
کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر ہفتے کے دوران ہونے والے اضافے کے بعد تیرہ ارب باون کروڑ ڈالر ہو گئے۔
ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر دس کروڑ ڈالر اضافے سے آٹھ ارب اناسی کروڑ ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر تراسی لاکھ ڈالر اضافے سے چار ارب بہتر کروڑ ڈالر ہو گئے۔
