
لاہور (جیوڈیسک) لاہور فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا جس سے بیس کلو گرام کا تھیلا دس روپے مہنگا ہو گیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق کھلی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافے سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی۔ دس روپے اضافے سے بیس کلوگرام آٹے کا تھیلا اب سات سو ساٹھ روپے میں ملے۔ نئی قیمت پر جمعہ سے عمل ہو گا۔
