمی ہوئے۔ ایک سو بتیس سیلاب زدہ دیہات میں ستر سے 80 ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

سو کے قریب مویشی بھی بہہ گئے۔ جھنگ کے علاقوں میں تباہی پھیلاتے ریلوں میں بہہ کر تین افراد لقمہ اجل بنے بائیس زخمی بھی ہوئے۔ پانی نے اکتالیس دیہات کو ڈبویا دو لاکھ سے زیادہ ایکڑ رقبے پر فصلیں بھی نیست ونابود ہو گئیں۔ ضلع جھنگ میں ایک ہزار سے زیادہ مویشی بھی ریلوں کی نذر ہو گئے۔افواج پاکستان کے بہادر جوان جو ایک طرف ضرب عضب میںوطن عزیز کے دشمنوں سے مقابلہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب اس قدرتی آفت میں بھی سب سے آگے ہیں۔جماعة الدعوة بھی نکل چکی ہے،حافظ محمد سعید خود چار روز سے سیلاب زدہ علاقوں میں ہیں اور متاثرین کے ساتھ وقت گزارنے کے علاوہ امدادی کاموں کی بھی نگرانی کر رہے ہیں،جماعت اسلامی کے سراج الحق بھی جھنگ گئے تھے اور الخدمت فائونڈیشن کے کام میں تیزی لانے کا کہا تھا ،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جماعت اسلامی اور جماعة الدعوة کے پاس ہزاروں رضاکار موجود ہیں جو ملک میں آنے والی ہر قدرتی آفت کے موقع پر کام کرتے ہیں،ان دونوں جماعتوں کے کارکنان کے پاس ماضی کے تلخ تجربات بھی ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مفادت یا ذات کے لئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کام کرتے ہیں،جماعة الدعوة ہو یا الخدمت ،ان کے کارکنان کو دنیوی کوئی لالچ نہیں،دن کی روشنی،رات کے اندھیرے میں بھی یہ سامان کندھوں پر اٹھا کر متاثرین تک پہنچتے ہیں اگر اسی اخلاص کے ساتھ باقی مذہبی و سیاسی جماعتیں بھی میدان میں نکلیں تو یقینا سیلاب میں ہونے والی تباہی کا کچھ فی صد ازالہ ممکن ہے۔

Pakistan Flood
Pakistan Flood

فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرئوف بھی سیلاب زدہ علاقوں میں ہی ہیں، امیر جماعت الدعوة پاکستان حافظ محمد سعید کہتے ہیں کہ پاکستان میں بھارت کا مسلط کردہ مصنوعی سیلاب تباہی پھیلا رہا ہے جو پاکستان پر 1965ء سے بڑا حملہ ہے۔ حکومت پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ بھارت سے کھری، کھری بات کرے اور اسے آبی جارحیت سے روکے۔ حکومت پنجاب 1972ء کے بعد تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے لیے پاک فواج کی معاونت سے تمام وسائل بروئے لارہی ہے اورحکومت پنجاب نے امدادی سرگرمیوں کے لیے 2ـارب روپے کے فنڈز ریلیز کردئیے ہیں۔ متاثرین کی بحالی اور ان کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیںجو 2سے3روز میں سروے کاکام شروع کردیں گی۔1لاکھ 40ہزار متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیاہے۔ پنجاب کے21اضلاع کو آفت زدہ قرار دیاجاچکا ہے اور سیالکوٹ سے شروع کیا جانے والے اس ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں 16ہیلی کاپٹرز اور کشتیاں متاثرہ افراد کے انخلا ء کے کاموں میں مدد کررہی ہیں۔ چناب میں تریموں کے مقام پر ساڑے 5لاکھ کیوسک پانی گزرہاہے جبکہ 1لاکھ 20ہزار کیوسک پانی کے اخراج کے لیے بند توڑا گیاہے تاہم 5سے 6لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پیچھے سے آرہاہے۔ اٹھارہ ہزاری کے مقام پر تمام آبادی کا انخلا مکمل کرلیا گیاہے۔ ملتان کے مقام پر محمد والا بیراج سے ایک لاکھ50ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے جہاں اس وقت ساڑھے تین لاکھ کیوسک گزر رہاہے جبکہ شیر شاہ بیراج سے 2لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزر رہاہے۔ حکومت کا فوکس اس وقت جھنگ اور ملتان پر ہے۔ وجھانہ گائوں پر بڑا بریچ کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں ریسکیو کا کام مکمل ہوگیاہے وہاں سے ٹیموں کو ان علاقوں کی طرف شفٹ کردیا گیاہے جہاں اس وقت سیلاب ہے یا آئند سیلاب کا خطرہ ہےـ وزیراعلیٰ پنجاب خود بھی 12گھنٹے تک ان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں جبکہ ان کی ہدایت 13واٹرپیوریفکیشن یونٹس سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوادئیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے 2بلین روپے کے فنڈز ریلیز کئے ہیں جبکہ 10ہزار کمبل ،5ہزار رضائیاں ،اڑھائی لاکھ فوڈ ہیمپرز ، ایک لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں ، 5لاکھ پانی صاف کرنے والی گولیاں ، اس کے علاوہ ڈینگی اور وبائی امراض سے متاثرین کو محفوظ رکھنے کے لیے مچھروں سے بچائو کے کوائل بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ 24ہزار متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ میڈیکل کٹس پر مشتمل 10امدادی ٹرک کیمپوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید 20ٹرک وہاں پہنچائے جارہے ہیں۔

سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والی 31میں سے 21سڑکوں کو مرمت کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھروں کی تعداد5ہزار 966جبکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 2ہزار 361ہے ۔مجموعی طور پر 10لاکھ پانچ ہزار 862مربع ایکڑکا رقبہ متاثر ہوا جبکہ متاثر آبادی سے 18 لاکھ افرادمتاثر ہوئے جبکہ تقریباً 1لاکھ 40ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ تقریباً 15لاکھ مویشوں کا انخلا اور ویکسیشن عمل میں لائی گئی ، مویشیوں کے لیے 7سو کے قریب ہیلتھ کیمپ جبکہ 6موبائل ٹیمیں جانوروں کے چارے کے لیے بجھوائی گئیں، بحالی کے لیے 5سو سے زائد امدادی کیمپ لگائے گئے۔ برقت فلڈ وارننگ جاری کرنے کی وجہ سے جانی نقصان میں کمی ہوئی کیونکہ 7کروڑ ایس ایم ایس لوگوں کو جاری کئے گئے۔

سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون کے لئے انکے موبائل نمبر03218444992اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے میڈیا کو آرڈینیٹر سلمان شاہد سے 03004455591 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اسوقت جن علاقوں میں سیلاب ہے وہاں کے عوام شدید مشکلات میں ہیں،قوم کے ہر طبقے کو چاہئے کہ وہ ان کی مدد کے لئے وہاں کام کرنے والی رفاہی و فلاحی جماعتوں کے ساتھ رابطے کریں،متاثرین کی مدد کے لئے سامان پہنچائیں،خود سامان لے جا کر وہاں تقسیم کریں تا کہ متاثرین کی زیادہ نہ سہی کچھ تو مشکلات کم ہوں۔

Mumtaz Awan
Mumtaz Awan

تحریر: ممتاز اعوان
برائے رابطہ:03215473472

Share this:
Tags:
flood Mumtaz Awan سیلاب متاثرین قوم مدد منتظر
Imran Khan
Previous Post سیاسی میدان میں رسہ کشی
Next Post طاہرہ آصف کا قتل ڈکیتی میں مزاحمت کی وجہ سے ہوا، پولیس
Tahira Asif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close