Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افواجِ پاکستان ہمارا فخر

April 13, 2014 0 1 min read
Professor Riffat Mazhar
Pak Army
Pak Army

جو لوگ ہماری سیاسی اور عسکری قیادت کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رے ہیں ، وہ ملک کی خدمت کر رہے ہیں ، نہ قوم کی ۔پاکستان کی چھیاسٹھ سالہ تاریخ پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ قدرتی آفات میں بھی فوجی جوان سول اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں اور بلا شبہ اُن کی کارکردگی دیگر اداروں سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہے ۔صبح ومسا دھرتی کواپنے خون سے سینچنے والے کڑیل جوانوں سے محبت ہمارے خون میں رَچ بَس چکی ہے ۔ایک ایوب ، ایک یحییٰ، ایک ضیاء اور ایک پرویز مشرف کی وجہ سے یہ جذبۂ محبت مدھم پڑا ، نہ پڑ سکتا ہے کیونکہ یہ اُن کے ذاتی افعال و اعمال تھے اور ایسا کرتے وقت اُنہوں نے سوائے اپنے چند قریبی ساتھیوں کے کسی سے مشورہ نہیں کیا تھا ۔

دینِ مبیں کی تاریخ میںحضرت ابراہیم کا باپ،حضرت لوط کی بیوی اور حضرت نوح کا بیٹا ، ربّ ِ ذوالجلال کے ہاں راندۂ درگاہ ٹھہرے لیکن کیا اِس بنا پر اُن انبیاء کی توقیر میں (نعوذ باللہ) کوئی فرق پڑا ؟۔ روزِ محشر ہر کسی کو اپنے اپنے اعمال کا حساب خود دینا ہو گا ۔اُس نفسا نفسی کے عالم میں باپ کام آئے گا نہ بیٹا، ماں سفارش کرے گی نہ بہن ۔اگر ربّ ِ کریم نے اُخروی اور ابدی زندگی کے لیے باپ کے اعمال کا ذمہ دار بیٹے کو قرار دیا ، نہ بیٹے کے اعمال کا باپ کو تو پھر اِس چند روزہ فانی زندگی میں یہ کہنا کہاں تک درست ہو سکتا ہے کہ پاک فوج کے کچھ سابق سَر براہوں کے افعال و اعمال پر تنقیددر اصل افواجِ پاکستان پر تنقید ہے جو اُس کی بدنامی کا باعث بنتی ہے؟۔اگر پرویز مشرف صاحب نے جس آئین کے تحت حلف اُٹھایا ، اُسی آئین کو توڑنے کے مرتکب ہوئے ہیں تو کیا اُن سے محض اِس لیے صرفِ نظر کیا جائے کہ وہ پاک فوج کے سَربراہ رہ چکے ہیں ؟۔اور کیا آقا ۖکا یہ فرمان (نعوذ باللہ) فراموش کر دیں ”وہ قومیں برباد ہو جاتی ہیں جو طاقت وروں کو چھوڑ دیتی اور کمزوروں کو سزا دیتی ہیں ”۔کیا اُس عدل کو فراموش کر دیں جس پر دینِ مبیں کی یہ عظیم الشان عمارت اُستوار ہے ؟

۔میڈیا پر باتیں فتح مکّہ کے موقعے پر عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے میرے آقا ۖ کی عام معافی کی ہورہی ہیں ۔عرض ہے کہ مکّہ تو مسلمانوں نے فتح کیا تھا اور مفتوحین کو حضورِ اکرم ۖنے چند نرم شرائط کے ساتھ عام معافی دے دی لیکن یہاں تو کوئی فاتح ہے نہ مفتوح، یہاں تو ایک آئین شکن ملزم کا معاملہ ہے اور کیا ہم نہیں جانتے کہ ایک دفعہ جب ایک طاقتور قبیلے کی عورت نے چوری کی تو حضورۖ نے اُس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا ۔صحابہ نے عرض کیا کہ اِس عورت کو معاف کر دیا جائے کیونکہ قبیلہ طاقتور ہے اور شَر کا اندیشہ ہے ۔تب حضورۖ نے فرمایا” ربّ ِ کعبہ کی قسم اگر میری بیٹی فاطمہ بھی ہوتی تو میں اُس کا ہاتھ کاٹنے کا بھی حکم دیتا”(مفہوم)۔

اکتوبر 1999ء میں محترم نواز شریف نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے جنرل ضیاء الدین بَٹ کو افواجِ پاکستان کا نیا سر براہ بنانے کی کوشش کی اور ایسا کرتے ہوئے میاں صاحب کے سامنے کارگل کی جنگ اور پرویز مشرف صاحب کی باغیانہ روش تھی ۔اگر آئین وزیرِ اعظم کو یہ حق نہیں دیتا تو پھر میاں صاحب قومی مجرم ہیں اور اگر یہ اُن کا آئینی حق تھا تو پھر کیا پرویز مشرف صاحب قومی مجرم نہیں ٹھہرتے ؟۔ فوج ایک با وقار ادارہ ہے جس کا احترام سب پر لازم لیکن میاں نواز شریف صاحب بھی تو سولہ کروڑ عوام کے منتخب نمائندے تھے ۔کیا اُن کا احترام واجب نہیںتھا ؟۔ کیا ہم دینَ مبیں کا یہ حکم بھول گئے کہ اللہ کی اطاعت کرو ، اللہ کے رسولۖ کی اطاعت کرو اور حاکمِ وقت کی ۔سوال یہ ہے کہ اکتوبر 1999ء میں حاکمِ وقت کون تھا، پرویز مشرف یا میاں نواز شریف؟۔اگر میاں نواز شریف ہی حاکمِ وقت تھے تو پھر کِس کی اطاعت واجب تھی ؟۔ پرویز مشرف صاحب کے دَور میں میاں نواز شریف صاحب کے ساتھیوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے گئے اور جو سلوک خواجہ محمد آصف ، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید صاحب کے ساتھ روا رکھا گیا وہ اتنا کریہہ اور گھناؤنا ہے

خود اِن اصحاب کی زبانیں گُنگ۔اِس انسانیت سوز سلوک کے باوجود سبھی نے اپنی ذاتی رنجشوں کو بھلا کر جب کئی بار یہ کہا کہ اُنہوں نے پرویز مشرف کو معاف کر دیاتو پھر ہمیں بھی اُن کے کہے پہ یقین کر لینا چاہیے ، حالانکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بھی عین اسلام ہے ۔اِن اصحاب نے پرویز مشرف صاحب کے معاملے میں وہی رویہ اختیار کیا جو حضرت علی نے ایک یہودی کے ساتھ اختیار کیا تھا ۔ حضرت علی نے دَورانِ جنگ ایک یہودی کو زمین پر گرا یا اور اُس کی چھاتی پر بیٹھ کر اُس کی گردن تَن سے جدا کرنے ہی والے تھے کہ اچانک یہودی نے آپ کے مُنہ پر تھوک دیا ۔حضرت علی اُس کی چھاتی سے اُتر گئے اور اُسے معاف کر دیا ۔یہودی کے استفسار پر آپ نے فرمایا ”پہلے میں تمہیں اللہ ذوالجلال کی خاطر قتل کرنا چاہتا تھا لیکن تمہارے میرے مُنہ پر تھوکنے سے اِس میں میری ذاتی رنجش بھی شامل ہو گئی ۔اِس لیے میں نے تمہیں معاف کر دیا”۔میاں فیملی ، خواجگان اور پرویز رشید صاحب تو ذاتی رنجش معاف کر چکے لیکن قومی جرم معاف کرنے کا حق تو اُنہیں بھی حاصل نہیں ۔ ایسے طالع آزما جو آئین کو سو صفحات پر مشتمل ایک فضول سی کتاب سمجھتے ہیں ، اُن پر تنقید ہمارا حق ہے

Pakistan
Pakistan

فرض بھی ، جو ہم اداکرتے رہیں گے لیکن اِس کا یہ کہاں مطلب نکلتا ہے کہ ہمیں افواجِ پاکستان سے پیار نہیں ؟۔بات اشرافیہ کی نہیں عامیوں کی ہے جو اپنے رکشوں ، ویگنوں ،ٹرکوں اور ٹیکسیوں کے پیچھے ”پاک فوج کو سلام” لکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں اور یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ پاکستان کی آبادی اگر بیس کروڑ ہے تو پونے بیس کروڑ یہی”عامی” ہی تو ہیں ۔

میرے کچھ مہربان میرے کالموں پر طنز و تعریض کے تیروں کی بوچھاڑ کرتے رہتے ہیں ۔بعض اوقات اُن کی طعنہ زنی نا قابلِ برداشت ہو جاتی ہے ۔اِس کے باوجود بھی میں نے ضبط کا دامن کبھی نہیں چھوڑا ۔کہا جاتا ہے کہ ہم ”بھاڑے کے ٹٹو ” اور قلم فروش ہیں۔اگر کسی سیاسی جماعت کی پالیسیوں سے اتفاق کرنا جُرم ہے تویہ جرم ہم سے سرزد ہوتا ہی رہے گا اِس لیے اپنے مہربانوں کی خدمت میں عرض ہے
نکالا چاہتا ہے کام تُو طعنوں سے کیا غالب
ترے بے مہر کہنے سے وہ تُجھ پر مہرباں کیوں ہو

مسلم لیگ نواز کو پسند کرنے اور اُس کی پالیسیوں کو ملک و قوم کے لیے بہتر خیال کرنے کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ ہم افواجِ پاکستان کے ساتھ محبت و یگانگت کے سارے رشتے بھلا چکے ہیں ۔فوج پر تنقید اگر کروں تو خود میری ذات بھی اِس کی زد میںآتی ہے کیونکہ میری بیٹی میجر ڈاکٹر ہے جو بلوچستان کے دور دراز اور خطر ناک علاقوں میں خدمات سر انجام دے چکی ہے ۔میرا میجر ڈاکٹر داماد ”سیا چِن ”کی بلند ترین چوٹی ”بالتورو” پر خدمات سر انجام دے چکا ہے اور آجکل بھی اُس علاقے میں تعینات ہے جو براہِ راست طالبان کی زد میں ہے ۔ہم اُس کَرب سے بخوبی آگاہ ہیں جو اپنے جگر گوشوں کو خطرناک ترین علاقوں میں بھیج کر والدین کو ہوتا ہے ۔مجھے وہ دِن بخوبی یاد ہیں جب میری بیٹی بلوچستان میں اپنے فرائضِ منصبی ادا کر رہی تھی اور وہاں ہر روز بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ ہو رہی تھی ۔

وہ دِن بھی بھلائے نہیں بھولتے جب میرا داماد سیاچِن کی بلند ترین چوٹی پر بیٹھا تھا اور ہمارا اُس سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں تھا ۔ہم نے اپنے ہاتھوں سے اپنے اُس شہید لیفٹیننٹ کو بھی منوں مٹی کے سپرد کیا جو ”وانا” میںاپنی پہلی ہی پوسٹنگ پر گیا اور منصبِ شہادت سے سر فراز ہوا ۔میرے خاندان کے کئی افراد اب بھی افواجِ پاکستان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، اِس لیے کسی کو ہمیں یہ بتلانے کی ضرورت نہیں کہ ہمیں پاک فوج سے پیار ہے یا نہیں۔

ہمارا واضح نقطۂ نظر یہ ہے کہ کسی کے ذاتی افعال و اعمال کو کسی ادارے کی بدنامی سے جوڑنا بد دیانتی کی انتہا ہے لیکن بَد قسمتی تو یہ ہے کہ ہمارا الیکٹرانک میڈیا محض اپنی ریٹنگ بڑھانے اور چند ٹَکوں کے اشتہارات کے چکر میں سول اور عسکری قیادت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی بھرپور سعی کر رہا ہے جو کسی بھی لحاظ سے مناسب ہے نہ لائقِ تحسین۔

Professor Riffat Mazhar
Professor Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
forces misunderstandings pakistan unfortunately پاکستان غلط فہمیاں فخر ہمارا
Shahbaz Sharif
Previous Post نندی پورپراجیکٹ اور سولر منصوبے سےاسی سال بجلی کی پیداوارشروع ہوجائےگی، شہباز شریف
Next Post خزانے کی تلاش میں گڑھا کھودنے والے نوجوان کے والدین زیرحراست
Multan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close