
کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب اکیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ۔ حکومت نے دسمبر دو ہزار پندرہ کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف پندرہ ارب ڈالر مقرر کیا تھا۔
مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر بھی دس ارب پینتالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے جس میں ایک سال کے دوران سات ارب اکیس کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔
