
کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 15 ارب 75 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس 4 ارب 93 کروڑ ڈالر ہیں۔
اس طرح ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 68 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
