
کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر پر آ گئے جس میں ایک ہفتے کے دوران چودہ کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر تیرہ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر پر آ گئے جس میں بھی ایک ہفتے کے دوران ساڑھے پندرہ کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔
