Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں !

December 30, 2015 0 1 min read
Hazrat Umar Farooq
Hazrat Umar Farooq
Hazrat Umar Farooq

تحریر : ایم سرور صدیقی
کبھی غور کریں تو عقل تسلیم کرنے سے انکار کر دیتی ہے کہ دنیا میں ایسے عظیم مسلمان حکمران بھی ہو گذرے ہیں جو دامن نچوڑ دیں تو فرشتے اس پانی سے وضو کرنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی خاطر آپس میں الجھ پڑیں۔۔۔ اسلام کے ابتدائی دور میں فارس (ایران) کی حیثیت ایک سپر پاور کی سی تھی وہاں سے ایک حکومتی وفد امیرالمومنین سے ملاقات کے لئے دارالحکومت مدینہ شریف آیا انہوں نے دریافت کیا آپ کے امیر سے کہاں ملا جا سکتاہے ۔۔۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ مسجد نبوی میں ہوں گے وفد وہاں چلا گیا لیکن اتفاق سے آپ وہاں موجود نہیں تھے وفدنے ایک صحابی سے پوچھا آپ کے خلیفہ کہاں ہیں؟۔۔۔ اس نے بتایا کہ فلاں جگہ امیرالمومنین آرام کر رہے ہیں۔۔۔ وفد مطلوبہ مقام پر پہنچاتو حیرت زدہ رہ گیا۔

خلیفة المسلمین سیدنا عمر فاروق ایک درخت کے نیچے سر کے سرہائے اینٹ رکھ کر سورہے ہیں انہوں نے آپس میں کہا ان کو اپنی جان کا کوئی خوف نہیں ہمارے حکمران تو سیکورٹی کے سخت حصار میں رہتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں ہم لڑائی میں ان لوگوں سے کبھی نہیں جیت سکتے ۔۔۔۔ غور کریں آج ہمارے حکمران پروٹوکول کے محتاج ہیں ان کی حفاظت پر ہزاروں اہلکار معمور ہیں حکمر انوں کی آمد پر سڑکیں بازار بند کر دئیے جاتے ہیں پھر بھی انہیں اپنی جان کا خوف لاحق ہے اب حال ہی میں ایک سابق صدرکے بیٹے کے پروٹوکول کے نتیجہ میں ایک 10 ماہ کی لڑکی اپنی جان کی بازی ہارگئی۔۔۔۔۔ نبی اکرم نے اپنی زندگی میں جن 10 افراد کو جنت کی بشارت دی ان میں حضرت ابو عبیدہ بن الجراح بھی شامل ہیں اس سے ان کی فضیلت و مرتبہ کا اندازہ لگایا جا سکتاہے۔

انہی حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کو دوسرے خلیفة المسلمین حضرت عمر ِفاروق نے اپنے دور حکومت میں دمشق( موجودہ ملک شام) کا گورنر مقرر کیا تھا ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق نے شام کا دورہ کیا تو گورنر حضرت ابو عبیدہ بن الجراح نے ان کا شہر کے آخری کنارے استقبال کیا وہ ہستی جس کی ہیبت سے دنیا بھر کے کفارپر دہشت طاری تھی ان کے پروٹوکول کے لئے کوئی انتظام نہ تھا خلیفہ گھوڑے سے اترے گورنران کے منتظر تھے دونوں گرم جوشی سے بغلگیرہوئے دونوں باتیں کرتے ایک ساتھ لے کر شہر میں داخل ہوئے۔۔۔۔ خلیفة المسلمین سیدنا عمر ِفاروق نے حضرت ابو عبیدہ بن الجراح سے کہا میں سب سے پہلے آپ کے گھر جانا چاہتاہوں انہوں نے نفی میں سرہلاکر کہا میں آپ ہمارے فوجی انتظامات کا جائزہ لے لیں اور اس کی بہتری کے لئے مشورہ دیں ۔۔ حضرت عمر ِفاروق نے کہا میں تو سب سے پہلے آپ کے گھر جانا چاہتا ہوں۔۔۔

Destitution
Destitution

حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کا انکار اور سیدنا عمر ِفاروق کا اصرار بڑھتا چلا گیا گورنر نے التجا کی آپ میرے گھر نہ جائیں وہاں حسرتوں کے سوا کچھ نہیں۔۔۔ سیدنا عمر ِفاروق نے مسکرا کر کہا میں تو آپ کے گھر جا کر کچھ دیر آرام کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ ناچار اس نے کہنا مانتے ہوئے گھوڑوں کا رخ اپنے گھر (گورنرہائوس) کی جانب موڑ دیا۔ تھوڑی دیر بعد وہ اپنی منزل پر پہنچ گئے وہاں جاکر خلیفہ کی حیرت سے چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی حضرت عمرفاروق کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے انہوں نے بے ساختہ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کی طرف دیکھا اور بے تابی سے انہیں گلے لگا کر رونے لگ گئے ان کے گھر (اس وقت کے گورنرہائوس) میں ایک بوریا۔۔۔ ایک لوٹا ایک مشکیزہ ،چند برتن اور کچھ کپڑوں کے سوا کچھ نہ تھا۔ خلیفہ نے اس وقت جو الفاظ بولے وہ تاریخ بن گئے انہوں نے کہا تھا وقت نے ابو عبیدہ بن الجراح کے سوا سب کو بدل ڈالا کاش دوسرے بھی ان سے کچھ سیکھ سکیں۔

اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں کے گورنرہائوس ایکڑوں اراضی پر پھیلے ہوئے ہیں جو عام آدمی کی رسائی سے باہرہے یہ اشرافیہ کی حکمرانی کی بدترین مثال ہے بدقسمتی سے ہرحکمران نے ایوان ِ صدر، وزیر ِ اعلی ہائوس، وزیر ِ اعظم ہائوس اور گورنرہائوس جیسی عمارت کو ہیبت ناک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا لاہورمیں واقع گورنرہائوس چندسال پہلے شملہ پہاڑی کی طرف بیت المال کے دفاترمیں آسانی سے داخلہ ممکن تھا اور گیٹ تک جگہ اوپن تھی اب سڑک سے ہی اسے نو گوز ایریا بنادیا گیا ہے اب تو وہاں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی عام آدمی تو حکمرانوں کے محلات، بڑی بڑی سرکاری عمارات کے اندر کسی درخت کو بھی نہیں دیکھ سکتا پھر بھی کہا جا تاہے کہ ملک میں جمہوریت ہے۔

۔۔سلطان صلاح الدین ایوبی کو کون نہیں جانتا آج بھی دنیا بھر کے عیسائی ان سے شدید نفرت کرتے ہیں اسلام کے عظیم جرنیل، فاتح ِ بیت لمقدس، فلسطین ،شام، مصر، اردن اور لبنان کا جب وصال ہوا تو ان کی تدفین کے لئے قرض لے کر انتظام کیا گیا جب سلطان صلاح الدین ایوبی کے اثاثوں کا حساب کتاب لگایا گیا تو ایک گھوڑا، ایک تلوار، ایک زرہ بکتر ،ایک دینار اور 36 درہم کے سوا کچھ نہ تھا اور وہاں پر موجود شخصیات کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اسلامی تاریخ کا یہ عظیم حکمران شدید خواہش کے باوجود حج کے لئے نہ جا سکا کہ ان کے پاس وسائل ہی نہ تھے ایک مرتبہ ایک سردارنے حج کے لئے زاد ِ راہ دینے کی پیش کش کی لیکن سلطان صلاح الدین ایوبی نے کہا میں اپنے ذاتی وسائل سے حج کرنا چاہتاہوں۔۔اس کے برعکس۔

Nation and Ruler
Nation and Ruler

آج کے حکمرانوں نے پورے ملک کو اپنی جاگیر شمجھ رکھا ہے غیر ملکی دوروں کے دوران جہاز بھر بھر کر اپنے عزیزو اقارب اور سیاسی ہم نوائوں اور صحافیوں کو لے جانا معمول ہے۔۔۔ خوشامدی لوگوں کو مختلف قومی اداروں کا چیئرمین بنانا بھی ان کی سیاست ہے ۔۔۔ ایک غریب ملک کی معیشت پر اتنا ظلم کرتے ہوئے ان کو ذرا خدا کا خوف نہیں آتا ایسے حکمرانوں پر تو مال ِ مفت دل بے رحم کا مقولہ صادق آتاہے یہ اپنے عظیم اسلاف کی درخشندہ روایات سے بھی کچھ نہیں سیکھنا چاہتے ہمارے حکمرانوں کو حضرت عمربن عبدالعزیز کی وہ مثال یاد نہیں کیا جب رات کے وقت وہ کوئی سرکاری کام کررہے تھے ایک شخص ان سے اپنے کسی ذاتی کام کی غرض سے ملنے چلا آیا انہوںنے اسے انتظارکرنے کہ کہا۔۔۔ پھر جب اسے بلایا توجلتی شمع(فانوس) گل کردیا اس شخص نے حیرت سے دریافت کیا آپ نے شمع کیوں بجھا دی؟۔۔۔حضرت عمربن عبدالعزیز کا جواب تاریخ بن گیا انہوں نے کہا ذاتی کام کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرنا میںگناہ سمجھتاہوں۔۔۔

ہمارے حکمران دوسرے خلیفہ حضرت عمر ِفاروق کا قول بھی بھول گئے انہوں نے کہا تھا دجلہ کے کنارے کتا بھی بھوکا مرجائے تو قیامت کے روز عمر اللہ کے حضور جوابدہ ہوگا۔۔۔ دنیا بھرکے آئین، قانون اور منشور اٹھا کر دیکھ لیجئے انسانیت کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی نہیں سوچ سکتا ۔بلاشبہ کبھی غور کریں تو عقل تسلیم کرنے سے انکار کر دیتی ہے کہ دنیا میں ایسے عظیم مسلمان حکمران بھی ہو گذرے ہیں جو دامن نچوڑ دیں تو فرشتے اس پانی سے وضو کرنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی خاطر آپس میں الجھ پڑیں۔۔۔ وہ اتنے عظیم حکمران تھے اور آج ہمارے حکمرانوں پر کیا تبصرہ کریں بس جانے ہی دیں زیادہ باتیں کرنے سے دل دکھتاہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Tags:
M. Sarwar Siddiqui Wisdom World ایم سرور صدیقی دامن دنیا عقل
Russia
Previous Post افغان طالبان پر اقوام متحدہ کی پابندیوں میں نرمی کی حمایت کرینگے: روس
Next Post جرمن چانسلر انجیلا مرکل 2015 کی بااثر ترین شخصیت قرار، پوٹن کا دوسرا نمبر
Angela Merkel and Vladimir Putin

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close