
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں محمد رمضان پیر جی، صدر حاجی لیاقت علی اور دیگر تمام عہدیداروں و کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے نو منتخب صدر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید محمد خالد، سیکریٹری عبید اللہ خان ،نائب صدور قیوم لاسی ،محمد حسین وارثی،صدیق گبول ،خالد تنولی و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے۔
کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
