
فلوریڈا (جیوڈیسک) فلوریڈا میں پرانا پاور پلانٹ دھماکا خیز مواد سے گرا دیا گیا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 1960 کی دہائی کا پاور پلانٹ چند سیکنڈوں میں دھماکا خیز مواد سے گرا دیا گیا۔
نیا بجلی گھر 2016 تک تعمیر کیا جائے گا۔ خبرایجنسی کے مطابق 350 فٹ بلند پاور پلانٹ کو گرانے کے لیے204 کلوگرام دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا۔ ایورگلیڈز پاور پلانٹ 1960 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ اب اس کی جگہ نیا گیس پاور پلانٹ تعمیر ہو گا۔ جس کا تعمیراتی کام 2016 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
